Saturday, 20 May 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 20 May 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۰ ؍مئی  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸

 تعلیم اور صحت کے شعبوں کو اشیاء اور خد مات ٹیکس GSTکے دائرے سے پوری طرح با ہر رکھا گیا ہے۔ ساتھ ہی خد مات یعنی Servicesکے شعبے پر مکمل طور سےGSTکا نفاذ ہو گا۔ مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی نے کل سرینگر میں ہوئی GSTکونسل کی میٹنگ کے بعد یہ اطلاع دی اِسکے مطا بق ٹرانسپورٹ خد مات پر 5؍ فیصد اور موا صلا تی خد مات پر 18؍ فیصد ٹیکس نافذ ہو گا۔ فائیو اسٹار ہوٹلز پر28؍ فیصد ایئر کنڈیشن تھیٹرس پر18؍ فیصد اور عا م تھیٹرس پر12؍ فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ GSTکونسل کی اگلی میٹنگ 3؍ جون کو نئی دِلّی میں ہو گی۔
 اشیاء اور خد مات ٹیکس GSTبل کی منظوری کے لیے ریاستی قا نون ساز اسمبلی کا 3؍ روزہ خصوصی اجلاس آج سے ممبئی میں شروع ہو رہا ہے۔ اِجلاس میں ریاستی GSTبل اور اِس سے جُڑے2؍ بلوں پر تبا دلۂ خیال ہو گا۔
****************************
 شیو سینا صدر اُدّھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ کسانوں کو مکمل قرض معا فی دِلوا نے کے لیے اُنکی پارٹی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
ٹھاکرے کل ناسک میں شیو سینا کی جانب سے کسا نوں کے لیے منعقدہ جلسۂ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ ٹھاکرے نے کہا کہ توّر در آمدگھپلے کی جانچ کی جا نی چا ہیے۔ ساتھ ہی اُنھوں نے ناگپور-ممبئی سمرُدّھی شاہراہ کو کسا ن مخالف بتا تے ہوئے اُس پر تنقید کی۔
 جلسے سے خطاب کر تے ہوئے سوا بھیما نی شیتکری سنگٹھنا کے رہنما اور  رکن پارلیمنٹ راجو شیٹی نے کہا کہ BJPحکو مت کسا نوں کو ضما نتی قیمت دینے سے متعلق سوا می ناتھن کمیشن کی سفا رشات قبول کر نے تیار نہیں ہے۔ اِسی لیے قرض معا فی کا معاملہ سامنے آ یا ہے۔
****************************
 ریاستی حکو مت ایندھن پر لگا یا گیا اضا فی سر چار ج اور اسٹیمپ ڈیو ٹی میں کیا گیا اضا فہ فوری طور پرواپس لے ور نہ ریاست بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔کانگریس کے ریاستی صدر اور  رکن پارلیمنٹ اشوک چو ہان نے یہ انتباہ دیا۔ ممبئی میں کل ریاستی حکو مت پر تنقید کر تے ہوئے چو ہان نے کہا کہ
یہ حکو مت معاشی محاذ پر پوری طرح نا کام ثابت ہوئی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ آمدنی اور اخر جات سے متعلق حکو مت کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔
****************************
 ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے امتحا نات کے شعبے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر دِگمبر نیٹکے کو اُنکے عہدے سے ہٹا دیا گیاہے۔
ڈاکٹر راجیش رگڑے اُنکی جگہ لیںگے۔ اِنجینئرنگ امتحا نات کے انعقاد میں ہوئی بے ضابطگیوں کے معاملے میں وائس چانسلر ڈاکٹر  بی۔اے ۔چو پڑے نے یہ کار وائی کی ہے۔ اِسکے علا وہ شعبۂ امتحا نات کے کچھ افسران اور ملازمین کے تبا دلے بھی کیئے گئے ہیں۔ وائس چانسلر نے بے ضابطگیوں میں ملوث متعلقہ تعلیمی اِدارے کا الحاق ردّ کر نے کا اشا رہ بھی دیا۔
****************************
 نیتی آ یوگ نے زراعت کے شعبے میں اصلاحات کے معاملے میں مہا راشٹر کو دیگر ریاستوں کے مقابلے میں81؍ فیصد نمبر دیتے ہوئے سر فہرست بتا یا ہے۔ نیتی آ یوگ کےCEO امیتابھ کانت نے کل ممبئی میں ایک سیمینار کے دوران یہ بات کہی۔
****************************
 مہا راشٹر پولس اپنے ملازمین کے لیے ایک کورس شروع کر رہی ہے۔ جِسمیں اُنھیں اچا نک پیدا ہوئی صورتحال اور تشددّپر آ مادہ بھیڑ سے نمٹنے کی تر بیت دی جائے گی۔ ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولس ستیش ماتھُر نے یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے کہا کہ پولس کی شبیہہ کو مسخ ہو نے سے بچا نے کے لیے یہ کورس شروع کیا جا رہا ہے۔
****************************
 لو گوں کو ملا زمت کا جھا نسہ دیکر اُن سے کروڑوں روپئے وصول کر نے والے ایک شخص کو کل اورنگ آ باد پولس نے گرفتار کر لیا۔
اِس شخص نے خود کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر  رائو صاحب دانوے کا پرسنل سیکریٹری بتا کر 15؍ لو گوں کے ساتھ جعلسازی کی۔
پولس کمشنر یشسوی یادو نے بتا یا کہ اِس شخص کے 2؍ ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
****************************
 نقلی کرنسی نوٹ بنا نے اور اُسے چلن میں لانے کی کوشش کر نے والے ایک شخص کو کل اورنگ آ باد میں پولس نے گرفتار کر لیا۔
ماجد خان نا می اِس شخص کے پاس سے پولس نے2000 ،500؍ اور100؍ روپئے کے نقلی نوٹ بر آ مد کیئے ہیں جِنکی مالیت قریب5؍لاکھ روپئے ہیں۔ پولس نے اُسکے پاس سے دیگر ساز و سامان بھی ضبط کیا ہے۔
****************************
 وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کی مکمل صلا حیت کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ سبز انقلاب کے مقصد کو حاصل کیا جا سکے۔
کل نئی دِلّی میں ایک تقریب میں معروف زرعی سائنسداںایم۔ایس۔ سوا می ناتھن پر دو جِلدوں میں کتاب کا اجراء کر تے ہوئے مو دی نے کہا کہ زراعت میں کامیا بی کو مشرقی بھا رت تک توسیع دیئے جا نے کی ضرورت ہے اور سائنس اور تیکنا لو جی کی مدد سے اِسے حقیقت میں بدلا جاسکتا ہے۔
بڑھتی ہوئی آ با دی او ر محدود زرعی اراضی کے پیش نظر وزیر اعظم نے کہا کہ زمین کا بندو بست وقت کی ضرورت ہے تاکہ زرعی پیدا وار میں اضا فہ کیا جا سکے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکو مت پانی کے تحفظ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے لیکن چیلنج اب بھی بر قرار ہے۔مو دی نے کہا کہ حکو مت ایک قطرہ مزید فصل اسکیم کو پوری تندہی سے نافذ کر رہی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ بھا رت کے ہر ضلع میں اُسکا اپنا ایک Agri Identityہو ناچا ہیے تا کہ مارکیٹِنگ کے عمل کو فروغ حاصل ہو۔ اِس موقع پر اظہار خیال کر تے ہوئے ڈاکٹر ایم ۔ایس۔ سوامی نا تھن نے تیکنا لو جی اور پبلک پالیسی کے در میان تال میل کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنھوں نے کہا کہ سبز انقلاب آنے کے بعد غذائی اجناس کی پید وار میں کئی گنا اضا فہ ہو ا ہے۔
****************************

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 05.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 05 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...