Monday, 25 September 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 25 September 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۵؍  ستمبر  .۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 وزیر اعظم نریندر مو دی نے کہا کہ صفائی ستھرائی ایک عوامی تحریک بن چکی ہے۔ آکاشوانی پر من کی بات کے36؍ ویں پرو گرام میں کل مو دی نے کہا کہ صاف صفائی کی مہم سنکلپ سے سِدّھی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سوچھتا ہی سیوا ہے۔ مہم کے پہلے 4؍ دنوں ہی میں  75؍ لاکھ لو گ اِس میں شامل ہو گئے۔ مودی نے صفائی مہم کے تحت جاری پرو گراموں کا تذکرہ کر تے ہوئے کہا کہ تقریباً2؍ کروڑ50؍ لاکھ بچوں نے اِس موضوع پر مضا مین لکھے ہیں اور سینکڑوں بچوں نے اپنے تخیل کی بنیاد پر پینٹنگز  تیار کی ہے۔ وزیر اعظم نے آئندہ ماہ اکتو بر میں گاندھی جینتی کی منا سبت سے قوم کے عظیم رہنما ئوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اُنہوں نے کہا کہ مہا تما گاندھی اور سر دار پٹیل ہمارے ملک کے ما یہ ناز سپوت ہیں۔
****************************
 ملک میں نئی ریاستوں کے قیام سے متعلق حکو مت اپنا موقف واضح کرنے کے لیے قر طاس ابیض جاری کرے۔ یہ مطالبہ ملک میں نئی ریاستوں کے قیام کی تنظیم کے قو می صدر شری ہری انے  نے کیا ہے۔ کل گو ہا ٹی میں صحیفہ نگاروں سے بات چیت کے دوران انے  نے کہا کہ اِس موضوع پر قرطاس ابیض کے ذریعے بات چیت ہو سکتی ہے جو ایک قو می پا لیسی کی راہ ہموار کر ے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ نئی ریاستوں کے قیام سے متعلق کسی بھی پارٹی کا موقف واضح نہیں ہے۔
****************************
 گھریلو پکا نے کی گیس کی سبسیڈی ختم کر نے کی حکو مت کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ یہ بات مرکزی وزیر پیٹرولیم اور قدر تی گیسیس دھر میندر پر دھان نے کہی ہے۔ کل لکھنئو میں ایک پرو گرام کے دوران جناب پر دھان نے کہا کہ حکو مت سبسیڈی ختم کر نا نہیں چا ہتی تا ہم امیر لوگ اگر اپنی سبسیڈی چھوڑ دے تب حکو مت کو غریبوں کو سبسیڈی دینے میں مدد ملے گی۔ جناب پر دھان نے مزید کہا کہ گنّے کی کاشت کر نے والے کسا نوں کی مدد کی غرض سے حکو مت40؍ روپئے فی لیٹر ایتھنال خریدے گی جس سے کسا نوں کی آ مدنی میں اضا فہ ہو گا۔ حکو مت گنّے کے با قیات سے پیٹرول تیار کر نے کا منصو بہ بنا رہی ہے ۔ یہ بات بھی پر دھان نے کہی ۔
****************************
 مرکزی حکو مت پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں ہو ئے اضا فے کو مسنوخ کر ے۔ یہ مطالبہ نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی صدر شرد پوار نے کیا ہے۔کل احمد نگر میں ایک پریس کانفرنس سے مخا طبت میں پوار نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں کے مد نظر ملک میں پیٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں اضا فے کی ضرورت نہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ قیمتو ں میں اضا فے سے عام آ دمی پریشان ہے۔ ایندھن کی قیمتوں میں اضا فے پر شیو سینا کے اقدا مات کی شر دا پوار نے تعریف کی تا ہم شیو سینا پر نکتہ چینی بھی کر تے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اقتدار میں رہتے ہوئے احتجاج کر نے کے کیا معنی ہے۔ اُنھوں نے شیو سینا کو مشورہ بھی دیا کہ یا تو حا لات سُدھا ریں یا پھر اقتدار چھوڑ کر احتجاج کے لیے میدان میں آئے ۔
****************************
 مونگ اور اُڑد کی فصلوں کی کٹائی کی تازہ ترین معلو مات دستیاب نہ ہو نے کے سبب کسا نوں کو فصل بیمہ ادائیگی میں تا خیر ہو رہی ہے۔ یہ بات ریاستی وزیر زراعت پانڈو رنگ پھُنڈ کر نے کہی ہے۔ کل ممبئی میں ریاستی سطح کے زرعی جائزہ اجلاس کے دوران اُنہوں نے یہ بات کہی۔ وزیر موصوف نے سبھی زر عی افسران کو ہدا یت دی کہ وہ اِن فصلوں کی کٹائی سے متعلق تازہ ترین معلو مات جلد از جلد فراہم کرے۔ تا کہ اکتو بر کے اواخر تک کسا نوں کے کھاتوں میں فصل بیمہ کی رقو مات جمع کر وائی جا سکے۔
****************************
 پنڈھر پور کی تر قی کے لیے کینیڈا کی حکو مت 2؍ ہزار کروڑ روپیوں کی امداد فراہم کرے گی۔ یہ بات پنڈھر پور مندر کمیٹی کے صدر ڈاکٹر اتول بھونسلے نے کہی ہے۔ بھار ت اور کینیڈا دوستانہ تعلقات کے150؍ سال پو رے ہو رہے ہیں۔ اِس موقع پر حکو مت کینیڈا نے پنڈھر پور شہر کی تر قی کے لیے تعائون کی پیش کش کی ہے۔ یہ بات وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے آشا ڈی ایکا دشی کے موقع پر پنڈھر پور میں کہی تھی۔ اِسی پس منظر میں کل ممبئی میں کینیڈا کے وفد کے کچھ اعلیٰ افسران سے بات چیت ہوئی ۔ آئندہ 3؍ اکتو بر کو کینیڈا کی ایک ٹیم پنڈھر پور شہر کا دورہ کر کے
تر قی کا منصو بہ تیار کرے گی۔
****************************
 سینئر ساہِتک او ر معروف صحا فی ارون سا دھو کا آج علیٰ الصبح ممبئی کے سائن ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ76؍ برس کے تھے۔ کل صبح اُنھیں طبیعت کی خرا بی کے با عث ہسپتال میں داخل کر وا یا گیا تھا۔ وہ عارضۂ قلب کے شکار تھے۔ سادھو نے اپنے جسم کا عطیہ دینے کی وصیت کی تھی۔  لہٰذا  اُنکی وصیت کے مطا بق اُنکا جسم جے۔جے۔ ہسپتال کو عطیہ کر دیا جاے گا۔ وہ80؍ ویں کُل ہند مراٹھی سا ہتیہ سمیلن کے صدر  رہ چکے ہیں۔ اُنہوں نے اپنی تحریروں میں سیا سی موضوعات کو دلچسپ انداز میں پیش کیا ہے۔
****************************
 اقتدار کے لالچی افراد کی سیاست میں کثرت کے سبب ملک کی جمہوریت کو خطرہ لاحق ہے۔ یہ بات پلاننگ کمیشن کے سابق رکن Bhalchandra Mungekar نے کہی ہے وہ کل اورنگ آ باد میں ڈاکٹر با با صا حب Lawyers Day کے موقع پر منعقدہ ایک پرو گرام میں اپنے خیا لات کا اظہار کر رہے تھے۔
****************************

No comments: