Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 31 March 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۳۱ ؍مارچ ۲۰۱۸ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
درج فہرست ذاتوں اور قبائل پر مظا لم کی اِنسداد سے متعلق قا نون ایٹرا سِٹی ایکٹ کے سلسلے میں عدالت عظمیٰ کے حا لیہ فیصلے کے خلاف مرکزی حکو مت نے نظر ثا نی در خواست داخل کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماجی انصاف کے مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت نے کل ایک ٹو ئیٹر پیغام میں اطلاع دی۔ عدالت عظمیٰ نے اِس قانون کے خلاف دائر کر دہ عرضداشت میں فیصلہ دیا تھا کہ اِس ضمن میں ملزمین کے خلاف فوری کار وائی نہ کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کے بعد کار وائی کی جائے۔ اپنے پیغام میںگہلوت نے کہا کہ درج فہرست ذاتوں اور قبائل کی بہبود کے لیے مرکزی حکو مت پا بند ہے اور اِس فیصلے کے خلاف نظر ثا نی در خواست داخل کی جائے گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
مرکزی ثا نوی بورڈ یعنی CBSE کے تحت با رہویںکے امتحا نات کے دوران معا شیات کا پر چہ قبل از وقت افشاء ہو نے کے واقعے کے با عث 25؍ اپریل کو اِ س مضمون کا دو با رہ امتحان لیا جا ئے گا۔ بورڈ نے بتا یا کہ دسویں جماعت کا ریاضی کا پر چہ بھی قبل از وقت افشاء ہو گیا تھا۔ اِس لیے ماہ جو لائی میں ریا ضی کا امتحان بھی دو با رہ لیا جائے گا۔ تا ہم صرف دہلی اور ہر یا نہ میں یہ دو با رہ امتحان ہو گا بقیہ ریاستوں کے طلباء کو دو با رہ امتحان دینا نہیں ہو گا یہ وضا حت فروغ انسانی وسائل کی وزا رت کے ایک بیان میں دی گئی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
سابق مرکزی وزیر زراعت اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سر براہ شرد پوار نے کہا ہے کہ زرعی ما ہرین اور محققین کو زراعت کی جدید کاری پر تو جہ دینا چا ہیے۔ کل جلگائوں میں جین ایریگیشن سمٹمز لِمِٹیڈ کی جانب سے زر عی ایوارڈ کی تقسیم کی تقریب سے وہ خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں ہونے والی تحقیقات اور تبدیلیوں کو کسا نوں تک پہنچا یا جا نا چا ہیے تا کہ زراعت کے شعبے میں تبدیلیاں لائی جا سکے۔ وزیر محصول چندر کانت پاٹل ، وزیر زراعت پانڈو رنگ پھُنڈ کر ، آ برسانی کے وزیر ببن رائو لو نیکر اور بقائے آب کے وزیر گریش مہا جن بھی اِس تقریب میں شریک تھے۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
وزیر توا نائی چندر شیکھر با ون کُڑے نے کہا ہے کہ مرکزی حکو مت کی ہدا یات کے مطا بق توا نائی پیدا کرنے والے 25؍ سال سے زائد پُرا نے پرو جیکٹ مر حلہ وار بند کر دیئے جائیں گے اور اُن کی جگہ ما حو لیات کو نقصان نہ پہنچا نے والے نئے پرو جیکٹ شروع کیئے جائیں گے۔ جلگائوں ضلع کے بھساول تعلقے کے تحت دیپ نگر میں مجوزہ 660؍ میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے پرو جیکٹ کا سنگ بنیاد کل وزیر محصول اور جلگائوں ضلع کے رابطہ وزیر چندر کانت پاٹل کے ہاتھوں رکھا گیا۔ پاٹل نے بتا یا کہ یہ پرو جیکٹ 42؍ مہینوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ 114؍ ہیکٹر پر مشتمل 660؍ میگا واٹ کے اِس پرو جیکٹ سے بھسا ول توا نائی سازی مرکز سے ایک ہزار870؍ میگا واٹ بجلی تیار کی جا سکے گی۔
جام نیئر اور یا ول تعلقوں میں220؍ کلو واٹ اور بھڑ گائوں میں132؍ کلو واٹ کے ذیلی مراکز کے علا وہ دیگر8؍ ذیلی مراکز کا سنگ بنیاد بھی کل رکھا گیا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
ٹیکس دہندگان کو سہو لت بہم پہنچا نے کی غرض سے آج 31؍ مارچ کو ریزرو بینک آف اِنڈیا کے دفا تِر اور ٹیکس ادائیگی کی سہو لت دینے والی بینکوں کی شاخیں رات8؍ بجے تک کھلی رہے گی۔ علا وہ ازیں ای. کا رو بار در میا نی شب 12؍ بج تک کیا جا سکے گا۔ ٹیکس کی ادائیگی اور اِس کی رسید کے لیے ضروری انتظا مات بھی کیئے گئے ہیں۔RTGSاور NEFT کی سہو لت بھی اضا فی وقت تک جا رہی رہیگی۔ پر سوں2؍ اپریل کو بینکوں کو سا لا نہ گوشوا روں کی تکمیل کے لیے تعطیل رہے گی لیکن ریزر و بینک کے دفا تر اُس دن بھی کھلے رہیں گے۔
تا ہمRTGS اور NEFT سہو لت2؍ تاریخ کو بند رہیگی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
لاتور میں میٹرو ریل کے ڈبّے بنا نے کے مجوزہ کا ر خا نے کا سنگ بنیاد آج شام رکھا جائے گا۔ تین مر حلوں میں تعمیر کیئے جانے والے اِس کا رخا نے کا پہلا مر حلہ ہرنگُڑ ریلوے اسٹیشن سے قریب واقع صنعتی علا قے میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ مرکزی وزیر ریلوے پیوش گوئل اور وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کی مو جود گی میں اِسی مقام پر آج کار خا نے کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ اِس خصوص میں ڈِسٹرکٹ اسپورٹس کامپلیکس میں ایک جلسۂ عام رکھا گیا ہے۔ اِس مجو زہ کار خا نے کے لیے اب تک600؍ کروڑ روپئے منظور یئے جا چکے ہیں۔ ریلوے ڈبّے سازی کے اِس کار خا نے کے ساتھ ہی48؍ ذیلی صنعتیں بھی شروع ہو رہی ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
مراٹھواڑہ جنتا وِکاس پریشد کے سر براہ اور ماہر قا نون پر دیپ دیشمکھ نے مطالبہ کیا ہے کہ مراٹھواڑہ ریلوے کے مسائل سے متعلق طئے شدہ وقت میں پرو گرام تیار کر کے اِس پر عمل در آ مد کیا جائے۔ اِس خصوص میں وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کو ارسال کر دہ مکتوب میں دیشمکھ نے کہا کہ ریلوے کی توسیع اور تر قی میں مراٹھواڑہ کو محروم رکھا جا رہا ہے۔ ریلوے گیج میں توسیع اور نئی ریلوے لائنوں کے لیے مراٹھوارہ میں طئے شدہ وقت میں پرو گرام تر تیب دینے کی ضرورت ہے۔

No comments:
Post a Comment