Friday, 1 November 2019



Regional Urdu Text  Bulletin, Aurangabad, Date : 01.11.2019, Time : 8.40 - 8.45 AM


Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 01 November-2019
Time: 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:یکم نومبر  ۲۰۱۹ ؁
وَقت :  ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
***** ***** *****
شیوسینا قانون ساز اسمبلی پارٹی رہنما کے عہدے پررکنِ اسمبلی ایکناتھ شندے کو متفقہ طورپردوبارہ منتخب کرلیا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ رکنِ اسمبلی کے طور پرمنتخب ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے ان کے نام کی تجویز پیش کی۔ رکنِ اسمبلی پرتاپ سرنائیک نے اس کی تائید کی۔
اسی بیچ اسمبلی کے رہنما عہدے کے انتخاب کی میٹنگ میں مخاطبت میںپارٹی چیف اُدّھو ٹھاکرے نے وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کے شیوسینا کو ریاست میںاقتدار میں مساوی حقوق کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے تیقن نہیں دیا تھا‘ اس بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ 2014ء کے مقابلے اس مرتبہ شیوسینا کو اقتدار میں زیادہ حصہ دیا جائے‘ انھوںنے اس موقع پر اس بات پر زور دیا۔ اس کی اطلاع پی ٹی آئی خبررساں ایجنسی نے دی۔
***** ***** *****
بھارتیہ جنتا پارٹی نے اقتدار میں حصے کے سلسلے میں ہنوز کوئی تجویز پیش نہیں کی ہے۔ اس کی اطلاع ٹھاکرے نے دی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امیت شاہ کے ساتھ جو باتیں طئے پائی ہیں وہ اس پر وہ قائم رہیں، ہم مستحکم حکومت دیں گے‘ یہ بات ٹھاکرے نے کہی ہے۔
اس میٹنگ کے بعد صحافیوں سے مخاطبت میں شیوسینا قانون ساز اسمبلی کے رہنما ایکناتھ شندے نے ریاست میں اقتدار قائم کرنے کے سلسلے میں فیصلے لینے کے تمام حقوق پارٹی چیف اُدّھو ٹھاکرے کو دینے کا فیصلہ میٹنگ میں لیا گیا۔
***** ***** *****
اسمبلی گروپ رہنما کے انتخاب کے بعد شیوسینا کے تمام 63/ اراکینِ اسمبلی کے وفدنے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی۔ ریاست میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو فوراً امداد دی جائے‘ بارش کی وجہ سے جن کسانوں اور ماہی گیروں کا نقصان ہوا ہے انہیں امداد دینے کا مطالبہ اس موقع پر کیا گیا۔
***** ***** *****
بہوجن وِکاس فرنٹ سمیت دو آزاد اُمیدواروں نے کل بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت ظاہر کی۔ ہتیندر ٹھاکر کی قیادت میں بہوجن وِکاس فرنٹ کے تین اراکینِ اسمبلی ہیں۔ شولا پور ضلع کے کرماڑا اسمبلی حلقۂ انتخاب سے راشٹروادی کانگریس کی حمایت سے منتخب ہوئے آزاد امیدوار سنجے شندے اور کولہا پور ضلع کے اچل کرنجی کے آزاد رکنِ اسمبلی پرکاش آواڑے نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت ظاہر کی ہے۔ آواڑے نے کل وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس سے ملاقات کرکے اپنی حمایت کا مکتوب پیش کیا۔ اسی کے ساتھ بھارتیہ جنتاپارٹی کی حمایت کرنے والے اراکینِ اسمبلی کی تعداد پندرہ ہوگئی ہے۔ تاہم شیوسینا کو سات اراکینِ اسمبلی کی حمایت حاصل ہے۔
***** ***** *****
مہایوتی کی ہر ایک چھوٹی پارٹی گروپ کو ایک۔ ایک وزیر کا عہدہ دیا جائے۔ ایسا مطالبہ بھارتیہ ریپبلکن پارٹی کے صدرمرکزی مملکتی وزیر رام داس آٹھولے نے کیا ہے۔ وہ کل ممبئی میں مہایوتی کی رفقاء پارٹیو ںکی میٹنگ کے بعد صحافتی کانفرنس میں مخاطب تھے۔ راشٹریہ سماج پارٹی کے مہادیو جانکر‘ رَیَت کرانتی تنظیم کے سدا بھائو کھوت اور شیوسنگرام کے ونایک میٹے اس موقع پر موجود تھے۔
***** ***** ***** 
کانگریس کے نومنتخبہ اراکینِ اسمبلی کی پارٹی کے چیف سیکریٹری ملیکا ارجن کھرگے کی موجودگی میں کل ممبئی میں میٹنگ ہوئی۔ پارٹی کے سینئر رہنمائوں کی قیادت میں جلد ہی کانگریس پارٹی کے قانون ساز اسمبلی رہنما کا انتخاب کیا جائیگا۔ یہ بات کھرگے نے اس موقع پرکہی۔ اس سے قبل پارٹی کے سینئر رہنما بالا صاحب تھورات‘ پرتھوی راج چوہان اور اشوک چوہان نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار سے ملاقات کرکے گفت و شنید کی۔
***** ***** ***** 
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 144/ ویں یومِ پیدائش کے موقع پر راشٹریہ ایکتا دِوس کی تقریبات میں قوم کی قیادت کی۔ وزیرِ اعظم نے کل صبح گجرات کے کیوڑیا میں مجسمۂ اتحاد ’’اسٹیچیو آف یونٹی‘‘ پر گلہائے عقیدت نذر کیے۔ اسکے بعد میں مودی نے ایک بڑے اجتماع کو قومی اتحاد کا حلف دلایا۔ انھوں نے گجرات پولس اور مرکزی مسلح افواج کے اہلکاروں کے ذریعے راشٹریہ ایکتا دِوس پریڈ میں بھی شرکت کی۔ پورے ملک کے 700/ سے زیادہ اضلاع میں منعقدہوئی ایکتا کیلئے دوڑ ’’رَن فار یونٹی‘‘ میں لاکھوں لوگ شامل ہوئے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیاسی استحکام پیداہوگا اور جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ امتیاز ختم ہوگا۔ انھوں نے دفعہ 370/ کی منسوخی کو سردار پٹیل کی تئیں وقف کیا‘ جن کا مکمل اتحاد کا خواب دفعہ 370/ کی منسوخی کے بعد شرمندۂ تعبیر ہوا ہے۔
***** ***** ***** 
سردار پٹیل کی جینتی کے سلسلے میں تمام ملک میں ایکتا دوڑ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ ممبئی میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری‘ وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس نے ایکتا دوڑ کو سبز جھنڈی دکھائی۔ اورنگ آباد میں کرانتی چوک میں میئر نند کمار گھوڑیلے کی موجودگی میں سردار پٹیل اور سابق وزیرِ اعظم اندرا گاندھی کی تصویروں کو گلہائے عقیدت پیش کیا گیا۔ حاضرین کو اتحاد کاحلف دلوایا گیا، اس کے بعد ایکتا دوڑ کا اہتمام کیا گیا تھا۔
***** ***** ***** 

No comments: