Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 29.09.2017 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 29 September 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : ۲۹؍ ستمبر ۲۰۱۷
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
آئندہ یکم اکتوبر تا 15/ اکتوبر کے دوران ملک بھر میں دیہی استحکام و صفائی پندھرواڑہ منایا جائیگا ۔ یہ اعلان مرکزی وزیر برائے دیہی ترقیات نریندر سنگھ تومار نے کل نئی دہلی میں کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ملک کی تمام گرام پنچایتوں میں یہ 15/ روزہ پروگرام چلایا جائیگا۔ اس دوران ہرگائوں میں عام جلسے منعقد کرکے ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی جائیگی۔ دیہاتوں میں صفائی‘ تعلیم‘ صحت ِعامّہ کی سہولیات اور انفراسٹرکچر میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لینا اس پروگرام کا مقصد ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
وزیرِ اعلیٰ دیویندر پھڑنویس جنوبی کوریا کا 4/ روزہ دورہ مکمل کرکے کل سنگا پور پہنچے۔ کل انھوں نے سنگاپور میں مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ سنگاپور انسٹیٹیوٹ آف سائوتھ ایشیاء اسٹڈیز نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور اور CII کی جانب سے منعقدہ پروگراموں میں بھی کل وزیرِ اعلیٰ نے شرکت کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
حکومت نے دِل کی بند شِریانوں کو کھولنے کیلئے استعمال ہونے والے اسٹینٹ کی قلّت کی خبروں کے پیشِ نظر اسٹینٹ ساز کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اندرونِ ملک اسٹینٹ بنانے اور اس کی ترسیل کا کام برقرار رکھیں۔ ادویہ سازی کے محکمے نے اپنے ایک نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ حکومت نے دوائوں کی قیمت پر کنٹرول کے حکمنامے کو نافذ کردیا ہے تاکہ اسٹینٹ کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔ ان کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمپنیاں تیار ہونے والے اسٹینٹ اور اس کی تقسیم کی ہفتہ واری رپورٹ پیش کریں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ممبئی عدالت ِ عالیہ نے ریاست بھر میں سڑکوں پر موجود گڑھے بند نہ کرنے سے متعلق ریاستی حکومت کو اپنا مؤقف اندرون 2/ ہفتے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکومت سے سوال کیا کہ کیا یہ گڑھے بند کرنے کے لیے حکومت کے پاس پیسہ نہیں ہے۔ ریاست میں سڑکوں کی ابتر صورتحال کو دیکھتے ہوئے ممبئی عدالت ِ عالیہ نے ا س کا از خود نوٹس لیتے ہوئے حکومت کو یہ احکامات جاری کیے۔ اس معاملے کی سماعت آئندہ 8/ اکتوبر کو ہوگی۔ اس سے قبل ریاست کے تمام میونسپل کمشنروں‘ محکمۂ شہری ترقیات اور مقامی اداروں کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا بھی عدالت نے حکم دیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاستی وزیر برائے بقائے آب گریش مہاجن نے کہا ہے کہ ریاست میں ڈیم تو تعمیر کرلیے گئے ہیں لیکن آبپاشی کا مؤثر نظام تیار نہیں کیا جاسکا۔ وہ کل اورنگ آباد میں صحیفہ نگاروں سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ پشتوں سے کنال کے ذریعے آبپاشی کے طریقۂ کار میں پانی بڑی مقدار میں ضائع ہوتا ہے‘ نیز اس کی دیکھ بھال پر خرچ بھی بہت زیادہ آتا ہے۔ اس لیے اب حکومت نے کسانوں کو بند پائپ لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثناء گریش مہاجن نے اس برس مکمل طور پر لبریز ہونے والے پیٹھن کے جائیکواڑی ڈیم پر پوجا کی۔ اس موقع پر پیٹھن کے صدر بلدیہ کے علاوہ جائیکواڑی منصوبے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاست کے نوبودھوں کو اقلیتوں کا درجہ دینے کا فیصلہ اقلیتی محکمے نے کیا ہے۔ محکمے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون طور پر بدھ مت کے پیروکار نوبودھ افراد اقلیتوں کے لیے چلائی جانے والی سرکاری اسکیموں کا فائدہ اُٹھانے کے اہل ہونگے۔ بودھ مت قبول کرنے والے افراد کو درجِ فہرست ذاتوں کو حاصل سہولیات دینے کا اعلان اس فیصلے میں کیا گیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اورنگ آباد سے قریب چکل تھانہ میں ریلوے کی صفائی ستھرائی کے لیے تعمیر کی جارہی پِٹ لائن کا کام اندرون ایک برس مکمل ہوجائیگا۔ یہ اطلاع پِٹ لائن کا معائنہ کرنے آئے جنوب وسطی ریلوے کے جنرل مینیجر ونود کمار یادو نے کل اخباری نمائندوں کو دی۔ انھوں نے بتایا کہ پربھنی ۔ مکھیڑ ریلوے لائن کو دوہری لائن میں تبدیل کرنے کا کام 2018 ء کے اواخر تک مکمل کرلیا جائیگا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
پٹرول۔ ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے خلاف کل شیوسینا کی جانب سے جالنہ میں جلوس نکالا گیا۔ شیوسینا کے عہدیداران و کارکنان بیل گاڑیوں اور سائیکلوں پر سوار ہوکر اس جلوس میں شریک ہوئے۔

No comments:
Post a Comment