Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 28 March 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ ؍مارچ ۲۰۱۸ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ ایک جنو ری کو بھیما کو رے گائوں میں پیش آیا واقعہ مہا راشٹر کی تاریخ میں بد نما داغ ہے جسکی نہا یت باریکی سے جانچ کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پھڑ نویس کل قا نون ساز اسمبلی میں ریاست میں امن و قا نون سے متعلق ہوئی بحث کے دوران بول رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھیما کو رے گائوں واقعے میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا اور اُنکے خلاف سخت کار وائی کی جائے گی۔ ریپبلیکن پارٹی آف اِنڈیا بہو جن مہا سنگھ کے رہنما پر کاش امبیڈکر کی جانب سے سنبھا جی بھِڑے پر لگائے گئے الزا مات کے بارے میں پھڑ نویس نے کہا کہ اِس بات کے کو ئی ثبوت نہیں ملے ہیں جس سے یہ ثابت ہو کہ سنبھا جی بھِڑے کا بھیما کو رے گائوں تشدّد میں کوئی ہاتھ ہے۔ پھڑ نویس نے مزید کہا کہ بھِڑے اور اُنکے حا می گذشتہ چھ مہینوں سے بھیما کو رے گائوں نہیں گئے ہیں اور نہ ہی اِس دوران اُنھوں نے مو بائل فون پر وہاں کسی سے بات کی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سنبھا جی بھِڑے اور ہندو ایکتا پریشد کے رہنما مِلند ایکبو ٹے کو بھیما کورے گائوں میں عوام کو اشتعال دِلا تے ہوئے دیکھے جانے کا دعویٰ سب سے پہلے ایک خا تون نے کیا تھا تا ہم تحقیقات کے دوران بھِڑے کے خلاف کسی طرح کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
دسویں اور بار ہویں جماعت کے امتحانات کے دوران نقل کو روکنے اور سوا لیہ پر چے افشاء ہونے جیسے معا ملات پر لگام لگا نے کے لیے حکو مت سخت قا نون بنانے میں مصروف ہے۔ ریاستی وزیر تعلیم وِنود تائوڑے نے کل قا نون ساز کونسل میں یہ بات کہی۔ تائوڑے ، رکن اسمبلی وِکرم کالے کی جانب سے اُٹھائے گئے معا ملے کا جواب دے رہے تھے جس میں کالے کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات سے ہونہار طلباء کا تعلیمی نقصان ہو تا ہے۔ تائوڑے نے مزید کہا کہ سوا لیہ پر چہ افشاء ہونے یا نقل کے واقعات کی وجہ سے عین وقت پر امتحانی مراکز بدل دینے والے افسران پر بھی سخت کار وائی کی جائے گی۔ تائوڑے نے کہا کہ اِس بات پر غور کر کیا جا رہا ہے کہ سوا لیہ پر چہ افشاء ہونے کے بعد ریاست کے سبھی امتحا نی مراکز میں سوا لیہ پر چہ بدلنے کی بجائے صرف اُس امتحا نی مرکز میں سوا لیہ پر چہ تبدیل کیا جا ئے جہاں یہ افشاء ہوا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
اِنکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے والے افراد کی سہو لت اور اِس سے جڑے سبھی کاموں کے لیے ملک بھر کے اِنکم ٹیکس دفا تِر 29،30؍ اور 31؍ مارچ کو کھلے رہیں گے۔ وزارت مالیات کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اِنکم ٹیکس محکمے کا اِنکوائری سیل بھی اِن تینوں دِن کام کر تا رہے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
معروف مراٹھی ادیب ، تجزیہ نگار اور پہلے وِشو مراٹھی سا ہتیہ سمیلن کے صدر ڈاکٹر گنگا دھر پانتائو نے کی آخری رسو مات پورے سر کا ری اعزاز کے ساتھ کل شام اورنگ آ باد میں ادا کر دی گئیں۔ پانتائو نے لمبی بیماری کے بعد کل صبح چل بسے تھے۔ وہ 81؍ برس کے تھے۔ دلِت ادب کے ماہر پانتائو نے نے ’’دّھمّ چر یہ‘‘ ، ’’ مولیہ ویدھ‘‘ ، ’’مُک نایک‘‘ ، ’’ وادڑاچے ونشج ‘‘ اور ’’وِدروہاچے پا نی پیٹلے آہے‘‘ جیسے کئی ادابی مجمو عے تر تیب دیئے۔ اُنھوں نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی میں مراٹھی کے پرو فیسر اور بعد میں شعبہ صدر کے فرائض بھی انجام دیے۔ اُنکی موت پرسماج کے ہر طبقے کی جانب سے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہاہے ۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس ، بی جے پی کے ریاستی صدر رائو صاحب دانوے، خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر پنکجا منڈے اور سماجی انصاف کے مرکزی وزیر رام داس آٹھولے نے بھی پانتائو نے کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
آبی وسائل کے ریاستی وزیر وِجئے شیو تارے نے کل قا نون ساز کونسل میں کہا کہ بیڑ ضلع کے شیو نی اور جرُڈ سینچائی پرو جیکٹوں کو ایک دوسرے سے جوڑ نے کے بارے میں آئندہ چھ مہینوں میں کوئی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ وقفہ ٔ سوا لات کے دوران امر سنگھ پنڈِت کی جانب سے پو چھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیو تا رے نے کہا کہ اِن دو نوں پرو جیکٹوں کا پانی چار چار گائوں میں زراعت کے لیے کنالس کے ذریعے فراہم کیا جا تا ہے تا ہم اِن پرو جیکٹوں میں آ نے والے پانی اور ضائع ہو جانے والے پانی کی مقدار کو مد نظر رکھتے ہوئے اِن دو نوں پرو جیکٹوں کو ایک دوسرے سے جوڑ ے جانے کے متبادل پر غور کیا جا رہا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
اپوزیشن جماعتوں نے کل قا نون ساز اسمبلی اسپیکر ہری بھائو با گڑے کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی قرارداد واپس لے لی ہے۔ باگڑے کے خلاف اپو زیشن جما عتوں کی جانب سے قرار داد کی نوٹس دیئے جانے کے بعد حکو مت نے اعتماد کی قرار داد صو تی رائے دہی سے منظور کر لی تھی۔ تا ہم اِسکے بعد بھی اپو زیشن جماعتیں دو دِنوں تک ایوان میں یہ معا ملہ اٹھا تی رہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
جالنہ ضلع کے اِسٹریٹ لائٹس کی بجلی فراہمی آج سے شروع کی جا رہی ہے۔ جالنہ نگر پریشد کی جانب سے بجلی بل کی واجب الاداء رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے شہر کے اسٹریٹ لائٹس کی بجلی فراہمی مسدود کر دی گئی تھی۔ ہمارے نمائندے نے بتا یا کہ اسٹریٹ لائٹس کے بجلی بل کے طور پر چار کروڑ بارہ لاکھ ننا نوے ہزار روپیوں کی رقم کل ادا کر دی گئی جسکے بعد آج سے بجلی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
لاتور میں مجوزہ میٹر و ٹرین کے ڈبّے بنا نے کے کار خا نے کا سنگ بنیاد 31؍ مارچ کو رکھا جائے گا۔ لاتور کے رابطہ وزیر سنبھا جی پاٹل نِلنگیکر نے کل لاتور میں اخباری کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے کہا کہ اِس کار خا نے سے پندرہ ہزار نو جوانوں کو روز گار ملے گا ساتھ ہی 48؍ نئی معا وِن صنعتیں بھی شروع ہو نگی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
کسانوں کے مختلف مسائل اور مطالبات کی تکمیل کے لیے سوا بھیما نی شیتکری سنگٹھنا کی جانب سے کل عثمان آ باد ضلعے کے تُلجا پور میں تحصیلدار کے ذریعے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کو محضر روانہ کیا گیا ۔ کسا نوں نے زرعی پیدا وار کو ضما نتی رقم ادا کرنے اور بیمہ تحفظ قا نون نافذ کر نے جیسے مطالبات پیش کیئے۔ سنگٹھنا نے انتباہ دیا ہے کہ اُنکے مطالبات قبول نہ کیئے جانے کی صورت میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
پر بھنی شہر کل مراٹھواڑہ کا سب سے گرم شہر رہا جہاں درجہ حرارت 40.4؍ڈِگری سیلسیس درج کیا گیا۔ عثمان آ باد میں درجہ حرارت
39؍ ڈِگری اور اورنگ آ باد میں38.3؍ ڈِگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔

No comments:
Post a Comment