Sunday, 9 July 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 09  July  2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ  : 9؍ جولائی  ۲۰۱۷ئ؁
وَقت  :  صبح  ۴۰: ۸  -  ۴۵ :۸
***********************
 وزیراعلیٰ سمیت دیگراہم شخصیتوں کے سفرکے لئے ہیلی کاپٹر کااستعمال نہیںکرنے کافیصلہ ریاستی حکومت نے لیاہے۔چیف سیکریٹری سُمیت ملک کی صدارت میںاعلیٰ اختیاراتی کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا۔وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس کے علی باغ دورے کے درمیان اسی طرح اس سے قبل لاتورضلع میںہوئے واقعہ کے مدّ ِ نظر یہ فیصلہ لیاگیاہے۔ان حادثات کی جانچ مکمل ہونے تک وزیراعلیٰ کے دوروں کے لئے ہیلی کاپٹر خدمات استعمال نہیں کرنے کافیصلہ کیا گیا ۔ یہ بات ریاستی ہوابازی محکمہ کے ڈائریکٹر کیپٹن سنجے کروے نے کہی۔اس فیصلے کی وجہہ سے وزیراعلیٰ پھڑنویس کواب سرکاری طیارے کااستعمال کرناہوگا۔ قریب کے سفر یادورے کے لئے کارکااستعمال کیاجائے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 وزیراعلیٰ دیہی پینے کے پانی کی اسکیم اورآبی سوراجیہ پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے میںپانی فراہمی کے ضمن میںمختلف 171؍ پروجیکٹس کاافتتاح کل وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس کے ہاتھوں وقت واحدمیں ای بھومی پوجن کے ذریعے کیاجائے گا۔اس کی اطلاع پانی فراہمی اورصفائی وزیرببن رائو لونیکر نے دی وہ کل ممبئی میںمخاطب تھے۔16؍اضلاع میںپانی جانچ لیباریٹریس شروع کی جائے گی۔اس میں مراٹھواڑہ میں ہنگولی، لاتور، جالنہ اور پربھنی اضلاع شامل ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 شرڈی مذہبی مقام کوصاف ستھرا،خوبصورت اوربہترین کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے مکمل مدد کی جائے گی۔ ایساتیقن وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنو س نے دیا ہے۔شرڈی میںمرکزی حکومت کی جانب سے منظورشدہ اٹل امرت ابھیان،اضافی شرڈی پانی فراہمی اسکیم کی سنگ بنیاد تقریب کے موقع پر وہ کل مخاطب تھے۔
 شرڈی میںسوسے زیادہ ممالک کے یاتری آتے ہیں۔ اس کی وجہہ سے اس اسکیم کے تحت ترقی کے کاموں کے لئے بڑے پیمانے میں فنڈ مہیّا کیا جائے گا۔یہ بات وزیراعلیٰ نے کہی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 اشیاء اورخدمات ٹیکس یعنی GST کے شرحوں کے سلسلے میںمکمل معلومات حاصل کرنے کے لئے حکومت نے کل سے GST Rates Finder
اس نام سے ایک موبائیل ایپ شروع کیاہے۔وزیرمالیات ارون جیٹلی نے نئی دلّی میں اس ایپ کاافتتاح کیا۔ اس ٹیکس کے ضمن میں مناسب معلومات حاصل نہیں ہورہی ہے۔ اس دشواری کودورکرنے کے لئے یہ ایپ حکومت نے شروع کیاہے۔اس ایپ کی وجہہ سے اب کسی بھی شئے یاخدمت کے ٹیکس کے بارے میںمعلومات حاصل ہوگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 مرکزنے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ GST؍کے تحت تعلیم مہنگی ہوجائے گی۔اس طرح کی خبریں بالکل بے بنیادہیں۔تعلیمی اوردوسری خدمات سے متعلق ٹیکس میںکوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔اس نے یہ بھی کہا ہے کہ GST؍کے تحت تعلیم سے متعلق کسی بھی شئے میںکوئی تبدیلی نہیں کی گئی سوائے اس کہ اسکول بیگ جیسے تعلیم کی بعض اشیاء پرٹیکس کی شرح کم کردی گئی ۔وزارت نے کہا کہ تعلیمی اداروں میںطلباء اساتذہ اوراسٹاف کی ٹرانسپورٹیشن خدمات کوGST سے مستثنیٰ رکھاگیاہے۔اسی طرح مرکز، ریاستی سرکاریامرکزکے زیرانتظام علاقے کے زیراہتمام چلنے والی Mid Day Meal اسکیم سمیت ہائرسیکنڈری اسکول یااس کے مساوی تعلیم فراہم کرنے والے تعلیمی اداروں کوبھی GST؍ سے مستثنیٰ رکھاگیاہے۔
 وِزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسے تعلیمی اداروں میںسیکوریٹی،صفائی ،ستھرائی اورہائوس کیپنگ خدمات کوبھی GST؍ سے مستثنیٰ رکھاگیاہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 404؍اعشاریہ دوسات لاکھ ہیکٹر اراضی میں اب تک خریف کی فصلوں کی تخم ریزی کی گئی ہے۔جبکہ پچھلے سال 371؍اعشاریہ تین نولاکھ ہیکٹر اراضی میںتخم ریزی کی گئی تھی۔زراعت کی وزارت کی جانب سے جاری فصلوں کی تخم ریزی سے متعلق اعدادوشمارسے ظاہر ہوتاہے کہ چاول کی تخم ریزی اناسی لاکھ ہیکٹر سے زیادہ اراضی میں کی گئی ہے۔جوپچھلے سال کے مقابلے تقریباً چارلاکھ ہیکٹر زیادہ ہے۔ دالوں کی کاشتکاری 44؍لاکھ ہیکٹر سے زیادہ میں کی گئی ہے جوپچھلے سال کے مقابلے سات لاکھ ہیکٹر زیادہ ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ریاستی ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے لئے جانے والے دسویں جماعت کے زبانی اورتحریری امتحانات کانظام الاوقات ظاہر کردیاگیا ہے۔زبانی امتحان دس جولائی سے اورتحریری ا متحان 18؍جولائی سے شروع ہوگا۔
 پریکٹیکل ،گریڈاورزبانی امتحانات دس سے 18؍جولائی کے درمیان لئے جائیںگے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 انگلینڈمیںجاری خواتین عالمی کپ کرکٹ مقابلے میںجنوبی افریقہ نے کل ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو115؍رنوں سے شکست دی۔پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ہندوستانی ٹیم کے سامنے جیت کے لئے 273؍رنزکاحدف رکھا۔تاہم ہندوستانی ٹیم صرف 158 ؍رنزبناسکی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ہندوستان اور ویسٹ اِنڈیزکے درمیان آج ٹوئنٹی ۔20؍مقابلہ ہورہاہے۔اِس مقابلے کے لئے ویسٹ انڈیزنے کریس گل کوٹیم میںشامل کیا ہے۔پانچ مقابلوں کی ایک روزہ سیریز میںتین۔ایک سے اس سے قبل ہی ہندوستان نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ شب نوبجے اِس مقابلے کاآغازہوگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 

No comments:

Text - आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 19.04.2026 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 19 April 2026 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्रप...