Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date- 08 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۸ ؍مارچ ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
Date- 08 March 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۸ ؍مارچ ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
فو جیوں کے اہل خانہ پر قابل اعتراض ریمارک سے متعلق کل دوسرے دِن بھی حزب اختلاف اراکین رکن اسمبلی
Prashant Paricharak کی رکنیت کے مستقل ختم کیئے جانے کا مطالبہ کر تے رہے۔ حزب اختلاف رہنما دھننجئے مُنڈے نے کہا کہ جب تک Paricharak کی رکنیت مستقل ختم نہیں کی جا تی تب تک حزب اختلاف ایوان کی کار وائی چلنے نہیں دے گے۔
دریں اثناء وزیر محصول چندر کانت پاٹل نے کہا کہParicharak کا ریمارک قابل مذّمت ہے۔ اُن کی حما یت کوئی بھی نہیں کرے گا۔ جناب پاٹل نے مزید کہا کہ اِس ضمن میں وزیر اعلیٰ سبھی پارٹیوں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کر کے اِس معا ملے کو حل کریں۔
***************************
نشہ آور اشیاء کی اسمگلِنگ کے خلاف خصو صی مہم شروع کی گئی ہے۔ نشہ پر قا بو کے لیے کام کرنے والی پولس فورس میں مزید اضا فہ کیا جائے گا۔ اُنھیں مزید خصو صی پولس تھانے بھی دیئے جائینگے۔ یہ بات اُمور داخلہ کے مملکتی وزیر رنجیت پاٹل نے کل وقفہ سوا لا ت کے دورا ن کہی۔ جل یُکت شیوار مہم کے ذریعے ریاست میں 42؍مِلین مکعب میٹر پانی ذخیرہ کیا گیا ہے۔ آبی وسائل کے وزیر رام شِندے نے یہ بات کہی ہے۔ تا ہم حزب اختلاف رکن جینت پاٹل نے کہا کہ جل یُکت کا کام بہتر ہے لیکن کچھ مقا مات پر کام صرف کاغذی سطح تک ہی محدود ہے۔
***************************
پیاز اور توّر کی دال کو اِمدا دی قیمت دیئے جانے کے مطالبے کی یکسوئی کے لیے کل سوا بھیما نی شیتکری سنگھٹنا کی جانب سے سنگھٹنا کے صدر راجیو شیٹی کی قیادت میں کل وِدھان بھون کے احا طہ میں مظا ہر ے کیئے گئے۔پولس نے جناب شیٹی اور کچھ کار کنوں کو حرا ست میں لیا ہے۔ سنگھٹنا کے ارکان نے اِس موقع پر پیاز اور توّر کی دال احتجا جاً راستہ پر پھینکی۔
***************************
نکسلائٹ کی مدد کے الزام میں 3؍ سال قبل گرفتار کیئے گئے دِلّی یو نیور سٹی کے پرو فیسر جی۔ این۔ سائی با با اور جوا ہر لال یو نیور سٹی کے طالب علم ہیم مِشرا،صحا فی پر شانت راہی، مہیش تِر کی اور پانڈو نروٹے کو گڑھ چِرولی ضلع و سیشن عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ایک ملزم وِجئے تِر کی کو 10؍ سال قید ِ با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ دِلّی یو نیور سٹی کے طلبہ کو مائو وادی کار وائیوں کے لیے اُبھار نا ،اُنھیں گڑھ چِرولی کے جنگلات میں روانہ کر نا وغیرہ الزا مات کے تحت 2014ء میں سائی بابا کو گرفتار کیا گیا تھا۔
***************************
سانگلی ضلع کے مقام مہیسالہ میں اسقاطِ حمل معاملے کے اہم ملزم ڈاکٹر با با صاحب کھدرا پورے کو کل سانگلی پولس نے بیل گائوں میں گرفتار کر لیا۔ مہیسالہ کے اسقاطِ حمل مرکز پر چھا پہ مار نے پر وہاں ہسپتال کے احا طے میں دفن کیئے گئے 19؍ جنین بر آمد کیئے گئے۔ ہسپتال پرچھا پہ پڑ نے کے بعد سے ڈاکٹر کھدرا پور ے فرار ہو گیا تھا۔ اِس معاملے میں کھدرا پورے کے ساتھ مزید 5؍ڈاکٹرس اور 3؍ ایجنٹ بھی شامل ہیں۔ کھدرا پورے کو میرج عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے اسے 17؍ مارچ تک پولس کسٹڈی میں رکھنے کا حکم دیا ۔
***************************
آدھار کارڈ کے حصول تک کسی دوسرے شنا ختی کارڈ کے ذریعے عوام سر کاری اِسکیمات کا استفادہ حاصل کر سکیں گے۔
کل جاری کیئے گئے ایک سر کا ری حکم نا مے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مستحق شخص کو صرف آد ھار کارڈ نہ ہونے کی بناء پر سر کا ری اسکیم سے محروم نہیں کیا جائے گا۔ حکو مت نے اپنی اسکیمات کے نِفاذ میں بہتری اور شفا فیت لانے کی غرض سے سبھی سر کاری اسکیمات کو آ دھار سے مر بوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
***************************
آ ج عالمی یوم ِ خواتین ہے۔ اِس موقع پر آج صدر جمہوریہ پر نب مکھر جی کے ہاتھوں ملک کی31؍ خواتین کو ’’ ناری شکتی پُرسکار‘‘ دیئے جائینگے۔ خواتین کو با اختیار بنا نے کے لیے بہترین خد مات انجام دینے والی خواتین کو ہر سال یہ ایوارڈ دیئے جاتے ہیں۔
***************************
مراٹھواڑہ میں مہا تما گاندھی قو می دیہی روز گار ضما نت اسکیم کے تحت مارچ2018 تک ایک ہزار پانچ سو کروڑ روپیوں کے کام کیئے جائینگے۔ ڈویژنل کمِشنر ڈاکٹر پُرشوتّم بھاپکر نے کل اخبار نویسوں سے گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔ اورنگ آ باد ڈویژن میں6؍ مارچ تا12؍ مارچ کے در میان روزگار ضمانت اسکیم ہفتہ منا یا جا رہا ہے۔ آج عالمی یوم خواتین کے تحت ڈویژن کے سبھی مقا مات پر خصو صی گرام سبھائوں کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ اِس ہفتے کے تحت کل جمعرات کو خصو صی اجلاس بھی منعقد کیئے جا یں گے۔
***************************
سما جی علوم کے معروف ماہر اور شیواجی یونیور سٹی کو لہا پور کے سابقہ وائس چانسلر ڈاکٹر ڈی۔این۔ دھنا گرے کا کل پو نا کے ایک پرائیوٹ ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ82؍ برس کے تھے۔ گذشتہ ماہ پانڈیچری میں ایک لیکچر کے دوران اُنھیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ اِس کے بعد سے وہ پونا میں زیر علاج تھے۔ شیوا جی یو نیور سٹی کو لہا پور میں بحیثیت وائس چانسلر اُنھوں نے نئے نئے تعلیمی تجر بات کے ذریعے یو نیور سٹی کے تعلیمی و تد ریسی معیار کو بڑھانے میں اہم کر دار ادا کیا تھا۔
***************************
No comments:
Post a Comment