Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 30 March 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 30 ؍مارچ ۲۰۱۸ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
جلگائوں میںڈاکٹر الہاس پاٹل میڈیکل کالج کی منظوری منسوخ کرنے کاحکم ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آبادبنچ نے دیاہے۔اس میڈیکل کالج نے سن 2012 میں میرٹ کے بجائے اسوسیٹ سی۔ای۔ٹی میں کم نشانات حاصل کرنے والے 20 طلباء کوداخلہ دیاتھا۔ان طلباء کے داخلے مسترد کرنے کا ایڈمیشن کنٹرول کمیٹی کافیصلہ بھی قائم رکھاگیاہے۔ اسی کے ساتھ نشانات ہونے کے باوجودداخلے سے انکارکرنے کی وجہہ سے عدالت میںعرضداشت پیش کرنے والی طالبہ تیجس ونی پھڑکوبیس لاکھ روپئے نقصان بھرپائی دینے کاحکم بھی عدالت نے دیا۔اس فیصلے کی وجہہ سے ایم ۔بی۔بی۔ایس کی ڈگری حاصل کرنے والے 20؍طلباء کواپنی ڈگریاں واپس کرنی ہوگی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
لوک پال بل پرعمل درآمدسمیت دیگر مختلف مطالبات کے لئے نئی دلی میںرام لیلامیدان پرگذشتہ سات یوم سے بھوک ہڑتال کررہے بزرگ سماجی رہنماانناہزارے نے ان کی بھوک ہڑتال کل ختم کردی۔وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس ،مرکزی وزیرگجندرسنگھ شیکھاوت، ریاست کے آبی وسائل وزیرگریش مہاجن اس موقع پرموجودتھے۔ہمارے گیارہ مطالبات حکومت نے فی الحال منظورکئے ہیں۔یہ بات انناہزارے نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے بعدکہی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
ریاست میں 16؍اضلاع میںآنگن واڑیوں میں25؍ہزارسے زیادہ باغیچے تیارکرنے کے نظریہ سے خواتین اوربہبوداطفال وزیرپنکجامنڈے کی موجودگی میںریلائنس فائونڈیشن اورخواتین بہبوداطفال شعبے کے درمیان کل ممبئی میںمشترکہ معاہدہ کیاگیا۔ریاستی حکومت کی معرفت ریاست کے دیگر اضلاع میںبھی اس اسکیم پرعمل درآمدکیاجائے گا۔اس کی اطلاع پنکجامنڈے نے دی۔اس اسکیم پرمراٹھواڑہ میںپربھنی،عثمان آباد،بیڑ،جالنہ اوراورنگ آباد اضلاع میں عمل درآمدکیاجائے گا۔
دیہی علاقوں میں جن آنگن واڑیوں میںباغیچوں کے لئے اراضی نہیںہے۔ اُنہیں گرام پنچایت کی معرفت اراضی مہیا کی جائے گی۔یہ بات وزیر موصوفہ نے کہی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
کل یعنی 31؍مارچ کوبینکس کے کاروبارشب آٹھ بجے تک جاری رہیںگے۔ شب بارہ بجے تک صارفین الیکٹرانک لین دین کرسکتے ہیں۔اس کی اطلاع ریزروبینک نے دی۔دواپریل کوبینکس کوتعطیل ظاہر کی گئی ہے۔گاہک کسی قسم کالین دین نہیں کرسکتے تاہم سال کے Balance Sheet مکمل کرنے کے لئے بینک کااندرونی کام کاج جاری رہے گا۔یہ بات ریزروبینک نے کہی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
اورنگ آبادشہرکے چکل تھانہ طیران گاہ سے قریب دودھ نگری کے لئے مجوزہ مختص اراضی پرکچرے پرپروسیسنگ کرنے والا پروجیکٹ قائم کیا جائے گا۔کچرے کامسئلہ حل کرنے کے لئے حکومت نے تشکیل دی گئی ڈیویژنل کمشنرکی قیادت میںکمیٹی نے کل یہ فیصلہ لیا۔ ضلع کلکٹر نول کشوررام نے میٹنگ کے بعد اس کی اطلاع دی۔فی الحال شہرمیںچندمقامات پرگڑھے کھودکرگیلاکچرااس میںڈال کراسے کھادمیںتبدیل کرنے کاعمل شروع کیاگیاہے۔یہ طریقہ کار مستقبل میں جاری رکھاجائے گا۔ضلع کلکٹر نے یہ بات کہی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
اورنگ آبادکے چکل تھانہ طیران گاہ پرانڈین ائیرپورٹ اتھاریٹی کی جانب سے کل سوفٹ بلندی پرقومی پرچم لہرایاگیا۔انڈین ائیرپورٹ اتھاریٹی کے مغربی علاقے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیشوشرماکے ہاتھوں قومی پرچم کوعوام کے نام موسوم کیاگیا۔اس موقع پرڈیویژنل کمشنرڈاکٹر پرشوتم بھاپکر ،ضلع کلکٹر نول کشوررام،طیران گاہ کے ڈائریکٹر جی ۔ساڑوے موجودتھے۔ملک میں120 طیران گاہوں میںسے 29طیران گاہوں کوسوفٹ بلندی پرقومی پرچم لہرانے کے لئے منتخب کیاگیاہے۔اس میںاورنگ آبادکے طیران گاہ کوبھی شامل کیاگیاہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
جالنہ ضلع کے بھوکردن ۔سلوڑ راستے پرمالکھوڑا دیہات سے قریب کل ہوئے دوٹووہیلر س کے مابین حادثے میںتین افراد ہلاک ہوگئے اوردو افراد زخمی ہوگئے۔شام ساڑھے پانچ کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔حادثے میںہلاک ہونے والے تینوں افرادایک ہی خاندان کے ہے۔شادی کے کارڈس تقسیم کرکے یہ دیہات واپس جارہے تھے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
خواتین کرکٹ میں کل ممبئی میں تین ملکوں کی ٹوئنٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 8وکٹ سے ہرادیا۔بھارتی خواتین نے 108؍ رن کاجیت کانشانہ دووکٹ کھوکر حاصل کرلیا۔جبکہ 26؍گیندوں کاکھیل باقی تھا۔اسمرتی مندھانانے 62 اورہرمن پریت کورنے 20؍رن بنائے۔ اس سے پہلے ٹاس جیت کربلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم 18اوورزاور5گیندوں میںصرف 107 رن کے اسکورپرآئوٹ ہوگئی۔ بھارت کی طرف سے انوجاپاٹل نے 3؍وکٹ لئے جبکہ پونم یادو،دپتی شرمااوررادھایادوکودو۔دووکٹ ملے۔بھارت اس سے پہلے کھیلے گئے اپنے سبھی میچ ہارچکاہے۔

No comments:
Post a Comment