Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 16 October 2018
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۱۶ ؍اکتوبر ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
وزیر اعظم آواس یو جنا کے تحت تعمیر کیئے گئے دو لاکھ پچاس ہزارگھروں کا ای افتتاح آئندہ جمعرات کو احمد نگر ضلعے کے شِر ڈی میں
وزیر اعظم نریندر مودی کی موجود گی میں عمل میں آئے گا۔دیہی تر قیات کی وزیر پنکجا منڈے نے کل ممبئی میں یہ اطلاع دی ۔اُنھوں نے بتا یا کہ اِس موقع پر وزیر اعظم مُستفید ہونے والے افراد سے ویڈیو کانفرنسِنگ کے ذریعے تبا دلہ خیال کریں گے۔وزیر مو صو فہ نے کہاکہ 2022 تک سب کے لیے گھر منصوبے کے تحت ریاست کے 10؍لاکھ 51؍ہزار مستحقین کو حکو مت کی جانب سے پکّے گھر فراہم کیئے جائیں گے جس میں سے دو لاکھ پچاس ہزار مکا نات تعمیر کیئے جا چکے ہیں۔ اِن مکا نوں کی تعمیر پر 3؍ہزار472؍ کروڑ روپئے کے اخر جات پیش آئے ہیں۔
***** ***** *****
وزیر اعلی دیویندر پھڑ نویس نے کل بلڈھانہ ضلعے میں فصلوں اور پانی کی صورتحال ،حکو مت کے تر جیحی منصبوں پر عمل آ وری اور قانون و انتظامیہ کا جائزہ لیا۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے بتا یا کہ بُلڈھانہ ضلعے کے جیگائوں پرو جیکٹ کے لیے ایک ہزار پانچ سو کروڑ روپئے فراہم کیئے جائیں گے اور ضلعے میں مزید دو ہزار چھو ٹے زرعی تا لاب بھی تعمیر کیئے جا ئیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ ضلعے میں بیج پیداواری منصوبے پر عمل آ وری کی غرض سے 200؍ شیڈ نیٹ تعمیر کرنے کو بھی منظوری دی جائے گی۔ اُنھوں نے ضلعے میں نا کا فی بارش کی وجہ سے کھڑک پورنا پرو جیکٹ سمیت دیگر منصبوں میں موجود پا نی کے ذخیرے کو صرف پینے کے لیے مختص کر نے کے احکا مات بھی دیئے۔
وزیر اعلی نے بتا یا کہ جالنہ -کھام گائوں ریلوے لائن تعمیر کر نے کے لیے مرکزی حکو مت کا موقِف مثبت ہے اور اِس ریلوے لائن کے لیے درکار اخر جات میں سے 50؍ فیصد اخر جات ریاستی حکو مت بر داشت کرے گی۔
***** ***** *****
خوراک اور عوامی فراہمی کے وزیر گریش با پٹ نے کہا ہے کہ Point of Sale(POS) مشین کے استعمال کے با عث راشن دکانوں پر ہونیوالی بے ضابطگیوں پر قابوپا لیا گیاہے۔وہ کل اورنگ آباد میں صحا فیوں سے مخاطب تھے۔اُنھوں نے بتا یا کہ POSمشین کے استعمال کی وجہ سے ریاست بھر سے11؍ لاکھ جعلی راشن کارڈ منسوخ کرنے میںمدد ملی ہے۔
***** ***** *****
وزیر صنعت سُبھاش دیسائی نے کل جا لنہ ضلعے کے جالنہ اور عنبڑ تعلقے کے انتر ولی،گولا پانگری، شیو گا اور لال واڑی دیہاتوں کا دورہ کر کے فصلوں اور قحط کی صورتحال کا جائزہ لیا۔اِسی طرح وزیر حمل و نقل دِیواکر رائو تے نے اورنگ آباد ضلعے کے ویجا پور تعلقے کے ہڑس پِنپل گائوں ، شیو رائی اور تیڈھی دیہاتوں کا دورہ کر کے فصلوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
بقائے مویشیان کے وزیر ارجُن کھوتکر نے بھی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کی غرض سے کل عثمان آ باد ضلعے کے عثمان آ باد ، کلمب، عمر گہ اور واشی تعلقے کے دیہاتوں کا دورہ کیا۔اِس موقعے پر رکن اسمبلی رانا جگجیت سنگھ پاٹل نے کھوتکر سے گذشتہ سال ہوئے فصلوں کی نقصان بھر پا ئی دینے کا مطالبہ کیا۔
***** ***** *****
ریاست بھر میں کل یومِ ترغیب مطالعہ منا یا گیا ۔ یہ دن بھارت کے سابق صدر ِ جمہوریہ بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کے یومِ پیدائش کے موقع پر منا یا جا تا ہے۔اِس دن کی منا سبت سے کل منترا لیہ میں مراٹھی زبان کے وزیر وِنود تائوڑے کی موجود گی میں
مطالعے کے لیے خصو صی گھنٹے کااہتمام کیا گیا تھا۔اِس کے علا وہ وزیر موصوف کے ہاتھوںممبئی - پو نا ڈکن کوئن اور ممبئی- منماڑ پنچوٹی ایکسپریس اِن دونوں ٹرینوں میںگشتی لائبریریوں کا افتتاح بھی عمل میں آ یا۔یہ سہو لت اِن ٹرینوں کے ما ہا نہ پاس ہولڈزکے لیے مُفت دستیاب رہے گی۔
یومِ تر غیب مطالعہ کے موقعے پر کل مراٹھواڑہ کے تمام اضلاع میں مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا تھا۔
***** ***** *****
پر بھنی ضلعے کیGyano Pasak Housing Society کی زمین ہڑپنے کے الزام میں پر بھنی کے سابق رکن پارلیمنٹ گنیش دودھ گائونکر کو کل پر بھنی پولس نے گرفتار کر لیا۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ اُن پر اُس وقت کے تلا ٹھی ڈی ایس کدم کے ساتھ ساز باز کر کے مذکورہ زمین ہڑپنے کا الزام ہے ۔ دودھ گائونکر کو کل عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے اُنھیں تین دِن تک پولس کسٹڈی میں رکھنے کے احکا مات دیئے ہیں۔

No comments:
Post a Comment