Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 18 October 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۸ ؍اکتوبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔
Date: 18 October 2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۸ ؍اکتوبر ۲۰۱۹ئ
وَقت: صبح ۴۰:۸۔
۴۵:۸
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کی کار کر دگی کی بدولت ہی عظیم اتحاد کو عوام کی حما یت حاصل ہو رہی ہے۔ وہ کل بیڑ ضلعے کے پر لی میں ایک تشہیری جلسۂ میں خطاب کر رہے تھے۔اِس موقعے پر اُنھوں نے آنجہا نی پر مود مہا جن اور گوپی ناتھ منڈے کو یاد کر تے ہوئے کہا کہ بیڑ ضلع سے بی جے پی کے بہت گہرے تعلقات رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ گزشتہ دورِحکو مت میں اُنھوں نے بنیادی ضروریات کے لیے کام کیا اور آنے والے دنوں میں بھی وہ ہر گھر کو صاف پینے کا پانی فراہم کرنے کے مقصد سے کام کر رہے ہیں۔اُنھوں نے بتا یا کہ اِس منصوبے کے لیے ساڑھے تین لاکھ کروڑ روپئے فراہم کیئے جا رہے ہیں۔مودی نے بتا یا کہ براہِ راست فائدہ منتقلی اسکیم کے نفاذ سے تقریباً دیڑھ لاکھ کروڑ روپئوں کی بچت ہوئی ہے۔ اپنے خطاب میں مودی نے گزشتہ پانچ برسوں میں حکومت کار کر دگی پر بھی روشنی ڈالی۔
وزیر اعظم نے کل ستارہ اور پونا میں بھی تشہیری جلسوں میں خطاب کیا۔ ستارہ میں ایک جلسہ ٔ عام سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ بی جے پی کو ایک بھارت عمدہ بھارت بنا نے کی ترغیب شیوا جی مہا راج کی زندگی سے ملی ہے ۔

***** ***** *****
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت کی غفلت اور نا اہلی کی وجہ سے ملک کی معیشت کمزور ہو چکی ہے۔
وہ کل ممبئی میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔اُنھوں نے کہا کہ معاشی بحران سے کئی ریاستیں متاثر ہو رہی ہیں اور خاص کر مہاراشٹر سب سے زیادہ متا ثر ہو رہا ہے ۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ حکومتِ مہاراشٹر کی نا اہلی کی وجہ سے نو جوانوں کو کم تنخواہ پر ملازمتیں کرنا پڑ رہی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ روز گار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے حکو مت کو معیشت کو مستحکم کرنے اور صنعت و تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
***** ***** *****
بی جے پی کے قو می صدر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں میں عظیم اتحاد کی حکو مت نے مہاراشٹرکی تصویر بدل دی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ تر قی کے لیے بی جے پی کے سوا کوئی اور متبادل نہیں ہے۔ وہ کل ہنگولی ضلعے کے سین گائوں میں عظیم اتحاد کے امید وار کے تشہیری جلسے میں اظہار خیال کر رہے تھے۔
***** ***** *****
راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قائد شرد پوار نے کہا ہے کہ پیاز کی بر آمد بندکرنے کی وجہ سے کسان معاشی مشکلات میں گھِر چکے ہیں۔اُنھوں نے حکو مت پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ ED اور دیگر سر کاری مشنری کا جیسا غلط استعمال بی جے پی حکومت کر رہی ہے ویسااس سے پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔
***** ***** *****
Student Leader کنہیا کُمار نے کل اورنگ آباد وسط حلقہ انتخاب میںبھارتیہ کمیونِسٹ پارٹی کے امید وار ابھئے ٹاکسال کی تشہیر کے لیے ایک جلسے سے خطاب کیا۔اپنی تقریر میں انھوں نے موجودہ منفی سیا ست کی آگ کوبجھا نے کی اپیل کی۔
***** ***** *****
اسمبلی انتخابات کے لیے تشہیر کی مدت ختم ہونے میں اب صرف دو دِن باقی ہیں۔ کل شام تشہیر کی مدت ختم ہو جائے گی ۔
اِسی لیے تمام امید واروں نے اپنی تشہیری سر گر میاں تیز کر دی ہیں۔پر بھنی ضلعے میں جنتور- سیلو اسمبلی حلقے انتخاب سے ونچت بہو جن آ گھاڑی کے امید وار منوہر واکڑے نے کل سیلو شہر سمیت دیہی علاقوں کا دورہ کر کے رائے دہندگان سے بات چیت کی۔
اورنگ آباد مغرب حلقہ انتخاب سے عظیم اتحاد کے امید وار سنجئے شیر ساٹھ نے بھی کل پنڈھر پور اور ولد گائوں میں تشہیری ریلیاں نکا لیں۔
اِسی سلسلے میںMIM کے صدر اور رکن ِ پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے اورنگ آباد میں ایک تشہیری جلسہ میں خطاب کیا۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے پارٹی امید واروں کو سیاسی سر گرمیوں میں تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا۔
***** ***** *****
متحدہ عرب امارات کے فوجیرہ میں کھیلے گئے جونیئر باکسنگ مقابلوں میں اورنگ آباکی شروری کلیانکر نے بہترین کار کر دی کا مظاہرہ کرے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔یہ خطاب حاصل کرنے والی وہ مراٹھواڑے کی پہلی کھلاڑی ہیں۔ اِن مقابلوں میں بھارت نے 4؍ سونے کے 6؍ چاندی کے اور 3؍ کانسے کے تمغے حاصل کیے ہیں۔
***** ***** *****
رائے دہندگان میں رائے دہی سے متعلق بیداری پیدا کرنے کی غرض سے ریاست بھر میں مختلف سر گر میوں پر مشتمل سویپ مہم چلائی جا رہی ہے ۔اِس خصوص میں ہنگولی میںکل سائیکل ریلی نکالی گئی۔ اورمختلف تختیاں لہرا کر عوام کو ووٹ کی اہمیت سے واقف کر وا یا گیا۔ اِس ریلی میں بڑی تعداد میں سائیکل سواروں نے حصہ لیا۔
***** ***** *****
No comments:
Post a Comment