Thursday, 21 September 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 21 September 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۱ ؍  ستمبر  .۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 مرکزی حکو مت نے آنگن واڑی میں دی جانے والی غذائی اشیاء اور کمسن طالبات کے لیے موجود ہ اسکیموں کے فنڈ میں اضا فے کا فیصلہ کیا ہے۔ کل مرکزی کابینہ کے اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے  وزیر حزا نہ ارون جیٹلی نے بتا یا کہ 17؍سر کا ری ٹکسال کا انضمان کر کے 5؍ ٹکسال بنا نے کو بھی مرکزی کا بینہ نے منظوری دیدی۔ قو می سیا حتی تر قیاتی کار پو ریشن کی میسور ،
جئے پور اور ایٹا نگر کی ہوٹلوں کے انتظا می امور ریاستی حکو مت کو سو نپنے کا فیصلہ بھی اِس اجلاس میں کیا گیا۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ ریلوے ملازمین کو دسہرے سے قبل 78؍ دنوں کا بو نس دینے پر کا بینہ نے اتفاق کیا ہے۔اِس فیصلے کے با عث12؍ لاکھ نان گزیٹیڈ ریلوے ملازمین اِس سے مستفید ہوں گے ۔ مملکتی وزیر کھیل راجیہ رودھن راٹھوڑ نے صحیفہ نگا روں کو بتا یا کہ کھیلوں اِنڈیا اسکیم نئی شکل میں لانے کا فیصلہ بھی مرکزی کا بینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
****************************
 ریاست کے آنگن واڑی کار کنوں کی ہڑ تال کے باعث بچوں،ضرورتمند خواتین اور کمسن لڑ کیوں کو دیے جانے والے اضا فی تغذیہ کی تر سیل میں متوقع پریشانی سے بچنے کے لیے ریاستیء حکو مت نے محکمہ تعمیرات عامّہ کے آشا کا رکنوں کے ذریعے اغذیہ کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس کام کے لیے آنگن واڑی کار کنوں کو دیا جانے والا یو میہ مشا ہرہ آشا کار کنوں کو دیا جائے گا۔ اِس خصوص میں سر کا ری فیصلے کا کل اعلان کیا گیا۔ دریں اثناء مہا راشٹر آنگن واڑی، بال واڑی یو نین کی جانب سے کل اورنگ آباد میں ڈیویژنل کمشنر کے دفتر تک ایک جلوس نکا لا گیا۔ مراٹھواڑہ کے تمام 8؍ اضلاع سے تعلق رکھنے والی آنگن واڑی کار کنان اِس جلوس میں شریک تھیں۔ اورنگ آباد ضلع پریشد کے دفتر کے رو برو مہا راشٹر آنگن واڑی کرمچاری سنگھ نے مظاہرہ کیا۔
****************************
 آئندہ یکم نومبر سے ریاست کے شکر کار خا نوں میں کشید ہنگام کا آغاز ہو گا۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس کی زیر قیا دت کل ممبئی میں وزراء گروپ کے ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے شکر کار خا نوں سے متعلق تمام صداقت نا مے و اجا زت نا مے آن لائن کرنے کی ہدا یت دی۔ پھڑ نویس نے بتا یا کہ شکر سے متعلق تحقیقا تی ادارے کو مراٹھواڑہ کے جالنہ ضلع میں اراضی دی گئی ہے۔
****************************
 ریا ست میں سر کا ری اور خانگی میڈیکل کالجوں سے ڈِگری حاصل کرنے والے ڈاکٹروں کو دیہی علاقوں میں کم از کم ایک برس خد مات کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ حکو مت نے کیا ہے۔ ناسک ضلع کے رابطہ وزیر گریش مہا جن نے کل ممبئی میں ایک اطلا عی کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکو مت کے اِس فیصلے سے دیہی علا قوں میں طِبّی خد مات کی موثرفراہمی میں مدد ملے گی۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِس خصوص میں اسمبلی اجلاس میں قرارداد منظور کر وائی جائے گی۔
****************************
 ریاست کے ممبئی،کو کن،پو نا، احمد نگر ،ناسک اور مراٹھواڑہ بھر میں کل زور دار با رش ہوئی۔ اِس بار ش کے سبب مختلف مقا مات پر پُشتوں کی سطح آ ب میں اضا فہ ہوا ہے جبکہ کچھ ڈیم پو ری طرح بھر جانے کے بعد وہاں سے پا نی چھوڑ نے کا آ غازکر دیا گیا ہے۔
 پیٹھن کے جائیکواڑی ڈیم میں بھی تیزی کے ساتھ پا نی جمع ہو رہا ہے۔ اور یہ ڈیم 90؍ فیصد بھر چکا ہے۔ سطح آب میں اضا فے کے پیش نظر اطراف کے53؍دیہا توں اور قصبوں کو خبر دار رہنے کا اشا رہ دیدیا گیا ہے۔
****************************
 اورنگ آباد میں کل دو پہر کے بعد گھن گرج کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو ئی۔ مسلسل 3؍ گھنٹے سے زیادہ عر صے تک بارش کا یہ زور قائم رہا۔ اِس بارش سے شہر کے زیریں علاقوں میں پا نی بھر گیا۔ کچھ دیر کے لیے بجلی بھی منقطع ہو گئی تھی۔ جالنہ ضلع میں بھی کل دو پہر کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی جو کا فی دیر جاری رہی ہمارے نمائندے نے بتا یا ہے کہ رات بھر بھی رم جھم بارش جاری رہی۔جالنہ ضلع کے منٹھا تعلقے میں واقع ایک تالاب پر کپڑے دھو نے گئی 2؍ بہنیں تالاب میں ڈو ب کر ہلاک ہو گئیں۔
 اِس بارش کے با عث حیدر آ باد سے اورنگ آ باد آنے والی پر واز منسوخ کر دی گئی جبکہ ممبئی سے اورنگ آ باد آ نے والی 2؍ پر وازیں تا خیر سے پہنچی۔ اِس کے علا وہ اورنگ آ باد سے ممبئی جا نے والی پر وا ز عین وقت پر منسوخ کر نا پڑی۔
****************************
 چھتر پتی شیوا جی مہاراج شیتکری سنمان یو جنا کے تحت آن لائن در خواست دیہی کی معیاد کل ختم ہو رہی ہے۔ ریاستی حکو مت نے تر غیب دی ہے کہ جن کسا نوں نے اپنی در خواستیں داخل نہیں کی وہ فی الفور آن لائن مراکز جا کر در خواستیں داخل کر وائیں۔ اِس کے علاوہ جن کسا نوں نے ایک سے زائد در خواستیں جمع کر وائی ہیں وہ خو دہی اضا فی در خواستیں واپس لے لیں ور نہ وہ قر ض معا فی کے لیے نا اہل قرار دیئے جا ئیں گے۔
****************************
 ٹو کیو میں جا ری جا پان اوپن بیڈ مِنٹن سیریز کے مقا بلوں میں بھا رت کی پی۔وی۔ سندھو، سائنا نہوال، کے ۔شریکانت H.S. Prannoy،اور سمیر ور ما نے پہلے رائونڈ میں اپنے میچ جیت کر دوسرے رائونڈ میں داخلہ حاصل کر لیا۔
 سوربھ ور ما اور بی۔سائی پر نیت اپنا میچ نہیں جیت سکے۔
****************************

No comments: