Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 26 September 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ؍ ستمبر .۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
سبھی کو بجلی فراہم کر نے کے مقصد کے تحت پر دھان منتری سہج بجلی ہر گھر یعنی سو بھا گیہ منصو بے کی شروعات کل وزیر اعظم نریندر مودی نے کی ۔ پنڈت دین دیال اُپادّھیائے کی پیدائش کے 100؍ سال مکمل ہو نے پر شروع کیے گئے اِس منصو بے کی افتتاحی تقریب سے نئی دِلّی میں خطاب کر تے ہوئے مو دی نے کہا کہ جہاں بجلی دستیاب نہیں ہے وہاں شمسی توا نائی مہیا کر وائی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک میں اب بھی4؍کروڑ لو گ بجلی سے محروم ہیں جسکے مدّ نظر دسمبر کے آخر تک سبھی علا قوں میں بجلی فراہم کی جائے گی۔ مودی نے کہا کہ اس کام کے لیے 16؍ ہزار کروڑ روپئے صرف کیے جائیں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ بجلی پیدا کر نے کے لیے در کار آلات جیسے ٹرانسفار ،مر بجلی کے میٹر اور وائر پر سو بھا گیہ منصوبے کے تحت سبسڈی دی جائے گی اور بجلی کا کنکشن حاصل کر نے کے لیے کسی بھی طرح کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
مودی نے کہا کہ جہاں بجلی نہیں ہے ایسی جگہوں پر شمسی توا نا ئی سے چلنے والے آ لات پر مشتمل سو لار پیک دیا جائے گا جن میں
5؍ LED بیٹری اور ایک پنکھا شامل ہو گا۔ وزیر اعظم مو دی اور پیٹرو لیم کے مرکزی وزیر دھر میندر پر دھان نے کل ONGC دین دیال اورجا بھون عمار ت کا بھی افتتاح کیا۔
****************************
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ بد عنوا نی کے خلاف لڑائی میں کسی بھی طرح کا کوئی سمجھو تہ نہیں کیا جائے گا۔ مودی کل نئی دِلّی میں بھارتیہ جنتا پار ٹی کی قو می مجلس عاملہ کے اجلاس میں بول رہے تھے۔ پارٹی کار کنوں کو مخا طب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ صرف انتخا بات میں فتح حاصل کرنا ہی BJP کی مقصد نہیں ہے بلکہ اِس سے آ گے بڑھ کر جمہو ری اقدار کو فروغ دینا اُنکا ہدف ہو نا چا ہیے۔
****************************
بھار تی فوج کے سر براہ جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ ضرورت پڑ نے پر سر حد پار کے دہشت گر د ٹھکا نوں پر سر جیکل اِسٹرائیک کی کار وا ئی کو دہرا یا جا سکتا ہے۔ نئی دِلّی میں کل ایک کتاب کے اجراء کے موقع پر بولتے ہوئے جنرل راوت نے کہا کہ سر جیکل حملہ ایک پیغام تھا جو بھا رت پا کستان تک پہنچا نا چا ہتا تھا۔ در اندازی کی کوششوں کے بارے میں پو چھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے راوت نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سر حد پار سے در اندازی اسلیے ہو رہی ہے کیو نکہ لائن آف کنٹرول کے اُس پار دہشت گرد بھارت میں بھیجنے کے ٹھکا نے اب بھی فعال ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ بھارتی فوج در اندازی کی ہر کوشش کو نا کام کر نے کے لیے پو ری طرح تیار ہے۔
****************************
ممبئی ہائی کورٹ نے ریاستی حکو مت کو ہد ایت دی ہے کہ جیلوں میں قید خواتین قید یوں کے ساتھ موجود اُنکے چھو ٹے بچوں کی پر ورش کے لیے انتظا مات کیے جائیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ اِس معا ملے پر تبادلہ ٔ خیال اور مستقبل کا لائحہ عمل طئے کر نے کے لیے 5؍ اکتو بر کو متعلقہ محکموں کا اجلاس طلب کیا جائے اور 12؍ اکتو بر کو اِس بارے میں رپورٹ پیش کی جائے ۔
****************************
مہا راشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس آج سے 4؍ دنوں کے جنو بی کو ریا کے دورے کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ مہا راشٹر میں
غیر ملکی سر ما یہ کا ری کو بڑھا وا دینا پھڑ نویس کے دورے کا مقصد ہے ۔ اپنے دورے کے دوران وہ Samsung،Hyundai،
HeavyEngineering ،LG Electronics جیسی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملا قات کر ینگے۔ وزیر اعلیٰ مہا راشٹر میں سر ما یہ کا ری کے لیے جنو بی کو ریا کے صنعت کا روں سے بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔
****************************
جالنہ ضلع کے جعفر آ با دتعلقے میں پہلے مر حلے کے تحت 40؍ گرام پنچا یتوں میں آج رائے دہی ہو گی۔ 121؍ مراکز پر ہو نے والی رائے دہی کے لیے۔ 200؍ ملازمین کو ما مور کیا گیا ہے۔ تحصیلدار جے۔ ڈی۔ وَلوی نے بتا یا کہ رائے دہندگان صبح ساڑھے سات بجے سے شام ساڑھے پانچ تک حق رائے دہی کا استعمال کر سکتے ہیں۔
اِس بیچ اورنگ آ باد ضلع کے ویجاپور تعلقے کی 4؍ گرام پنچا یتوں میں بھی آج پہلے مر حلے کی رائے دہی ہو گی۔ باقی ماندہ 25؍ گرام پنچا یتوں میں دوسرے مر حلے میں سات اکتو بر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
****************************
صدر جمہو ریہ جناب رامناتھ کو وِند ایک اکتو بر کو شِر ڈی میں سائی بابا کی سما دھی کے100؍ سالہ مہو تسو کا افتتاح کریں گے۔ اِسی دن صدر جمہوریہ شِر ڈی میں تعمیر کیے گئے نئے ہوائی اڈّے کا بھی افتتاح کریں گے۔ شِر ڈی کے سائی بابا ٹرسٹ کے دفتر نے کل یہ اطلاع دی۔ تقریب میں گور نر سی۔وِدّیا ساگر رائو ، وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس، قا نون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف رہنما رادھا کرشن وِکھے پاٹل کے علا وہ کئی سر کر دہ شخصیات شریک ہوں گے۔ شِر ڈی میں شروع ہو رہے ہوائی اڈّے کی بدو لت شِر ڈی سے ممبئی تک کا ہوائی سفر محض40؍ منٹ میں مکمل کیا جا سکے گا۔
****************************
کھیلوں کی وزا رت نے پدم بھو شن انعام کے لیے بیڈ مِنٹن کھلا ڑی P. V. Sindhu کے نام کی تجویز پیش کی ہے۔
Sindhu نے حال ہی میں کو ریا او پن سُپر سیریز جیسی ہے ۔ یہ سیریز جیتنے والی Sindhu پہلی بھار تی بیڈ مِنٹن کھلاڑی بن گئی ہے۔
Sindhu نے ریو او لمپکس میں چاندی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔ اِسکے علا وہ اُنھوںنے لگا تار 2؍ سال ورلڈ بیڈ مِنٹن سیریز میں کانسے کا تمغہ بھی جیتا۔ سال2015 میں Sindhu کو پدم شری انعام سے سر فراز کیا گیا تھا۔
****************************
پر بھنی پو لس انتظا میہ کی جانب سے کل پور نا میں ایکتا دوڑ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ سماج میں فرقہ وارانہ ہم آ ہنگی کو فروغ دینا اِس دوڑ کا مقصد تھا۔ دوڑ میں طلبائ، تا جر اور مقا می شہری بڑی تعداد میں شریک تھے۔

No comments:
Post a Comment