Tuesday, 27 March 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 27 March 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۷ ؍مارچ  ۲۰۱۸؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 اورنگ آ باد شہر کے کچرے کو جمع کر نے اور اُسے سائنسی بنیا دوں پر ٹھکا نے لگا نے کے لیے جالنہ روڈ پر اورنگ آ باد ہوائی اڈے کے قریب 30؍ ایکر خطۂ اراضی مختص کی گئی ہے۔ اورنگ آ باد میو نسپل کار پو ریشن کے کار گذار میونسپل کمشنر نول کِشور رام نے یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے کہا کہ متعین کر دہ جگہ پر کچرے کو ٹھکا نے لگا نے کے لیے میتھین گیس کا پلانٹ شروع کیا جائے گا۔ نول کِشور رام نے بتا یا کہ کچرے کو سڑ کوں پر جلا نے کے واقعات کے پس منظر میںشہر کے 9؍ زونس میں افسران اور ملازمین کوتعینات کیا جائے گا۔
 اِس بیچ میونسپل کار پو ریشن نے اورنگ آ باد شہر کے کچرے کے مسئلے سے نمٹنے کے طور پر شہر یان سے سڑ کوں پر کچرا نہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
کار پوریشن کے افسران نے معائنے کے دوران پا یا کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں ڈِوائیڈر کے اوپر کچرا ڈالا جا رہا ہے۔ کار پو ریشن افسران نے کل جوا ہر کالو نی علاقے میں سڑک پر کچرا ڈالنے کی پا داش میں ایک میڈیکل اسٹور کے مالک پر پانچ ہزار روپیوں کا جر ما نہ عائد کیا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 معروف مراٹھی ادیب اور دلِت مفکّرڈاکٹر گنگا دھر پانتائو نے آج صبح چل بسے وہ81؍ برس کے تھے۔ ڈاکٹر پانتائو نے پہلے مراٹھی سا ہتیہ سمیلن کے صدر بھی رہے۔ آج صبح اورنگ آ باد میں اُنھوں نے آخری سانس لی۔ اُنکی آخری رسو مات آج شام اورنگ آ باد میں ادا کی جائے گی۔ مراٹھی ادب میں اُنکی خد مات کے عوض ڈاکٹر پانتائو نے کو کئی انعا مات سے نوازا گیا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 بھیما کو رے گائوں میں تشددّ بھڑ کا نے کے مبینہ ملزم اور شیو پر تِشٹھان کے سر براہ سنبھا جی بھِڑے کو آٹھ دنوں کے اندر گرفتا ر کیا جائے۔ بھارتیہ ریپبلیکن پا رٹی ، بہو جن مہا سنگھ کے صدر پر کاش امبیڈکر نے کل وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس سے ملا قات کر کے یہ مطالبہ کیا۔ پر کاش امبیڈ کر کی قیا دت میں کل ممبئی میں یلغار مور چہ نکا لا گیا تھا ۔ اخبا ری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے اُنھوں نے یہ انتباہ دیا کہ مطالبے کی یکسوئی نہ ہونے کی صورت میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔
 دریں اثناء یلغار مو رچے کے پس منظر میں قا نون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے رہنمادھننجئے منڈے کی جانب سے سنبھا جی بھِڑے کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرنے والی تحریک التواء کو  نائب اسپیکر نے مسترد کر دیا۔ نائب اسپیکر نے کہا کہ اِس موضوع پر پہلے ہی بحث ہو چکی ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 مہا راشٹر کے ہر سر کا ری اسپتال میں مر حلے وار طریقے سے کینسر کی پیشگی جانچ سے متعلقPre-Cancer Detection Cantre
شروع کیئے جائیں گے جہاں کیمو تھیرا پی کی سہو لت دستیاب کر وانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ریاستی وزیر صحت ڈا کٹر دیپک سا ونت نے کل
قا نون سا ز اسمبلی میں یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ فی الحال ریاست میں مہا تما جیو تی با پھُلے عوامی صحت منصو بے کے تحت سر کا ری اور خانگی اسطرح جملہ 229؍ اسپتالوں میں مختلف قسم کے کینسر کا علاج کیا جا تا ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 غیر منظم شعبے کی خواتین کے لیے ایک اتھا ریٹی قائم کی جائے گی جِس کا خا کہ تیار کر نے کا کام جا ری ہے۔ خواتین کے ریاستی کمیشن کی صدر وِجیہ راہٹکر نے یہ بات کہی۔ سوا می راما نند تیرتھ مراٹھواڑہ اِنسٹی ٹیوٹ اور ریاستی خواتین کمیشن کی جانب سے کل اورنگ آ باد میں ’’مراٹھواڑہ کی غیر منظم شعبے کی خواتین‘‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں را ہٹکر نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے غیر منظم شعبے کی خواتین کے لیے قوا نین کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ساتھ ہی اُنھوں نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ اپنے او پر ہونے والے مظا لم اور نا انصا فیوں کے خلاف ضلع کلکٹر دفتر میں قائم کی گئی کمیٹی سے شکا یت کریں۔
 دوسری جانب راہٹکر نے خودکشی کر چکے کسا نوں کے خاندانوں کی خوا تین کے مسائل کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ ورکشاپ کا افتتاح بھی کیا۔ محصول پر بو دھنی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ خواتین کی صلا حیتوں میں اضا فے کے لیے مختلف فلا حی تنظیموں کی مدد سے اُنھیں تر بیت دی جائے گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 جالنہ کے پوسٹ آفس میں کل سے پاسپورٹ آفس شروع ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ رائو صاحب دانوے ، پو نے  پا سپورٹ آفس کے ڈویژنل افسر اننت تا کولے اور کئی عوامی نمائندوں کی مو جود گی میں کل جالنہ پاسپورٹ آفس کا افتتاح عمل میں آ یا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 بی جے پی نے نریندر مودی ایپ پر الزام عائد کیئے جانے پر کانگریس صدر راہل گاندھی کی یہ کہہ کر نکتہ چینی کی ہے کہ یہ تیکنا لو جی سے اُنکی نا واقفیت کی ایک اور مثال ہے۔ کل نئی دہلی میں میڈیا کو تفصیل بتا تے ہوئے پارٹی تر جمان سمبِت پاتّرانے کہا کہ نریندر مودی ایپ بات چیت کا ایک وسیلہ ہے جس کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی عوام اور اپنے حامیوں سے براہ راست رابطہ قائم کرتے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو یہ نہیں معلوم کہ ڈیٹا کا تجزیہ جا سو سی کے مترا دف نہیں ہے۔ سمبِت پاترّا نے مزید کہا کہ نیا دور موا صلات کادور ہے جسے کانگریس کے لوگ نہیں سمجھیں گے۔
 اِس سے پہلے کانگریس نے الزام عائد کیا کہ NDA حکو مت ایک ذاتی نریندر مودی ایپ کا بغیر اُنکی مرضی کے استعمال کر کے عام لو گوں کے ڈیٹا کا غلط استعمال کر رہی ہے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 اورنگ آ باد ضلع کے سِلّوڑ تعلقے کے اُنڈن گائوں میں کنویں میں گر جانے سے کل دو افراد کی موت ہو گئی۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک کھیت میں کام کر رہی چھا یا بھارتی پانی پینے کے لیے کنویں میں گر گئیں اور توازن کھو کر کنویں میں جا گریں۔ اُنھیں بچا نے گئے سنتوش دھن وئی بھی تیر نا نہیں جانتے تھے لہٰذا اُنکی بھی کنویں میں ڈوبنے سے موت ہو گئی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
 خواتین کی سہ رخی T-20؍ سیریز کے کل ممبئی میں کھیلے گئے مقا بلے میں آ سٹریلیا ء نے بھارت کو36؍ رنوں سے ہرا دیا۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے آ سٹریلیاء کی خواتین ٹیم نے186؍ رن بنائے ۔ نشا نے کا پیچھا کر نے اُتری بھارتی خواتین مقررہ بیس اووروں میں 150؍ رن ہی بنا سکی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰


No comments: