Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 26 October 2018
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۶ ؍اکتوبر ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
مہاراشٹر کے گور نر سی وِدّیا ساگر رائو نے سبھی سیا سی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مجر ما نہ پس منظر رکھنے والے افراد کو کسی بھی چنائو میں امید واری نہ دیں۔ ریاستی انتخا بی کمیشن کی جانب سے کل ممبئی میں منعقدہ بین الاقوا می کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے گور نر نے یہ بات کہی۔ گور نر رائو نے سر کا ری کام کاج میں خواتین کی بڑھتی شمو لیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ پینے کا پانی فراہم کر وانے والی قو می اور ر یاستی اسکیموں کے ذریعے حکو مت ریاست کے 20؍ ہزار گائووں میں پینے کا صاف پانی مہیا کروائے گی۔ پھڑ نویس کل وردھا ضلعے کے سائو نگی میگھے میں پانی فراہمی اسکیم کے افتتاح کے موقعے پر بول رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے التواء میں پڑی پانی فراہمی کی دیہی اسکیموں کے لیے مرکزی حکو مت نے 8؍ ہزار کروڑ روپیوں کا خا کہ تیار کیا ہے اور فنڈ ز دستیاب کر وائے ہیں۔
***** ***** *****
مراٹھواڑہ کے لیے اورنگ آ باد کے جا ئیکواڑی ڈیم میں پانی چھور نے کے فیصلے کی احمد نگر ضلعے کے نیوا سہ تعلقے کے کسا نوں نے مخا لفت کی ہے۔ کسا نوں نے کل مُڑا ڈیم کے قریب اِس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا ۔ احتجاج کی قیادت سا بق رکن اسمبلی شنکر رائو گڑاکھ نے کی۔ اِس بیچ بھنڈا ردرا ڈیم سے جا ئیکواڑی ڈیم میں کل پانی چھوڑ ا گیا۔ پانچ ہزار گھن فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی کا اخراج جاری ہے۔ پہلے یہ پانی نِلو َنڈے ڈیم میں آئے گا اور نِلوَنڈے ڈیم لبریز ہو نے کے بعد پانی جا ئیکواڑی ڈیم میں چھوڑا جائے گا۔
***** ***** *****
مہاراشٹر کے وزیر ما لیات سُدھیر مُنگنٹیوار نے کہا ہے کہ ریاست معا شی اعتبار سے مضبوط پو زیشن میں ہے اور قحط سے نمٹنے میں فنڈز کی کمی نہیں ہو نے دی جائے گی۔ مُنگنٹیوار نے کل اورنگ آباد میں یہ بات کہی۔ ڈِویژنل کمشنر دفتر میں منعقدہ سینئر فاریسٹ آ فیسر ز کانفرنس کا کل مُنگنٹیوار نے افتتاح کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ اگلے سال33؍ کروڑ پیڑ لگا نے کا نشا نہ مقرر کیا گیا ہے جسے حاصل کر نے کے لیے ہر کسی کی شمو لیت ضروری ہے۔
***** ***** *****
بھیما کو رے گائوں تشدد معاملے میں مہا راشٹر پو لس کی جانچ کی مدت میں توسیع دینے پر ممبئی ہائی کورٹ کی جانب سے روک لگا نے والے فیصلے پر آج سپریم کورٹ میں سما عت ہو گی۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گو گوئی کی صدا رت والی بینچ نے مہاراشٹر حکو مت کے وکیل کے اُس مطالبے کو قبول کر لیا ہے جس میں بھیما کو رے گائوں معاملے پر لگا تار سنوا ئی کر نے کی گذارش کی گئی ہے۔
***** ***** *****
اِنفورسمنٹ ڈائریکٹو ریٹ نے تین ہزار کروڑ روپیوں کے ایئر سیل -میکسس سو دے کے معاملے میں سا بق مرکزی وزیرخزا نہ پی چِدمبرم ، اُنکے بیٹے کیر تی چِدمبرم اور دیگر 8؍ افراد کے خلاف کل فردِ جُرم عائد کر دی۔ چِدمبرم پر الزام ہے کہ اُنھوں نے وزیر خزا نہ کے عہدے پر رہتے ہوئے اپنے دائرہ ِ اختیار سے باہر جا کر ایئر سیل -میکسس کمپنی کو سر ما یہ کار ی کر نے کی جازت دی تھی۔
***** ***** *****
نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے قو می صدر اور رکن پارلیمنٹ شرد پوار نے مطا لبہ کیا ہے کہ پورے مہا راشٹر کو قحط سے متا ثرہ ہونے کا اعلان کیا جائے اور کسا نوں کو مکمل قرض معا فی دی جائے۔ پوار کل اورنگ آباد میں منعقدہ اخباری کانفرنس میں بول رہے تھے۔ پوار نے کہا کہ ریاستی حکو مت کے ذریعے کیئے جا رہے پانی بچا نے کے کسی بھی کام کے وہ خلاف نہیں ہیں تا ہم ایسے کام کا زمینی حقائق پر اثر پڑ تا دکھا ئی نہیں دے رہا۔ اُنھوں نے کہا کہ پانی کی تقسیم کے معاملے پر سیا ست نہیں ہو نی چا ہیے۔ ریاستی حکو مت پر تنقید کر تے ہوئے پوار نے کہا کہ ریاستی حکو مت کی جانب سے دی گئی قر ض معا فی کے فائدے آخری کسان تک پہنچ ہیں نہیں سکے۔
مرکز کی BJP حکو مت کو بھی پوار نے تنقید کا نشا نہ بنا یا ۔ اُنھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے تر قیاتی کاموں کا حساب دینے کی بجائے صرف گاندھی خاندان پر نُکتہ چینی کر نے میں مصروف ہیں۔ آ نے والے لوک سبھا انتخا بات کے بارے میں اپنا ئی جانے والی حِکمتِ عملی پر تبصرہ کر تے ہوئے پوار نے کہا کہ سیٹوں کے بٹواڑے کے عمل میں لچکدار رویہ اپنا یا جائے گا۔ پوار نے اِس بات کا بھی اِشا رہ دیا کہ اورنگ آ باد کی سیٹNCP کو ملنے پر گریجویٹ حلقہ انتخا ب کے مو جو دہ رکن اسمبلی ستیش چو ہان کو امید وار دی جا سکتی ہے۔
***** ***** *****
NCP رکن اسمبلی اور مہارشٹر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے قحط سے متا ثرہ کسا نوں کو 50؍ ہزار روپئے فی ہیکٹر کے حساب سے مدد دینے کا ریاستی حکو مت سے مطالبہ کیا۔ اجیت پوار کل ممبئی میں بول رہے تھے۔ جل یُکت شیوار منصوبے کے تحت کیئے گئے کا موں پر تنقید کر تے ہوئے اُنھوں نے پو چھا کہ اِس منصو بے کے ساڑھے سات ہزار کروڑ روپئے کہاں خرچ ہوئے ہیں۔
***** ***** *****
بھارت اور ویسٹ اِنڈیز کے در میان جا ری ایک روزہ کر کٹ مقابلوں کی سیریز کے باقی تین میچوں کے لیے کل بھارتی ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ اِسکے مطا بق تیز گیند باز بھو نیشور کُمار اور جسپریت بُمرا کو دو بارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ گیند باز محمد شا می کو آ رام دیاگیا ہے۔ سیریز کا تیسرا ایک روزہ مقابلہ کل پو نے میں کھیلا جائے گا۔

No comments:
Post a Comment