Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 31 October 2018
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۳۱ ؍اکتوبر ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
دیوالی کے تہوار کے دوران پٹا خوں کے استعمال کے بارے میں سپریم کورٹ نے اپنے گذشتہ فیصلے میں جز وی تبدیلی کی ہے۔ نئے فیصلے کے مطا بق عدالت نے پٹا خوں کی آتش بازی کے اوقات طئے کر نے کا اختیار ریاستوں کو دیدیا ہے ۔ دوسری جانب عدالت نے واضح کیا کہ رات 8؍ بجے سے10؍ بجے کی آتش بازی کے اوقات کی پا بندی صرف دِلّی اورNCRکے لیے ہے۔ تا ہم عدالت نے یہ بھی وضا حت کی کہ آتش بازی کا دورا نیہ ملک بھر میں 2؍ گھنٹے ہی رہے گا۔ سپریم کورٹ نے یہ وضاحت تملنا ڈو حکو مت کی اُس عرضی پر سما عت کے دوران کی جس میں تملنا ڈو میں روا یات کے مطا بق صبح پٹا خوں کے استعمال کی اجازت مانگی گئی تھی۔
***** ***** *****
وزیر اعظم نریندر مودی آج ملک کے پہلے وزیر داخلہ سر دار ولبھ بھائی پٹیل کی جینتی کے موقعے پر اُنکے عظیم قامت مجسمے
Statue of Unityکی نقب کُشائی کریں گے۔ یہ مجسمہ گجرات کے نر مدا ضلعے کے سر دار سرو ور پرو جیکٹ کے قریب تعمیر کیا گیا ہے۔ 182؍ میٹر اونچے مجسمے کی تعمیر کا کام تیزر رفتار سے مقررہ مدت میں پوار ہوا ہے۔ دریں اثناء سر دار ولبھ بھائی پٹیل کی جینتی کے ضمن میں آج ملک بھر میں مختلف پرو گراموں کا انعقاد کیاجا رہاہے۔ملک بھر میں ایکتا دوڑ منعقد کی جا رہی ہے۔ اورنگ آباد ، عثمان آباد اور مراٹھواڑہ کے سبھی شہروں میں آج صبح ایکتا دوڑ منعقد کی گئی ہے۔
سابق وزیر اعظم اِندرا گاندھی کی آج بر سی بھی ہے۔ اِس دن کو راشٹریہ سنکلپ دن کے طور پر منا یا جا تا ہے۔ اِندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لیے ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
***** ***** *****
مالیگائوں میں2008 میں ہوئے بم دھما کوں کے معاملے میں قو می تفتیشی ایجنسی NIA کی خصو صی عدالت نے ملزمین کر نل پرساد پرو ہِت ، سادھوی پر گیہ سنگھ ٹھا کُر اور دیگر افراد کے خلاف الزا مات طئے کیے ہیں۔ ایجنسی نے ساتوں ملزمین پر دہشت گر دانہ سازش رچنے، قتل اور غیر قا نو نی کار وائیوں پر روک لگا نے والے قا نون کے تحت الزا مات عائد کیئے ہیں۔ معاملے کی سماعت 2؍ نومبر کو ہو گی۔ اِس سے پہلے عدالت نے الزا مات طئے کر نے کے عمل کو ملتوی کر نے کی کر نل پرو ہِت کی در خواست کو نا منظور کر دیا۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے واضح کیا کہ ممبئی میں بحر عرب میں چھتر پتی شیواجی مہاراج کی مجوزہ یاد گار اُسی مقام پر تعمیر ہو گی۔ یا دگار کی تعمیر کا کام شروع کر نے جا رہی ایک نائو 24؍ تاریخ کو سمندر میں اُلٹ گئی تھی جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی تھی۔ اِس پس منظر میں یا دگار کی تعمیر کی جگہ تبدیل کر نے کا مطا لبہ کیا جا رہا تھا۔ وزیر اعلیٰ پھڑ نویس نے کہا کہ اِس تعمیر کے لیے مہار اشٹر حکو مت نے جگہ کے ساتھ ساتھ سبھی اجازت نا مے حاصل کر لیے ہیں اور کام کی شروعات بھی ہو چکی ہے۔
***** ***** *****
ایس ٹی کار پوریشن کی جانب سے سیزن کے مطا بق اضا فی کرا ئے آج آدھی رات سے لاگو ہو جا ئیں گے۔ ایس ٹی کار پو ریشن کی سبھی مسا فر بسوں میں ایک نومبر سے 20؍ نومبر کے دوران کرا یوں میں10؍ فیصدکا اضا فہ کیا جا رہا ہے۔ 21؍ نومبر سے دو با رہ پُرا نے مسا فر کرائے نا فذہوں گے۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کی تینوں بجلی کمپنیوں مہا وِترن ، مہا پاریشن اور مہا نِر مِتی کے ملازمین کو دیوا لی سے قبل بونس دیا جائے گا۔
توانائی کے ریاستی وزیر چندر شیکھر با ون کُڑے نے کل یہ اعلان کیا۔ اِسکے مطا بق کامگار، اِنجینئر اور افسران کو 15؍ ہزار روپئے جبکہ اسِسٹنٹ اِنجینئر او ر زیر تر بیت اِنجینئروں کو 9؍ ہزار روپئے بطور دیوالی بو نس دیئے جائیں گے۔
***** ***** *****
آنے والے انتخابات میں اگر کانگریس اقتدار میں آ تی ہے تو پیٹرول کی قیمت60؍ سے 65؍ روپئے فی لیٹر کے در میان لا ئی جائے گی۔ مہا راشٹر کانگریس کے صدر او ر رکن پار لیمنٹ اشوک چو ہان نے یہ یقین دہا نی کر وائی۔ کانگریس کی جن سنگھرش یاترا اور قحط سے متا ثرہ علا قوں کے دورے کے دوران کل جا لنہ میں چو ہان نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ کانگریس ملک کے دستور کی حفا ظت کر رہی ہے۔ چو ہان نے ریاستی حکو مت سے مطالبہ کیاکہ وہ قحط سے متا ثرہ کسا نوں کو 50؍ ہزار روپئے فی ہیکٹر کے حساب سے امداد فراہم کرے اور اُن کے خریف فصل قرض معا ف کرے۔
***** ***** *****
اورنگ آباد میں2؍ سے5؍ نو مبر کے دوران خواتین کے آل اِنڈیا بین الیو نیور سٹی کُشتی مقا بلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
کُشتی کے یہ مقابلے اسپورٹس اتھا ریٹی آف اِنڈیا ، سائی کے مغربی ڈویژن کے مرکز میں منعقد ہو ں گے۔ اِن مقا بلوں میں حصّہ لینے کے لیے ملک بھر کی یو نیور سیٹیوں سے112؍ خواتین پہلوان، ریفری، ٹیمیں ، منیجر اور افسران اسطرح900؍ لوگ اورنگ آباد پہنچ رہے ہیں۔
***** ***** *****
اورنگ آ باد میں 4؍ نومبر کو تیسرے بین الاقوا می بُدھِسٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقریب کی شروعات جبِندا اسٹیٹ پر صبح8؍ بجے ہو گی۔ بُدھسٹ فیسٹیول میں ملک اور بیرون ملک سے نامور بودھ بھِکشو ،دانشور اور ادیب رہنمائی کریں گے۔

No comments:
Post a Comment