Sunday, 2 July 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 02  July  2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ  :  02 جولائی  ۲۰۱۷ئ؁
وَقت  :  صبح  ۴۰: ۸  -  ۴۵ :۸
***********************
 چارکروڑ پودے لگانے کی شجرکاری مہم کاآغازکل سے رِیاست مہاراشٹر میںہوا۔تھانے ضلع کے ایرولی مقام پرہوئی تقریب میںوزیراعلیٰ دِیویندر پھڑنویس کے ہاتھوں شجرکاری کی گئی۔
 پانی،جنگل اوراراضی ماحولیات کے دن تین مسائل پرریاستی حکومت نے اہم اقدامات کئے ہیں۔آئندہ چند سال میں اس کے فوائد نظرآناشروع ہوجائیںگے یہ بات وزیراعلیٰ نے کہی۔مرکزی وزیرٹرانسپورٹ نتن گڈکری کے ہاتھوں بھی اس موقع پرشجرکاری کی گئی۔نہایت قلیل مدّت میںمنصوبہ بند طریقے سے شروع کی گئی اس مہم پردیگرریاستیں بھی عمل کریں۔ایسی اپیل گڈکری نے کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ریاست کے وزیرجنگلات سُدھیرمنگنٹی وارنے جاری ہفتے میںچارکروڑسے زیادہ درخت لگانے سمیت آئندہ تین سال میں 50؍کروڑدرخت لگانے کاارادہ ظاہرکیا۔فی الحال تمام ریاست میںنرسری میں16؍کروڑ60؍لاکھ پودوں کی قلمیں تیارہیں۔اس کی اطلاع وزیرموصوف نے دی۔کل شام تک تمام ریاست میں64؍لاکھ 62؍ہزار372؍ پودے لگائے گئے۔
 ودھان بھون میںقانون سازکونسل کے ڈپٹی اسپیکرمانک رائوٹھاکرے کے ہاتھوں شجرکاری کی گئی۔قانون سازاسمبلی کے صدرہری بھائو باگڑے کے ہاتھوں آج اورنگ آبادضلع میں اورنگ آباد۔پوناشاہراہ پراسی طرح پھلمبری تعلقے میںشجرکاری کی جائے گی۔
 ناندیڑ،بیڑ،عثمان آباد،لاتور،جالنہ،پربھنی اضلاع میں بھی شجرکاری کی گئی۔اس کی اطلاع ہمارے نمائندوں نے دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 کرنسی تبدیلی کے بعد تمام ملک میںتین لاکھ کمپنیوں کاپتہ لگایاگیاہے۔جومشتبہ لین دین میںملوّ ث ہیں۔یہ بات وزیراعظم نریندرمودی نے کہی۔ وہ کل نئی دلّی میںچارٹرڈاکائونٹنٹس کے یوم تاسیس کی تقریب سے مخاطب تھے۔غیرقانونی کاروبارکرنے والی کمپنیوں پرقانونی کاروائی کرنے کااشارہ اُنہوں نے دیا۔اس موقع پرچارٹرڈاکائونٹنٹ امتحان کے نئے نصاب کااجراء وزیراعظم کے ہاتھوں عمل میںآیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 جن قابل شہریوں نے اب تک رائے دہی کااندراج نہیںکیاہے۔اُن کے لئے الیکشن کمیشن نے تمام ملک میںخاص رائے دہندگان اندراج مہم شروع کی ہے۔کمیشن نے تمام سیاسی پارٹیوں سے اس مہم میںمددکرنے کی اپیل کی ہے۔جولائی مہینے میںجاری رہنے والی اس مہم میں نئے رائے دہندگان کے لئے رائے دہی کے اندراج اس طرح رائے دہی فہرست سے نام خارج کرنے کے لئے فارم نمبرچھ پُرکرنے پرزوردیاجائے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 اورنگ آبادمیںاراضی اورآبی فراہمی کمشنریٹ کاافتتاح کل آبی فراہمی وزیررام شندے کے ہاتھوں عمل میںآیا۔شہر کی آبی اوراراضی انتظامیہ ادارے ، والمی کے احاطے میںیہ کمشنریٹ شروع کیاگیا۔اسی طرح یوم زراعت کے موقع پراُن کے ہاتھوں شجرکاری کی گئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 خواتین عالمی کرکٹ مقابلے میںہندوستانی ٹیم کامقابلہ آج انگلینڈ کے ڈربی مقام پرپاکستان کی ٹیم کے ساتھ ہوگا۔اس مقابلے میں ہندوستان نے اس سے قبل کے دونوں مقابلوں میںکامیابی حاصل کی ہے۔ہندوستان اورویسٹ انڈیزکے درمیان جاری پانچ ایک روزہ کرکٹ مقابلے کی سیریز کا چوتھا مقابلہ آج کھیلاجائے گا۔اس سیریزمیںہندوستان نے اس سے قبل ہی دو مقابلوں میںکامیابی حاصل کرکے دو۔صفر سے سبقت حاصل کرلی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 پربھنی میں ایک اردو اسکول کے مدرس کی تنخواہ دینے کے لئے بیس ہزارروپیوں کی رشوت لیتے ہوئے صدرمعلّمہ سمیت اسکول کے سیکریٹری اور چپراسی کومحکمہ اینٹی کرپشن نے کل حراست میںلیا۔کامل اردو اسکول میں ایک ٹیچر کی چھ ماہ کی تنخواہ میںسے 20؍فیصد رقم دینے کامطالبہ شاہانہ بیگم اس صدر معلّمہ نے کیاتھا۔اس میںسے 20؍ہزارروپیوں کی قسط اسکول سے قریب ایک مکان میںچپراسی کے پاس دیتے ہوئے اینٹی کرپشن محکمہ نے چپراسی سمیت صدر معلّمہ اورکلرک کوحراست میںلے لیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 جدیدمہاراشٹر کے معمار،سبز انقلاب کو فروغ دینے والے سابق وزیراعلیٰ وسنت رائونائیک کی جینتی کے ضمن میں کل اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کیاگیا۔ودھان بھون میںقانون سازکونسل کے ڈپٹی اسپیکرمانک رائوٹھاکرے نے اسی طرح وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے سہادری ہال میںنائیک کی تصویرکوہارپہناکرخراجِ عقیدت پیش کیا۔اورنگ آبادڈیویژنل کمشنرآفس میںمحصول ڈپٹی کمشنرپرلہادکچرے نے نائیک کی تصویر کوگلہائے عقیدت پیش کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔مراٹھواڑہ میںتمام مقامات پرنائیک کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 مواصلات کی سہولت بہترین ہوتو اُس ضلع کی ترقی میںمددحاصل ہوتی ہے۔اس خیال کااظہار ضلع کی رابطہ وزیر پنکجامنڈے نے کیاہے۔ بیڑ ضلع کے وڑونی میںپنچایت سمیتی کی نئی انتظامیہ عمارت کاافتتاح اس طرح مختلف ترقیاتی کاموں کوعوام کے نام موسوم کرنے کی تقریب پنکجامنڈے کے ہاتھوں عمل میںآئی۔اس موقع پروہ مخاطب تھیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 

No comments: