Saturday, 19 October 2019

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 19 October 2019
Time:  8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۱۹  ؍اکتوبر  ۲۰۱۹ئ؁
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸

 مہاراشٹر اسمبلی انتخا بات کی تشہیری مہم آج شام چھ بجے ختم ہو رہی ہے۔ تشہیر کا آخری دِن ہونے سے سبھی سیاسی جماعتوں کے رہنمااور اُنکے امید وار زیادہ سے زیادہ لو گوں تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انتخا بی جلسوں‘ پیدل دوروں اور کارنر میٹینگوں کے ذریعے سیدھے ووٹرس سے رابطہ قائم کرنے پر زور دیا جا رہاہے۔
 اِسی بیچ بی جے پی کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی نے کل ممبئی کے باندرہ کُر لا کا مپلیکس میں انتخا بی جلسے سے خطاب کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں گزشتہ پچاس سالوں کے دوران اپنے عہدے کی مدت کامیابی سے مکمل کرنے والے دیویندر پھڑ نویس ریاست کے پہلے وزیر اعلیٰ ہیں۔ وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ بیشتر سر کا ری کاموں کے آن لائن ہو جانے سے بد عنوا نی میں بڑے پیما نے پر کمی آئی ہے۔ اِس موقعے پر اُنھوں نے حکو مت کے ذریعے کئے گئے تر قیاتی کاموں کا بھی ذکر کیا۔
 جلسے میں وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس ‘ شیو سینا صدر اُدھو ٹھا کرے سمیت انتخابی اتحاد کی حلیف جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے۔
اِس موقعے پر وزیر اعلیٰ  پھڑ نویس نے کہا کہ نئے بھارت کے ساتھ ساتھ نئے مہا راشٹر کو بھی قحط سے نجات دلا نے کا  عہد کیا گیا ہے۔

***** ***** ***** 

 نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے قو می صدر شرد پوار نے کل بیڑ ضلعے کے کیج-پر لی اسمبلی حلقوں کے لیے امبہ جو گائی میں تشہیری جلسے سے خطاب کیا۔ پوار نے کہا کہ اِن علاقوں میں نئے کار خا نوں کی ضرورت ہے تا کہ بے روز گار نو جوانوں کو روز گا رمل سکے۔
 شردپوار نے کل پنڈھر پور اور سا تارا میں بھی انتخا بی جلسوں سے خطا ب کیا۔ سا تارا میں پوار نے بارش کے دوران بھی اپنا خطاب جاری رکھا۔ اُنھوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخا بات کے دوران امید وار چُننے میں غلطی ہوئی ہے۔

***** ***** ***** 

 مذہب‘ ذات پات اور مندر-مسجد پر بحث کرنے کی بجائے بے روز گاروں کو روز گار مہیا کر وا نا زیادہ اہم ہے۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری جیو تِر آدِتیہ سندھیا نے یہ بات کہی۔ سندھیا کل سانگلی میں انتخا بی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ کانگریس کے رہنما ملکار جن کھڑ گے نے بھی کل عُمر گہ میں جلسے سے خطاب کیا۔ کھڑ گے نے دعویٰ کیا کہ کانگریس کے دورِ حکو مت میں بھارت میں بنیادی سہو لتوں اور انفار میشن ٹکنا لو جی کا جال بچھا یا گیا۔

***** ***** ***** 

 اِس بیچ دِلّی کے وزیر اعلیٰ اروِند کیجریوال نے بھی کل ناگپور میں اپنی پارٹی کے امید وار کے حق میں تشہیری جلسے سے خطاب کیا۔ کیجریوال نے سوا ل پوچھا کہ بجلی فراہمی کے معا ملے میں دِلّی کی کیجریوال حکو مت نے جو اقدا مات کئے ہیں وہ مہاراشٹر حکو مت کیو ںنہیں اُٹھا سکی۔

***** ***** ***** 

 اِس دوران کانگریس نے الزام لگا یا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ‘ کانگریس رہنمائوں کی تشہیری مہم میں رکا وٹیس پیدا کر رہی ہے۔ ممبئی میں کل نا مہ نگاروں سے بات چیت کر تے ہوئے کانگریس تر جمان سچن سا ونت نے کہا کہ کانگریس رہنمائوں کے انتخا بی دوروں اور ہوائی سفر میں تکنیکی رکا وٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔ کانگریس تر جمان نے الزام لگا تے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دوروں کی وجہ سے کانگریس اور این سی پی کے رہنمائوں کے ہوائی سفر کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

***** ***** ***** 

 نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پر فُل پٹیل کی کل ممبئی کے  ED دفتر میں قریب
 بارہ  گھنٹے تفتیش کی گئی۔ پر فُل پٹیل کے گینگسٹر اقبال مِرچی کے ساتھ مبینہ تعلقات کے الزام میں یہ جانچ ہوئی ہے۔ اِس دوران مرکزی وزیر پر کاش جائوڑیکر نے مطا لبہ کیا کہ ایئر اِنڈیا کو دیوا لیہ ہونے کے دہانے پر لا نے اور پی ایم سی بینک گھپلہ معاملے میں بھی پر فُل پٹیل کی جانچ کی جائے۔ جائوڑیکر کل ناگپور میں نا مہ نگاروں سے گفتگو کر رہے تھے۔

***** ***** ***** 

 اورنگ آباد شہر کی تین اور ضلعے کی چھ اسمبلی سیٹوں کے امید واروں نے تشہیری مہم کی مدت ختم ہونے سے پہلے اپنی پوری توا نائی جھونک دی ہے۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنے کے لیے بڑے پیما نے پرپیدل دوروں اور کار نر میٹینگوں کا ا نعقاد کیا جا رہا ہے۔ ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے کل اورنگ آباد شہر کے تینوں اسمبلی حلقوں میں گھر گھر جا کر ووٹروں سے ملا قات کی۔ اسکے علا وہ اُنھوں نے انتخابی جلسوں سے بھی خطاب کیا۔

***** ***** *****   

 اورنگ آباد ضلعے کے کنڑ‘ سلوڑ ‘ سوئیگائوں اور خلد آ باد حلقوں میں کل در میانی در جے کی بارش ہوئی۔ اِس بارش سے کھیتوں میں کھڑی کپاس کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔ اِسکے علا وہ سو یا بین اور با جرے کے نقصانا کی بھی خبر ہے۔ بیڑ اور عثمان آ باد ضلعوں میں بھی کئی مقا مات پر رات بھر بارش ہو تی رہی۔ لاتور شہر میں بھی بجلی کی گھن گرج کے ساتھ در میانی در جے کی بارش ہوئی۔

***** ***** *****   

 جالنہ پولس کے خصو صی پولس دستے نے اورنگ آباد- بیڑ شاہراہ پر باسر واڑہ کے قریب جال بچھا کر ایک ٹرک سے 37؍ لاکھ80؍ ہزار روپیوں کا گٹکا ضبط کیا۔ کل صبح ہوئی اِس کار وائی میں پولس نے ٹرک سمیت 62؍لاکھ80؍ہزار روپیوں کا ساز و سامان بھی اپنے قبضے میں لیا ہے۔ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

***** ***** *****

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 13.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 13 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...