Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 05.05.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 05 May 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:۵؍ مئی ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
مرکزی حکومت نے شکر پر فی الحال GST کے سوا کوئی اور ٹیکس عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اشیاء اور خدمات ٹیکس سے متعلق کمیٹی کے کل نئی دہلی میں منعقدہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ مرکزی وزیرِ خزانہ ارون جیٹلی نے بتایا کہ اس اجلاس میں اشیاء و خدمات ٹیکس کی اطلاعات و ٹکنالوجی کے اُمور کی ذمہ دار کمپنی GST نیٹ ورک کو حکومت کے زیر انصرام لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیرِ موصوف نے بتایا کہ GST گوشوارے جمع کروانے کا موجودہ طریقۂ کار آئندہ 6/ ماہ تک رائج رہے گا۔
------------------------------
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے کہا ہے کہ اورنگ آباد اور جالنہ آئندہ 5/ برسوں میں ریاست کی ترقی کا مرکز بن جائینگے۔ کل جالنہ میں آئی سی ٹی ممبئی کے مراٹھواڑہ مرکز کا سنگِ بنیاد وزیرِ اعلیٰ کے ہاتھوں رکھا گیا۔ اس موقع پر اپنی تقریر میں اُنھوں نے کہا کہ اس ادارے کے ذریعے ہنر مند انسانی وسائل کے فروغ میں مدد ملے گی اور نتیجتاً روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ ادارہ محض نوکریاں فراہم کرنے والا نہیں بلکہ آنتر اپرینیورس تیار کرنے والا ادارہ ہے اور 5/ برسوں کے بعد مہاراشٹر کی ترقی کی سمت متعین کرنے والے یہ تمام ترقی کے پیمانے اورنگ آباد اور جالنہ میں نظر آئیں گے۔ انھوں نے پیش گوئی کی کہ ملک کے سب سے بہترین صنعتی پارک شیندرا اور بڑکن میں بنیں گے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر رائو صاحب دانوے‘ آبرسانی کے وزیر ببن رائو لونیکر‘ مملکتی وزیر ارجن کھوتکر اور دیگر اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ جالنہ میں ہی دیوگری ناگری پتھ سنستھا کی نئی عمارت کا سنگِ بنیاد بھی کل وزیرِ اعلیٰ نے رکھا۔
------------------------------
ریاستی حکومت نے کل ممبئی عدالت ِ عالیہ کو بتایا کہ ایک افسر ایک ریاست اور ایک سرکاری مکان کے اصول کے تحت حکومت‘ ضوابط میں تبدیلی کریگی۔ سماجی کارکن کیتن تیروڑکر کی جانب سے داخل کردہ عرضداشت پر سماعت کے دوران کل عدالت نے کہا کہ عہدوں کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک سے زائد سرکاری مکان حاصل کرنا درست نہیں ۔ سالیسٹر جنرل آشوتوش کمبھ کونی نے عدالت کو بتایا کہ سرکاری افسر کے نام پر سرکاری اسکیم کے تحت ایک مکان حاصل کرنے کے بعد دوسرے گھر کا حصول ممکن نہ ہو اس کے لیے حکومت عنقریب قوانین تیار کرے گی۔
------------------------------
طبّی تعلیم حاصل کرنے والے مراٹھا سماج سے تعلق رکھنے والے معاشی طور پر پسماندہ طلباء کی فیس کا نصف حصہ ریاستی حکومت ادا کریگی۔ وزیرِ محصول چندر کانت پاٹل نے کل ممبئی میں ایک اطلاعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھترپتی شاہو مہاراج اسکالر شپ اسکیم کے تحت یہ فیس ادا کی جائیگی۔ تعلیم کے علاوہ مراٹھا سماج کے نوجوانوں کو تجارت کے لیے ضروری امداد بہم پہنچانے کی غرض سے ریاستی حکومت نے تین اسکیمیں تیار کی ہیں۔ جس کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے ساڑھے چار سو کروڑ روپئے فنڈ بھی حاصل کیے۔
------------------------------
راشٹروادی کانگریس کے سرکردہ قائد اور سابق نائب وزیرِ اعلیٰ چھگن بھجبل کی ضمانت ممبئی عدالت ِ عالیہ نے کل منظور کرلی۔ انہیں 5/ لاکھ روپئے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی گئی۔ دہلی کے مہاراشٹر سدن کی تعمیر میں معاشی بدعنوانی کے الزام میں 14/مارچ 2016 سے بھجبل زیرِ حراست ہیں۔ عدالت نے اس سے قبل ان کی ضمانت مسترد کردی تھی‘ تاہم گذشتہ 2/ اپریل کو بھجبل نے ایک بار پھر درخواستِ ضمانت دی تھی جس پر پرسوں سماعت مکمل ہونے کے بعد کل انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
چھگن بھجبل کی ضمانت منظور ہونے کے بعد اُن کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اورنگ آباد میں سمتا پریشد اور راشٹروادی کانگریس کی جانب سے کرانتی چوک میں جشن منایا گیا۔ لاتور میں راشٹروادی کانگریس کارکنوں نے آتش بازی اور مٹھائی تقسیم کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
------------------------------
کُل ہند کسان سمنوئے سنگھرش سمیتی نے کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کامطالبہ کیا ہے۔ کل اورنگ آباد میں کمیٹی کے رکن اور رکنِ پارلیمنٹ راجو شیٹی اور وی ایم سنگھ نے ایک اخباری کانفرنس میں اعلان کیا کہ 10/ مئی کو تمام اضلاع کے کلکٹرز کو اس خصوص میں ایک محضر پیش کیا جائیگا۔ ان قائدین نے بتایا کہ کسانوں کو مکمل قرض معافی اور سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کا مطالبہ وہ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں کریں گے۔
------------------------------
ممبئی عدالت ِ عالیہ کی اورنگ آباد بینچ نے بیڑ ضلع پریشد کے راشٹروادی کانگریس کے 6/ ارکان کو نااہل قرار دیا ہے۔ ضلع پریشد صدر اور نائب صدر کے انتخاب کے وقت پارٹی مؤقف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان اراکین نے بی جے پی اُمیدواروں کو ووٹ دئیے تھے جس پر ضلع کلکٹر نے انہیں نااہل قرار دیا تھا لیکن دیہی ترقیات کی وزیر پنکجا منڈے نے ضلع کلکٹر کے احکامات پر حکمِ التواء جاری کردیا تھا۔ تاہم اب عدالت ِ عالیہ کے اس فیصلے کے بعد یہ 6/ ارکان قانون ساز کونسل انتخابات میں ووٹ دینے کے اہل نہیں ہونگے۔

No comments:
Post a Comment