Thursday, 22 March 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 22 March 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۲ ؍مارچ  ۲۰۱۸؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 مرکزی کا بینہ نے قو می صحت مِشن کی مدّت میںما رچ2020؁ تک توسیع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی کا بینہ کے کل منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ اِسکے علا وہ کا بینہ نے دیگر پسماندہ طبقات کی ذیلی ذاتوں کو مرکزی فہرست میں شامل کرنے کے بارے میں مطالبہ کرنے کی غرض سے قائم کردہ کمیشن کی معیاد میں بھی 20؍ جون تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 پارلیمنٹ کا کام کاج کل لگا تار تیر ہویں دن بھی ٹھپ رہا۔ تیلگو دیسم پارٹی کے ارا کین پالیمنٹ  نے راجیہ سبھا میں آندھرا پر دیش کو خصو صی ریاست کا در جہ دینے کے مطالبے پر خوب ہنگا مہ آ رائی کی۔
 دوسری جانب تمِلناڈو کی DMK اورAIADMK کے اراکین کا ویری آبی بورڈ کے قیام کے لیے ایوان کے بالکل وسط میں پہنچ کر نعرے بازی کر نے لگے۔ کانگریس کے اراکین نے بھی اِن ممبران کا سا تھ دیا اور نعرے بازی میں شامل ہو گئے۔
 اِس بیچ راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آ زاد نے عراق کے موصل میں مارے گئے 39؍ بھارتیوں کے موضوع پر بحث کا مطالبہ کیا۔ تا ہم شور و غل اور ہنگا مہ آ رائی کے بیچ اسپیکر نے ایوان کی کار وائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔
 لوک سبھا میں بھی تقریباً یہی صورتحال رہی جہاں TDP،DMK،AIDMK   اور کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ انہی موضوعات پر ہنگا مہ آرئی کر تے رہے۔
  دریں اثناء لوک سبھا اسپیکر نے حکو مت کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی قرارداد پر یہ کہتے ہوئے دن بھر کے لیے کار وائی ملتوی کر دی کہ سر کار کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی قراردادپر کار وائی نہیں ہو سکتی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 دوسری جانب کل ریاستی قا نون ساز اسمبلی کی کار وائی میں بھی اُس وقت رخنہ پڑ ا جب آنگن واڑی ملازمائوں پر لگائے گئے انتہائی ضروری خد مات سے متعلق قا نون ، ’’میسما ‘‘ پر شیو سینا سمیت اپوزیشن اراکین اسمبلی نے ہنگا مہ آ رائی کی۔ شیو سینا اراکین ایوان کے بالکل وسط میں پہنچ گئے اور آ نگن واڑی ملازمائوں پر لگائے گئے میسما قا نون کو ہٹا نے کا مطالبہ کرنے لگے۔ اِن اراکین نے حکو مت مخالف پوسٹرس بھی دکھائے۔
 اِس بیچ حزب اختلاف رہنما رادھا کرشن وِکھے پاٹل نے کہا کہ جب تک ریاستی حکو مت میسما قا نون واپس نہیں لیتی تب تک ایون کی کار وائی نہیں چلنے دی جائے گی۔ دوسری جانب سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے الزام لگا تے ہوئے کہا کہ ریاستی حکو مت مطلق العنا نیت  کی طرز پر کام کر رہی ہے۔اِس شور و غل اور ہنگا مہ آ رائی کے در میان ایوان کی کار وائی آٹھ مرتبہ ملتوی کی گئی۔ با الآخر کام کاج دن بھر کے لیے ملتوی کر نا پڑا۔
  دریں اثناء خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر پنکجا منڈے نے کہا کہ آ نگن واڑی ملازمائوں پر لگائے گئے میسما قا نون کے بارے میں اُنکی تنظیموں سے بات چیت کی جائے گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 پارلیما نی امور کے مرکزی وزیر اننت کمار نے کر نا ٹک حکو مت کے اُس فیصلے پر نکتہ چینی کی ہے جسکے تحت اُس نے لنگا یت سماج کو مذہبی اقلیت کا در جہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اننت کمار نے الزام لگایا کہ یہ فیصلہ سماج میں پھوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ پارلیمنٹ کے احاطے میں کل نا مہ نگاروں سے گفتگو کر تے ہوئے اننت کمار نے یاد دلا یا کہ2013؁ میںUPA حکو مت نے ہی اسطرح کی تجویرز کو مسترد کر دیا تھا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 اورنگ آ باد شہر کے کچرے کے مسئلے سے لائحہ عمل تیار کر کے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی ہدا یت چیف سیکریٹری سُمِت ملِک نے دی ہے۔ اورنگ آ باد شہر کے کچرے سے متعلق کل ممبئی میں ہوئی میٹِنگ میں اُنھوں نے یہ ہدا یت دی۔ سُمِت مِلک نے کہا کہ شہری تر قیات کے محکمہ کی پرنسپل سیکریٹری منیشا مہسیکر نے اورنگ آ باد شہر کے کچرے سے نِمٹنے کے لیے پانچ نکاتی پرو گرام تیار کیا ہے اور اِس پانچ نکا تی پروگرام کے تحت اِس مسئلے سے نِمٹا جائے ۔ میٹِنگ میں پرنسپل سیکریٹری مہسیکر ، اورنگ آ باد ضلع کلکٹر نول کِشور رام اور کئی سینئر افسران موجود تھے۔ اِس موقع پر اور نگ آ باد میونسپل کار پو ریشن کے کار گذار کمِشنر نول کِشور رام نے بتا یا کہ کچرے کو ٹھکا نے لگا کر اُس سے کھاد بنا نے کے لیے کچھ مقا مات پر گڑھے کھودنے کا کام جاری ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 ممبئی کانگریس کے صدر سنجئے نِروپم نے واضح کیا کہ اُنکی پار ٹی مہا راشٹر نو نِر مان سینا  MNS کے ساتھ کبھی بھی اتحاد نہیں کریگی۔ نِروپم کل ممبئی میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ صرف افواہ ہے کہ کانگریس NCP اورMNA آپس میں اتحاد کرینگے۔ نِروپم نے وضا حت کر تے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہمیشہ ہم خیال سیا سی جماعتوں سے اتحاد کیا ہے جبکہ مہا راشٹر نو نِر مان سینا کے نظر یات مختلف ہیں اور وہ کانگریس سے میل نہیں کھا تے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 مہاراشٹر میں جنگلات کی تر قی اور تحفظ میں عوامی شمو لیت کی وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے سراہنا کی ہے۔ جنگلات کے بین الاقوا می دن کے موقع پر کل وزیر اعلیٰ کے ہاتھوں غیر معمو لی کار کر دگی کا مظا ہرہ کر نے والے افسران اور ملازمین کو انعا مات سے نوازا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنگلاتی زمین کے معاملے میں مہاراشٹر ملک کے دیگر چارزون میں پہلے نمبر پر ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 خواتین میں ماہواری اور اُس سے متعلق بیداری پیدا کر نے کے مقصد کے تحت اورنگ آ باد ضلع پریشد کی جانب سے کل ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اِس موقع پر ایڈیشنل CEO اشوک سِر سے نے بتا یا کہ اسمیتا یو جنا کے تحت ضلع پریشد اسکو لوں کی طالبات کو پانچ روپئے قیمت پر Sanitary Pad دستیاب کر وائے جا رہے ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 اِس مر تبہ کے اروِند ویدیہ سمر تی انعام کے لیے معروف صحا فی ناگناتھ پھٹالے کو چُنا گیا ہے۔ یہ انعام 29؍ ہزار روپئے نقد اور شال پر مشتمل ہے وہیں گذشتہ سال سے شروع کیئے گئے نو جوان صحا فی انعام کے لیے سنکیت کلکر نی کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ انعام پانچ ہزار روپئے نقد اور شال پر مشتمل ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

No comments: