Sunday, 24 September 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 24 September 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  24 ؍  ستمبر  .۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 کسی بھی حالت میںایک بھی کِسان کوقرض معافی سے محروم نہیں رکھاجائے گا۔اَیساتیقن محصول وَزیرچندرکانت پاٹل نے دیا ہے۔ وہ کل کولہاپورمیں صحافیوں سے مخاطب تھے۔رِیاست میں اب تک 58؍ لاکھ کِسانوں کے قرض معافی کے لئے آن لائن درخواستیں حاصل ہوئیں ہیں۔ تاہم جن کِسانوں کی درخواستیں ابھی بھی حاصل نہیں ہوئی ہے ۔اُن کے لئے رِیاست میںمختلف مقامات پرشکایتیں دورکرنے کے مراکزقائم کرکے اُن کی رُکاوٹوں کوحل کیاجائے گا۔اَیساتیقن پاٹل نے دیا۔حاصل شدہ 58؍ لاکھ درخواستوں کی اکتوبرکے آخرتک جانچ کرکے اُنہیں قرض معافی کے لئے فوقیت دی جائے گی۔فصل قرض معافی آن لائن عمل کی مدّت میںاضافے کے قیاس کووَزیرموصوف نے مستردکردیا۔
****************************
 مہنگائی کے خلاف شیوسینا نے کل ممبئی میںکئی مقامات پرشدیداِحتجاج کیا۔پٹرول،ڈیزل، گھریلو استعمال کی گیس، سبزی ترکاری اسی طرح اناج کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ممبئی میںبارہ مقامات پراِحتجاج کیاگیا۔اِس موقع پرمہنگائی کے پُتلوں کونذرآتش کیاگیا۔اِسی طرح مرکزی اوررِیاستی حکومتوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔اِحتجاج میںخواتین نے کثیر تعدادمیںشرکت کی۔
****************************
 شیوسینا اِقتدارمیںشامل ہونے کے باوجودعام شہریوں کے لئے راستے پرآئے گی۔یہ بات مملکتی وَزیربرائے داخلہ دیپک کیسرکر نے کہی ہے۔وہ کل جالنہ میںصحافتی کانفرنس سے مخاطب تھے۔بدعنوانیوں کے اِلزام میںملّوث رہنمائوں کوبھارتیہ جنتاپارٹی داخلہ نہ دیں۔اَیسا خیال کیسرکر نے ظاہرکیا۔کانگریس پارٹی کوحال ہی میںچھوڑنے والے سابق وَزیراعلیٰ نارائن رانے کی بھارتیہ جنتاپارٹی میںشمولیت کے قیاس کے سلسلے میںکیسرکر مخاطب تھے۔
****************************
 سن 2022ء تک ملک کے ہربے گھرفردکومکان دینے کاحکومت کانشانہ ہے۔یہ بات وَزیراعظم نریندرمودی نے کہی۔ وہ کل اُترپردیش کے وارانسی ضلع کے شہنشاہ پورمیںوزیراعظم آواس یوجناکے مستحقین کوصداقت نامے تقسیم کرتے ہوئے مخاطب تھے۔اشیاء اورخدمات ٹیکس قانون اسی طرح آدھارکومنسلک کرکے حکومت نے رشوت خوری اورکالابازاری کے خلاف مہم شروع کی ہے یہ بات وَزیراعظم نے کہی۔
 اِسی بیچ وَزیراعظم آج آکاشوانی کے ـ’’من کی بات‘‘ اِس پروگرام کے تحت ملک کے عوام سے خطاب کریںگے۔من کی بات اِس پروگرام کا یہ 36؍واں حصّہ ہے۔آکاشوانی اوردُوردرشن کے تمام چینلوں پرصبح گیارہ بجے اِس پروگرام کونشرکیاجائے گا۔
****************************
 اورنگ آبادضلع کے پیٹھن میںجائیکواڑی ڈیم میںاحمدنگراسی طرح ناسک اضلاع سے آنے والے پانی کی رفتارکم ہوگئی ہے۔اس لئے ڈیم کے تمام دروازے بندکرکے پانی کے اخراج کوروک دیاگیاہے۔تاہم ڈیم کے بائیں جانب سے سات سوکیوبٹ اوردائیں جانب سے چارسو کیوبٹ فی سیکنڈ رفتارسے پانی خارج ہورہاہے۔ڈیم کے پانی میںاضافہ ہونے کی وجہہ سے گذشتہ جمعرات کونصف شب ڈیم کے اٹھارہ دروازے پانی کے اخراج کے لئے کھول دئیے گئے تھے۔
****************************
 ناندیڑمیونسپل کارپوریشن کے گیارہ اکتوبرکوہونے والے انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کاکل آخری دِن تھا۔جملہ 81؍ نشستوں کے لئے دوہزار247؍ اُمیدواروں نے اپنے پرچہ نامزدگیاں داخل کیں۔اِن میں آزاداُمیدواروں کی تعدادزیادہ ہے۔کانگریس ،شیوسینا، بھارتیہ جنتاپارٹی اورراشٹروادی کانگریس پارٹی اِن تمام سیاسی پارٹیوں نے تمام نشستوں پرعلیحدہ علیحدہ اُمیدوارکھڑے کئے ہیں۔کل درخواستوں کی جانچ کی جائے گی۔
****************************
 پٹرول اورڈِیزل کی قیمتوں میںاِضافے کے خلاف کل اورنگ آبادمیںعام آدمی پارٹی کی جانب سے کرانتی چوک علاقے میںاِحتجاج کیاگیا۔ پارٹی وَرکرس نے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
****************************
 عثمان آبادجنتاکوآپریٹیوبینک کے سابق صدرسنبھاجی جادھو کاکل عثمان آبادمیںانتقال ہوگیا۔وہ 80؍ برس کے تھے۔عثمان آبادنگرپالیکا میں دو مرتبہ بطور کارپوریٹر منتخب ہوئے تھے۔وہ دس سال جنتاکوآپریٹیو بینک کے صدرکے عہدے پرفائزرہے۔
 کل شام اُن کے جسدِ خاکی پرآخری رسومات اداکردی گئی۔
****************************
 بھارت ۔آسٹریلیاء کے درمیان جاری ایک روزہ کرکٹ مقابلوں کی سیریز میں تیسرا ایک روزہ کرکٹ مقابلہ آج اِندور میںکھیلا جارہاہے۔ بھارت نے پہلے دو مقابلوں میںکامیابی حاصل کرکے سیریز میںدوصفر سے سبقت حاصل کرلی۔
****************************

No comments: