Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 22 September 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲ ؍ ستمبر .۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ نارائن رانے کل کانگریس سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا۔ رانے نے کانگریس پر الزام عائد کیا ہے کہ 12؍ برس قبل جب وہ پارٹی میں شامل ہو ئے تھے اُنھیں وزیر اعلیٰ بنائے جا نے کا تیقن دیا گیا تھا جسے پوار نہیں کیا گیا۔ اُنہوں نے کل کو کن کے سندھو درگ ضلع کے مقام کُڈا ڑ میں ایک عوا می جلسے سے خطاب کر تے ہوئے قا نون ساز کائونسل کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا بھی اعلان کیا۔ سابق وزراء اعلیٰ اشوک چو ہان ،پرتھوی راج چوہان اور شیو سینا پر بھی اُنہوں نے زور دار تنقید کی۔ رانے نے کہا کہ اُنھوں نے ابھی BJP میں شامل ہو نے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اُنہوں نے اپنے بیٹے سابق ایم پی نِلیش رانے کی بھی کانگریس سے علیحد گی کی تو ثیق کی ہے۔
****************************
اورنگ آباد ضلع کے پیٹھن میں واقع ناتھ ساگر ڈیم کا ذخیرہ آب 93؍ فیصد ہو چکا ہے۔ کل نصف شب سے ڈیم کے18؍ در وازے کھول دیئے گئے ہیں۔ تا لاب سے9432؍ مکعب فٹ فی سیکنڈ کی رفتا ر سے پانی در یائے گو دا وری میں چھو ڑا جا رہا ہے۔ کل دو پہر تک ڈیم میں آ رہے پا نی کی مقدار میں ایک لاکھ مکعب فٹ فی سیکنڈ کا اضا فہ ہوا ہے جس کے سبب ڈیم کے در وازے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نصف شب تک پا نی کی آ مد کی رفتار میں کمی واقع ہو گئی تھی تا ہم فی الحال 44؍ ہزار مکعب فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی آ رہا ہے۔ تا لاب کے در وازے کھولنے سے پہلے ندی کے کنارے آ باد لو گوں کو خبر دار کر دیا گیا تھا۔
****************************
دریں اثناء کل دن بھر جالنہ میں بھی بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ تیز تا اوسط بارش کے جا ری رہنے سے شہر کے زیریں علاقوں میں پا نی بھر گیا تھا۔ کھیتوں میں بھی پانی جمع ہو گیا ہے۔ جالنہ شہر گھانے واڑی تا لاب اور مو تی تا لاب کی سطح آب میں اضا فہ ہوا ہے۔
اِسی طرح ستا رہ ضلع کے کوئنہ ڈیم کی بھی سطح آب میں اضا فے کے باعث کھولے گئے 6؍ در وازوں کی اونچائی میں مزید ایک فٹ اضا فہ کیا گیا جس کے سبب ندی کے زیریں علاقے میں18؍ ہزار 700؍ مکعب فٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے پانی چھوڑا جا رہا ہے۔
****************************
ریاستی حکو مت نے سر کا ری ملازمین کے مہنگائی بھتّے میں4؍فیصد اضا فے کا فیصلہ کیاہے۔ اب مہنگائی بھتّہ 132؍ فیصد سے
136؍ فیصد پر پہونچ گیا ہے۔ اِسی طرح جِن سر کا ری ملازمین کی تنخواہیں چھٹے تنخواہ کمیشن کے مطا بق نظر ثا نی نہیں کی گئی اُن کے مہنگائی بھتّے میں 8؍ فیصد اضا فہ کیا گیاہے۔ اِن ملازمین کا مہنگائی بھتّہ 256؍ سے بڑھ کر 264؍ فیصد ہو گیا ہے۔یکم جنوری 2017 سے یہ اضا فہ لا گو کیا گیا ہے۔ تا ہم یکم اگست سے مہنگائی بھتّہ ملازمین کو ادا کر دیا جائے گا۔ یکم جنوری تا 31؍ جو لائی2017 تک بقیہ رقم کے لیے علیحدہ حکم نا مہ جاری کیا جائے گا۔
****************************
ریاست کے مملکتی وزیر زراعت سدا بھائو کھوت نے کل نئی تنظیم کے قیام کا اعلان کیا۔ ریت کرانتی سنگٹھنا تنظیم کا نام رکھا گیا ہے۔
کل کو لہا پو رمیں ہو ئے کسانوں کے ایک اجلاس میں کھوت نے اِس تنظیم کے قیام کا اعلان کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ تنظیم کسا نوں کے مفاد میں کام کر ے گی۔ سوا بھیما نی شیتکری سنگٹھنا کے قائد رکن پارلیمنٹ راجو شیٹّی سے اختلافات کے باعث اُنھیں سنگھٹنا سے علیحدہ کر دیا گیا تھا۔
****************************
صدر جمہور یہ رام ناتھ کو وِند آج ناگپور دورے پر آ رہے ہیں۔ اپنے دِن بھر کے دورے میں وہ دِکشا بھو می جا کر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرینگے۔ اِس کے بعد وہ کامٹی Meditiation Centerکا افتتاح کرینگے۔ وہ رام ٹیک میں واقع جین مندر بھی جائینگے۔ اِسی طرح صدر جمہو ریہ کے ہاتھوںکوی سُریش بھٹ کلچرل ہال بھی عوام کے لیے وقف کیا جائے گا۔ عہدۂ صدا رت سنبھا لنے کے بعد کووِند پہلی مر تبہ ریا ست کے دورے پر آرہے ہیں۔
****************************
کل سے ملک بھرمیں نوَ راتّر تہوار کا آ غاز ہوا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس موقع پر عوام کو مبا رکباد د ی ہے۔ کل عثمان آباد ضلع کے مقام تلجا پور میں واقع تلجا بھوا نی مندر میں ضلع کلکٹر رادھا کرشن گمے کے ہاتھو گھٹ اِستھاپنا کی گئی۔
****************************
ریاستی سر کار کے درجہ ٔچہا رم کے ملا زمین کی تنظیم کی معلنہ ہڑ تال غیر قا نو نی ہے۔ لہٰذا ملازمین اور تنظیم منا سب طریقے سے اپنے مسائل پر گفتگو کر ے۔ نیز ملازمین سے ہڑ تال پر نہ جانے کی اپیل بھی حکو مت کی جانب سے کی گئی ہے۔
****************************
آج یکم محرم الحرام ہے۔ آج سے ہجری کیلنڈر کے نئے سال کا آ غاز ہو رہاہے۔ اِس کیلنڈر کا آ غاز14؍ سو 39؍ سال پہلے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ اور اُن کے صحا بہ کی مکہّ سے مدینہ ہجرت سے ہوا تھا۔

No comments:
Post a Comment