Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 25 March 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 25؍مارچ ۲۰۱۸ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
تمام ریاست میںپلاسٹک اورتھرماکول پرپابندی عائدہوگئی ۔اس سلسلے میںآرڈیننس جاری کردیاگیاہے۔یہ بات وزیرماحولیات رام داس کدم نے کل منترالیہ میںصحافیوں سے مخاطبت میںکہی۔اس فیصلے پرسختی سے عمل درآمدکرنے کے احکام متعلقہ مشنری کودئیے گئے ہیں۔یہ بات کہتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ شادیوں اوراہم پروگرامس میںسجاوٹ کے لئے استعمال کئے جانے والے تھرماکول اسی طرح پینے کے پانی کی چھوٹی بوتلوں پرمکمل پابندی عائدکردی گئی ہے۔بڑی بوتلوں پرپابندی کے لئے تین مہینے کی مہلت دی گئی ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
پچھڑے ہوئے ذاتوں ۔جماعتوں پرمظالم کنٹرول قانون یعنی ایٹراسٹی قانون کاغلط استعمال کرنے کے ضمن میںسپریم کورٹ نے دئیے گئے فیصلے کے خلاف ہماری پارٹی دوبارہ غورکرنے کی عرضداشت پیش کریںگی۔یہ بات مرکزی سماجی انصاف مملکتی وزیررام داس اٹھولے نے کہی ہے۔وہ کل ممبئی میں صحافیوں سے مخاطب تھے۔مرکزی حکومت پچھڑے ہوئے ذاتوں ۔جماعتوں کے حقوق کے لئے کوشاں ہیں۔تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے پرکانگریس پارٹی سیاست نہ کریں۔یہ بات اٹھولے نے کہی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
ریاست میںٹی بی کے مرض پرقابوپانے کے لئے حکومت کوشاں ہیں۔اس سلسلے میںشہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میںمیڈیکل آفیسرس سمیت آشاملازمین کی جانب سے ٹی بی کنٹرول پروگرامس پرعمل درآمدکیاجارہاہے۔یہ بات وزیرصحت ڈاکٹر دیپک ساونت نے کہی۔وہ کل اورنگ آبادمیںیوم مرض تپ دق کے سلسلے میںمنعقدایک پروگرام سے مخاطب تھے۔ٹی بی پرقابوپانے کے لئے مختلف قسم کے علاج مہیاہے۔عوامی بیداری کے ذریعے سے شہریوں کے دل سے غلط فہمیاں دورکرنے کاکام طبی شعبہ کررہاہے۔یہ بات وزیرموصوف نے کہی۔
ناندیڑمیںبھی اس ضمن میںعوامی بیداری ریلی نکالی گئی۔مرض ٹی بی پرقابوپانے کے لئے اجتماعی کوشش کی ضرورت پرناندیڑڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر وی آرمیکانے نے اس موقع پرزوردیا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
اورنگ آبادشہرکے کچرے کے مسئلے کے سلسلے میںجائزہ میٹنگ رابطہ وزیرڈاکٹردیپک ساونت نے لی۔اس موقع پرمخاطبت میںانہوںنے کہا کہ یہ مسئلہ آپسی مشورے سے حل کیاجائے۔ضلع کلکٹر اورکارگذارمیونسپل کارپوریشن کمشنرنول کشوررام نے اس موقع پرکہاکہ شہرمیںذخیرہ ہوئے پندرہ ہزار168ٹن کچرے میںسے 14 ہزار466 ٹن کچرے کوختم کردیاگیاہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
وزیراعظم نریندرمودی آج گیارہ بجے آکاشوانی سے اپنے من کی بات پروگرام میںملک اوربیرون ملک لوگوں سے مختلف موضوعات پراپنے خیالات کااظہارکریںگے۔یہ 42؍واں ماہانہ پروگرام ہوگا۔آکاشوانی اوردوردرشن کے سبھی مرکزوں سے یہ پروگرام نشرکیاجائے گا۔۔ہندی نشرئیے کے فوراً بعدآکاشوانی علاقائی زبانوں میںیہ پروگرام پیش کرے گا۔ رات آٹھ بجے علاقائی زبانوں میں بھی اسے دوبارہ نشر کیاجائے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
اورنگ آبادکے سینئر صحافی ودھیا ساگرسداورتے آج صبح ایک بجے طویل علالت کے باعث چل بسے۔وہ 80؍برس کے تھے۔اُنہوںنے اپنے صحافتی سفرکاآغازروزنامہ اجنٹہ سے کیا۔روزنامہ لوکمت میںانہوںنے طویل عرصے ک کام کیا۔اس کے بعد انہوں نے دیوگیری، ترون بھارت اور سانج وارتاجیسے اخباروں میںمدیر کے طورپرفرائض انجام دئیے۔آج دوپہر کوبارہ بجے پرتاپ نگرشمشان بھومی پران کی آخری رسومات اداکردی جائے گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
آسٹریلیاء کے سڈنی میںجاری جونیئرنشانہ بازی عالمی مقابلے میںکل منوبھاکرنے لڑکیوں کے دس میٹر ایئرپستول نشانہ بازی میںسونے کاتمغہ حاصل کیا۔تاہم منوسمیت دیوانشی اورمہیمااگروال کی ٹیم نے اپنی ٹیم کے لئے سونے کاتمغہ حاصل کیا۔
لڑکوں کے دس میٹر ایئرپستول نشانہ بازی میںگورورانانے چاندی کاتمغہ اورانمول جین نے کانسے کاتمغہ حاصل کیا۔اس مقابلے میںپانچ سونے کے تمغوں سمیت گیارہ تمغے حاصل کرتے ہوئے بھارت دوسرے نمبرپرہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
جالنہ میںراجہ باغ شیرسوارکے سالانہ عرس کاکل سے آغازہوا۔تین یوم جاری رہنے والے اس عرس کایہ 740؍واں سال ہے۔اس سلسلے میںمختلف پروگرامس کااہتمام کیاگیاہے۔

No comments:
Post a Comment