Sunday, 21 October 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 21 October 2018
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ  :21؍اکتوبر  ۲۰۱۸ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 آئین کے تحت مل کرپانی کی تقسیم کرکے جدوجہد کوٹالنے کی اپیل مراٹھواڑہ کے عوامی نمائندوں نے کی ہے۔بارش کی کمی کی وجہہ سے فی الحال مراٹھواڑہ میں قحط زدہ حالات پیداہوگئے ہیں۔ اس کے مدنظر ناسک اوراحمدنگراضلاع کے عوامی نمائندے مل کرپانی کی تقسیم کی مخالفت نہ کریں۔ایسی اپیل ان عوامی نمائندوں نے کل اورنگ آبادمیں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پراراکین اسمبلی اتول ساوے،عبدالستار،ستیش چوہان،پرشانت بمب ، امتیاز جلیل ، مراٹھواڑہ آئینی ترقیاتی بورڈ کے صدرڈاکٹر بھاگوت کراڑ،ضلع پریشد کی صدردیویانی ڈونگائونگر وغیرہ موجودتھے۔مراٹھواڑہ کی پانی کی کمی کوپرکرنے کے سلسلے میں مراٹھواڑہ کے عوامی نمائندوں کی کل پیر کواورنگ آبادمیں میٹنگ ہوگی۔ یہ بات رکن اسمبلی پرشانت بمب نے کہی۔
***** ***** *****
 ممبئی سے گواکے درمیان ملک کے پہلی سمندرسفرکی کروزخدمات کل سے شروع ہوئی۔مرکزی شاہراہ اورٹرانسپورٹ وزیر نتن گڈکری کی موجودگی میں وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے کل ممبئی میں اس سروس کاافتتاح کیا۔ ممبئی پورٹ ٹرسٹ میں عالیشان سفری جہازکوسبزجھنڈی دیکھانے کے بعد یہ کروزگوا کی جانب روانہ ہوا۔چھ منزلہ یہ سمندرجہازممبئی سے گواکاسفر16 گھنٹوں میں مکمل کریگا۔اس جہازمیں 104 کمرے ہیںاوراس میں وقت واحد میں چارسومسافر سفر کرسکتے ہیں۔
***** ***** *****
 مراٹھواڑہ سمیت ریاست میںفوراً خشک سالی ظاہر کرنے کے مطالبے پرکل سوابھیمانی شیتکری تنظیم نے تمام ریاست راستہ روکااحتجاج کیا۔اورنگ آبادضلع میں اورنگ آباد۔جلگائوں راستے پرپالودسے قریب اسی طرح اورنگ آباد۔پونا راستے پریہ احتجاج کئے گئے۔اس احتجاج کی وجہہ سے کچھ دیر کے لئے آمدورفت مفلوج ہوکررہ گئی تھی۔قحط سالی ظاہر نہ کرنے پراحتجاج مزید سخت کرنے کااشارہ تنظیم کی جانب سے دیاگیا۔
 جالنہ،پربھنی،ہنگولی،لاتور،بیڑ،واشم،بلڈانہ اضلاع میں بھی کل تنظیم کی جانب سے راستہ روکو احتجاج کیاگیا۔ اس کی اطلاع ہمارے نمائندے نے دی۔
***** ***** *****
 سابق مرکزی سیکریٹری شعبہ تعلیم جماعت اسلامی ہند،سابق صدرتنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ، رکن مجلس نمائندگان جماعت اسلامی ہند، بانی وصدرالحراء ایجوکیشن اینڈ ویلفیئرسوسائٹی اورنگ آبادمحمد اشفاق احمد کل صبح رحلت کرگئے۔وہ 65 برس کے تھے۔موصوف نے تعلیمی میدان میں گراں قدرکارنامے انجام دئیے۔ انہیں کئی اعزازات اورایوارڈس سے نوازہ گیاتھا۔کل شام بعدنمازعشاء جامع مسجد اورنگ آبادمیں ان کی نمازجنازہ ادا کی گئی اورتدفین شاہ بازارمتصل کالی مسجد قبرستان میں عمل میںآئی۔
***** ***** *****
 کانگریس پارٹی کے صدرراہول گاندھی نے کل ناندیڑضلع کے انتخابی پارٹیوں کے ورکرس سے بات چیت کی۔ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کی تشہیر کے لئے جاتے ہوئے کچھ دیر کے لئے وہ ناندیڑتشریف لائے تھے۔اس موقع پرریاستی صدراشوک چوہان سمیت پارٹی کے ورکرس موجودتھے۔شکتی ایپ کے ذریعے سے ضلع کے کانگریس ورکرس نے کئے گئے کاموں کی انہوںنے ستائش کی۔
***** ***** *****
 بیڈ منٹن میں بھارتی بیڈ منٹن کھلاڑی سائنانہوال نے فائنل میں پہنچنے کے لئے اوڈنس کے مقام پرکھیلے جارہے ڈنمارک اوپن کے خواتین کے سنگلز سیمی فائنل میں انڈونیشیاء کی Gregoria Mariska Tunjung کواکیس ۔گیارہ ، اکیس بارہ سے ہرادیا۔سائنانہوال نے 13 منٹ میں پہلا گیم جیت لیا۔جبکہ دوسراگیم ختم کرنے میں انہیں 17 منٹ لگے۔کل فائنل میں ان کامقابلہ تائیوان کی Tai Zu Ying سے ہوگا۔
***** ***** *****
 بھارت اورویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ایک روزہ مقابلوں کی سیریزکاآج سے آغازہورہاہے۔ڈے نائٹ ہونے والی اس سیریز کا پہلامقابلہ آج دوپہر دیڑھ بجے سے گوہاٹی میں شروع ہوگا۔دوٹیسٹ میچ کی سیریز میں بھارت نے اس سے قبل ہی دو۔صفرسے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
***** ***** *****
 عمر کے 18 سال مکمل کرنے والے ہرفرد کے نام رائے دہندگان فہرست میں شامل کرنے کے لئے ضلع اورنگ آباد کے ہرایک رائے دہندگان مرکز پرآج انتخابی محکمہ کی جانب سے رائے دہندگان کے اندراج کی خاص مہم پرعمل درآمدکیاجارہاہے۔صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک یہ مہم جاری رہے گی۔اس کی اطلاع انتخابی محکمہ کی جانب سے دی گئی۔
***** ***** *****

No comments: