Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 24 March 2018
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ؍مارچ ۲۰۱۸ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
ریاستی اسمبلی اسپیکر ہری بھائو با گڑے پر اعتماد کے اظہار کے لیے پیش کر دہ تحریک کل اسمبلی میں منظوری کر لی گئی۔ حزب اختلاف کی جانب سے باگڑے کے خلاف پیش کر دہ تحریک عدم اعتماد پر فیصلہ ہونے سے قبل ہی وزیر اعلیٰ دیویندر پھر نویس نے یہ تحریک اعتماد پیش کر دی تھی۔ تعمیرات عامّہ کے وزیر ایکناتھ شِندے نے اِس تحریک کی تائید کی۔ بعد ازاں ایوان میں صوتی رائے دہی سے اِسے منظور کر لیا گیا۔ حزب اختلاف نے گذشتہ 5؍ تاریخ کو اسپیکر کے خلاف تحریک عد م اعتماد پیش کی تھی۔ تا ہم اِس پر ایوان میں مبا حثے کی اجازت نہیں دی گئی۔
دریں اثناء کل تحریک اعتماد کی منظوری پر حزب اختلاف نے شدید نا راضگی کا اظہار کر تے ہوئے تحریک کی منظوری کے طریقۂ کار کو
جمہو ریت کے قتل کے مترا دِف ہے۔ کانگریس اور راشٹر وادی کانگریس کے نما ئندہ وفود نے کل گور نر سی وِدّیا ساگر رائو سے ملا قات کر کے اُنھیں محضر پیش کیا۔ جس میں گور نر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اِس معا ملے میں مدا خلت کریں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
مضبوط لوک پال بِل ، کسا نو کو اُن کی اشیاء کی ضما نتی قیمت دینے اور سو ا می نا تھن کمیشن کی سفا رشات پر عمل در آ مد کے مطالبے پر بزرگ سماجی کار کن انا ہزار ے سات سال بعد ایک بار پھر میدان میں آ گئے ہیں۔ اُنھوں نے نئی دہلی کے رام لیلا میدان پر کل سے غیر معینہ مدّت کی بھوک ہڑتال کا آ غاز کیا۔ اِس بھوک ہڑ تال میں کئی بد عنوا نی مخالف کار کنان اُن کے ساتھ شامل ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
بین المذا ہب شادیوں سے متعلق علحدہ قا نون وضع کر نے کے لیے ایک مسودہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ درج فہرست ذاتوں اور قبائل سے متعلق کمیشن کے رکن سی ایل تھول اِس کمیٹی کے سر براہ ہونگے۔ یہ کمیٹی اندرون تین ماہ اپنی رپورٹ حکو مت کو پیش کریگی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
مہاراشٹر پر دیش کانگریس کمیٹی کے صدر اشوک چو ہا ن نے کہا ہے کہ عام انتخا بات میں کسا نو ں کے مسائل اُن کی پار ٹی کا اہم انتخا بی موضوع ہو گا۔ کل ایوت محل میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے چو ہان نے کہا کہ اگر کانگریس بر سر اقتدار آ تی ہے تو زر عی شعبے میں انقلا بی تبدیلیاں لائی جائیں گی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
وزیر اعظم نریندر مو دی آکاشوانی پر کل بروز اتوار من کی بات پرو گرام میں قوم سے گفتگو کریں گے۔ یہ اِس سلسلے کا 42؍ واں پرو گرام ہو گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
شہر اورنگ آ باد کو کی جا رہی آبرسانی کے بجلی بل کے بقا یہ چار کروڑ روپئے آئندہ چار دنوں میں ادا نہ کرنے پر بجلی کی فراہمی روک دینے کا انتباہ تقسیم کار کمپنی نے دیا ہے۔ کمپنی نے ایک نوٹس میونسپل کار پو ریشن کو ارسال کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کار پو ریشن نے رواں ماہ کا بجلی بل ادا کیا تا ہم ہنوز چار کروڑ روپئے واجب الادا ہیں۔
اِسی دوران بجلی تقسیم کار کمپنی کے چیف اِنجینئر سُریش گنور کر نے اورنگ آ باد کے تحت آ نے والے تمام گرام پنچا یتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اِسٹریٹ لائٹس کے دیڑھ سو کروڑ روپئے کے بقا یا جات فوری ادا کریں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
اورنگ آ باد شہر کے اِنکم ٹیکس افسر ایس وی کو ٹھا وڑے کو دو لاکھ روپئے رشوت لیتے ہوئے مرکزی تحقیقا تی اِدارے سی بی آئی نے کل گرفتار کر لیا۔ شہر کے ایک کپڑے کے تاجر کے 2010-2011ء کے سا لا نہ اِنکم ٹیکس گوشوارے میںردّ و بدلء کر نے کے لیے
کو ٹھا وڑے نے اِس تا جر سے رشوت مانگی تھی۔ جس پر کپڑے کے تاجر نے سی بی آئی میں شکا یت درج کر وائی۔ ملزم کو سی بی آئی کی خصو صی عدالت نے عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم جا ری کیا جس کے بعد اُسے ہر سول جیل روانہ کر دیا گیا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
دریں اثناء ہنگولی ضلع پریشد کے دیہی آبرسانی محکمے کے ڈِپٹی اِنجینئر کو کل پانچ ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ۔ مدھو کر کھڑکے نا می اِس ڈِپٹی اِنجینئر نے ایک کسان کو کنوویںکی پیمائش کے سلسلے میں پیمائشی بیاض پر دستخط کرنے کے لیے پانچ ہزار روپئے رشوت مانگی تھی۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
حکو مت کی جانب سے لائے گئے طلاق ثلا ثہ بل کے خلاف مسلم پر سنل لاء بورڈ کے زیر اہتمام کل دو پہر میں اورنگ آباد شہر میں مسلم بر قعہ پوش خواتین نے احتجا جی جلوس نکا لا۔ عام خاص میدان سے نکا لا گیا یہ جلوس ڈیویژنل کمشنر دفتر پرپہنچ کر ایک جلسے کی شکل میں تبدیل ہو گیا۔ اِس جلوس اورجلسے میں مسلم خواتین نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اِن کے علا وہ مرا ٹھا سماج کی خواتین نے بھی اِس جلوس میں حصّہ لیا۔ بر قعہ پوش خواتین کی کثیر تعداد سے خطاب کر تے ہوئے خاتون مقررین نے طلاق ثلاثہ بل کو شریعت میں راست مدا خلت قراردیا اور اُسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ بل مسلم خواتین کی ہمدر دی میں نہیں بلکہ سیا سی مقا صد کے لیے لا یا گیا ہے۔
بعدازاں جلوس کے منتظمین کے ایک نما ئندہ وفد نے ڈیویژنل کمشنر پُر شو تّم بھا کر کو ایک مطالبا تی محضر پیش کیا۔ جس میں حکو مت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مسلم پر سنل لاء میں مدا خلت سے اجتناب کر ے اور خوا تین کی ہمدر دی کے در پر دہ شریعت میں مدا خلت کے لیے لائے گئے طلاق ثلا ثہ بل کو فوری واپس لیا جائے ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
کل ملک بھر میں شہید دن منا یا گیا۔ اِس سلسلے میں مختلف پرو گراموں کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے منترا لیہ میں شہید بھگت سنگھ، سُکھ دیو اور راج گرو کی شبیہ پر گلہائے عقیدت پیش کیئے ۔ اورنگ آباد کے ڈویژنل کمشنر دفتر میں بھی شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

No comments:
Post a Comment