Monday, 22 October 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 22 October 2018
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ  :  ۲۲ ؍اکتوبر  ۲۰۱۸؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک میں عدم استحکام اور خوف کا ما حول پیدا کرنے والے عنا صر کو فرض شناس پولس دستوں نے نا کام بنا دیا ہے۔ کل نئی دہلی میں نو تعمیرشدہ قومی پولس یاد گار کا افتتاح وزیر اعظم کے ہاتھوں عمل میں آ یا اِس موقع پر منعقدہ پروگرام سے وہ خطاب کر رہے تھے۔ آزا دی کے بعد سے اب تک اپنی جانوں کا نذرا نہ پیش کر نے کے والے پولس اہلکا روں کی یاد میں یہ میمو ریل تعمیر کیا گیا ہے۔ 6؍ ایکڑ علا قے میں تعمیر شدہ اِس یاد گار کی 30؍ فٹ او نچی دیوار ِ شُجا عت پر34؍ ہزار844؍ شہید پولس والوں کے نام کندہ ہیں۔
 نریندر مودی نے کہا کہ نہ صرف امن و انتظام کی صورتحال کی بقاء کے لیے بلکہ آ فاتِ سما وی کے وقت بھی پو لس نے گرانقدر خد مات انجام دیں ہیں۔ میمو ریل احا طے میں پولس میو زیم کا افتتاح بھی کل نریندر مودی کے ہاتھوں عمل میں آ یا۔
***** ***** *****
 ممبئی میں پولس میمو ریل دن کی منا سبت سے منعقدہ پرو گرام میں وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے پولس یا د گار پر پھول چڑ ھا کر قر بانی دینے والے پولس اہلکا روں کو خراج عقید ت پیش کیا۔
 اورنگ آباد میں اسمبلی اسپیکر ہری بھائو با گڑے نے پولس یا د گار پر گلہائے عقیدت پیش کیئے۔ اِس موقعے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ فرض شناس پولس والوں کی قر بانیوںکو ملک کبھی فراموش نہیں کرے گا۔
***** ***** *****
 صدر جمہوریہ رام ناتھ کووِند آج نا سک کا دورہ کریں گے۔ جین مذہب کے مشہور مذہبی مقام مانگی تونگی میں مجوزہ عالمی امن و عدم تشدد کانفرنس کا افتتاح آج صدر جمہوریہ کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔ اِس موقعے پر دِگمبر جین پریتما نا می کتاب کا اجراء بھی رام ناتھ کووِند کریں گے۔ مرادآباد کے مہا ویر وِشو وِدیا لیہ کے وائس چانسلر سُریش جین کو بھگوان رِشبھ بین الاقوا می ایوارڈ بھی صدر جمہوریہ کے ہاتھوں دیا جائے گا۔
***** ***** *****
 شیو سینا سر براہ اُدّھو ٹھا کرے نے اِس عزم کا اعا دہ کیا ہے کہ آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخا بات اُن کی پارٹی تنہا لڑیگی۔ احمد نگر ضلع کے شِر ڈی میں کل وہ پارٹی کار کنوں کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ شیو سینا کو اقتدار کی ہوس نہیں ہے بلکہ اقتدار میں رہنے کا مقصد عوام کے کام اور خد مت کر نا ہے۔اُنھوں نے کہا کہ شیو سینا کی جانب سے ریاست بھر میں کار کنوں کے اجتما عات منعقد کیئے جائیں گے۔
***** ***** *****
 احمد نگر -پو نا قو می شاہراہ پر آج صبح پیش آئے ایک سڑک حادثے میں8؍ افراد جائے حادثے پر ہی ہلا ک ہو گئے۔ پار نیر تعلقے کے وڑے گوہن پھا ٹے سے قریب اورنگ آباد سے پو نا جا نے والی ایک خانگی ٹرا ویلس بس سڑک کے بازو کھڑی ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8؍ افراد جائے حادثے پر ہی ہلاک ہو گئے۔ یہ حا دثہ آج صبح ساڑھے  پانچ بجے پیش آ یا۔ حادثے کے فوری بعد پولس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدا دی کام جا ری ہے۔
***** ***** *****
 اِمداد باہمی کے وزیر سُبھاش دیشمکھ نے ہدا یت کی ہے کہ گنّے کے کاشتکا روں کو اُن کی فصلوں کے راست نرخ ادا کیئے جائیں۔ کل شو لا پور میں گنّے کے کشید ہنگام کے اجازت نا مے جا ری کیئے جانے سے متعلق جائزہ اجلاس سے وہ خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ عدالت عالیہ نے احکا مات جا ری کیئے ہیں کہ کسا نوں کو FRP کے مطا بق نرخ ادا نہ کر نے والے کار خا نوں کو کشید کا  اجازت نا مہ جاری کیا جائے   اور  تمام شکر کا رخانوں کو اُن احکا مات کی پا بندی کر نا لازمی ہو گا۔
***** ***** *****
 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ ریاست میں بچت گروپوں کی تیار کر دہ اشیاء کو جائز حقوق دیتے ہوئے منڈی مہیا کرنے کے لیے ضلع سطح پر علحدہ اراضی مہیا کی جا ئے گی۔ کل ناگپور میں منعقدہ ایک نمائش کا افتتاح اُنھوں نے کیا۔ اُنھوں نے بتا یا کہ ریاستی حکو مت نے خواتین کے لیے مختلف اسکیموں کے تحت اب تک 24؍ ہزار کروڑ روپئے کی امداد فراہم کی گئی ہے۔ اُنھوں نے اعلان کیا کہ بچت گروپوں کو پیدا وار  اور انتظا می امور سے متعلق تر بیت دی جائے گی۔
***** ***** *****
 گوڈس اینڈ سر وِس ٹیکس GST کے تحت سِتمبر مہینے کے ما ہا نہ گوشوا رے GSTR3-B جمع کر ا نے کی آخری تاریخ میں
25؍ اکتوبر تک تو سیع کر دی گئی ہے۔ مرکزی وِزا رت خزا نہ کی جانب سے جا ری کر دہ ایک سر کا ری بیان میں کہا گیا ہے کہ GST کے دائرے میں شامل ہونے والے نئے ٹیکس دہندگان اور اِس خصوص میں تاجروں اور صنعتکا روں کے شکو ک و شبہات کے پیش نظر گوشوا رے جمع کر انے کی تاریخ میں تو سیع کی گئی۔
 ***** ***** *****

No comments: