Wednesday, 27 September 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 27 September 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۷  ؍  ستمبر  .۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 مہا راشٹر کے23؍ ہزار 422؍ آنگن واڑی ملازمین خد مات انجام دینے کے لیے واپس لوٹ آئے ہیں اور باقی ملازمین بھی ہڑ تال واپس لے کر بچوں کو قوت بخش غذا فراہم کر نے کے کام میں لگ جائیں ۔ خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر پنکجا منڈے نے یہ اپیل کی ہے۔ واضح ہو کہ حکو مت نے حال ہی میں آنگن واڑی ملازمین کی تنخواہوں میں اضا فے کا اعلان کیا تھا  جن پر کچھ تنظیموں کی جانب سے عدام اطمینان کا اظہار کیے جا نے کے بعد کئی ملازمین اب بھی ہڑ تال پر ہیں۔ اِس پس منظر میں منڈے نے یہ اپیل کی۔ اُنہوں نے کل مہا راشٹر اسٹیٹ انگن  واڑی ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں سے بات چیت بھی کی۔ ہڑ تال پر نا راضگی کا اظہار کر تے ہوئے منڈے نے کہا کہ بچوںکو توا نا ئی بخش غذا فراہم کر نا روز مرہ کا ایک انتہائی اہم کام ہے اور بچوں کو اس طرح بھو کا رکھنا نہا یت غلط ہے۔منڈے نے کہا کہ آ نگن واڑی ملازمین کے دیگر مطا لبات پر بھی حکو مت مثبت رویہّ اپنائے ہوئے ہے اور اس بارے میں جلد ہی کار وائی کی جائے گی۔ منڈے نے اِ س بارے میں وزیر اعلیٰ اور وزیر خزا نہ سے بات چیت کے بعد جلد ہی کوئی مثبت فیصلہ لینے کا تیقن دیا۔
****************************
 مہا راشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کل جنو بی کو ریا کی راجدھا نی سیول میں کو ریائی حکو مت کے ساتھ مختلف مفا ہمت ناموں پر دستخط کیے۔ وزیر اعلیٰ پھڑ نویس ریاست میں غیر ملکی سر ما یہ کا ری بڑ ھا نے کے مقصد سے جنو بی کو ریا کے دورے پر ہیں ۔ اُنھوں نے کو ریائی حکو مت کے ساتھ ریاست میں بنیا دی ڈھا نچوں سے متعلق کئی پرو جیکٹوں پر تبا دلہ ٔ خیا ل کیا۔ اِ ن مفا ہمت ناموں کے بعد اب مہا راشٹر کو اسما رٹ سٹی ،
قومی شاہراہیں،ہوائی اڈوں اور میٹرو ٹرین جیسے شعبوں میں جنو بی کو ریاکا تعائون دستیاب ہو گا۔
****************************
 ما لیگائوں بم دھماکوں کے ملزم رِٹائرڈ میجر رمیش اُپا دھیائے کی ممبئی ہائی کورٹ نے ایک لاکھ روپیوں کے ذاتی مچلکہ پر ضما نت منظور کر لی ہے۔ مالیگائوں بم دھما کہ معاملے میں سادھو ی پر گیہ سنگھ ٹھا کر اور کر نل پرو ہت کے بعد اُپا دھیا ئے ضما نت حاصل کر نے والا پانچواں ملزم ہے۔ اِس معاملے میں دہشت گردی مخالف دستے نے سادھو ی پر گیہ سنگھ ٹھا کر اور کر نل پرو ہت سمیت 12؍ افراد کو گرفتار کیا تھاتا ہم قو می تفتیشی ایجنسی NIA  نے 5؍ ملزمین کے خلاف ٹھوس ثبوت دستیاب نہ ہونے کی دلیل دی تھی۔
****************************
 INS-TALASA  کو کل بھا رتی بحر یہ میں شامل کیا گیا۔ ممبئی میں بحریہ کی بندر گاہ پر یہ تقریب منعقد ہوئی وائس ایڈ مِرل گریش مِشرا تقریب میں بطور مہمان خصو صی شریک تھے۔ اِس موقع پر مِشرا نے کہا کہ اِس جنگی جہاز کی بدو لت بحریہ کی مغر بی کمانڈ کی طا قت میں اضا فہ ہو گا اور ملک کے مغر بی کنارے کے حفا ظتی انتظا مات مزید مضبوط ہو ں گے۔ اُنھوں نے کہا کہ بحر  یہ میں شامل ہو نے سے پہلے INS-TALASA  نے جنگ سے متعلق سبھی تجر بوں کو کا میابی سے مکمل کیا ہے۔
****************************
 سیتا پھل کو پرو سیسِنگ کے بعد اُسے نو گا برینڈ کے ذریعے فروخت کر نے کی ہدا یت زراعت کے ریا ستی وزیر پانڈو رنگ پھُنڈ کر نے دی ہے۔ منترا لیہ میں کل زرعی صنعتی تر قیاتی اتھا ریٹی کے ڈائریکٹروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران پھُنڈ کر نے یہ بات کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ آئس کریم کی صنعت میں سیتا پھل کی بڑی مانگ ہے اور اِس کے مدّ نظر نو گا خانگی صنعت کاروں کے تعائون سے پرو سیس کیے ہوئے سیتا پھل ہی دستیاب کر وائے ۔
****************************
 ریاستی حکو مت کی جانب سے دیے جانے والے پنڈت بھیم سین جو شی لائف ٹائم اچیو منٹ انعام کے لیے پنڈتا مانک بھڑ کے کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔ ثقا فتی امور کے وزیر وِنود تائوڑے نے کل یہ اعلان کیا۔ شاستریہ گائن اور وادن کے شعبوں میں طویل وقت تک قابل ذِکر کار کر دگی کا مظا ہر کر نے والے فنکا روں کو پنڈت بھیم سین جو شی انعام سے نوازا جا تا ہے۔ یہ انعام 5؍ لاکھ روپئے نقد ، سپاس نامے اور مو منٹو پر مشتمل ہے۔
****************************
 اورنگ آ باد ضلع کے ویجا پو ر تعلقے کی 4؍ گرام پنچا یتوں کی21؍ نشستوں کے لیے کل ووٹ ڈالے گئے۔ رائے دہی پر امن رہی۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل آج صبح 9؍ بجے سے ویجا پور تحصیل دفتر میں شروع ہو گا۔ دو پہر12؍ بجے تک سبھی نتائج کے اعلان کی تو قع کی جا رہی ہے۔
****************************
 خواتین کو لوک سبھا اور وِدھان سبھا میں33؍ فیصد ریزریشن دینے کے مطالبے پر کل لاتور تعلقہ مہیلا کانگریس کی جانب سے دیہی علا قوں میں دستخطی مہم چلائی گئی۔ اِس مہم کے تحت 3؍ ہزار خوا تین نے دستخط کیے۔
****************************
 نا منا سب روییّ کے لیے کھلا ڑیوں کو واپس بھیجے جا نا کر کٹ میں جلد ہی ایک حقیقت بننے والا ہے ۔ICC کھیل کے اپنے ضابطوں میں تر میم کر رہی ہے۔ جس کا اطلاق جمعرات سے یا اِس کے بعد ہو نے والی تمام سیریز پر ہو گا۔ رو نما ہونے والی اہم تبدیلیوں میںبلّے کے پہلوئوں یعنیDimensionسے متعلق پا بندی اور فیصلے پر نظر ثا نی کے نظام میں تبدیلیاں شامل ہیں۔ اِن تمام ضا بطوں کا اطلاق 2؍ آنے والی ٹیسٹ سیریز سے شروع ہو جائے گا۔ بائونڈری پر لیے گئے کیچ کی صورت میں ہوا میں اُٹھ کر فیلڈر کے ہاتھ میں جس وقت گیند آئے تو گیند تب بھی بائنونڈی کے اندر  ہی ہو نی چا ہیے ورنہ اُسے چو کا یا چھکا ما نا جائے گا۔ اِسکے علا وہ اگر گیند کسی فیلڈر یا وکٹ کیپر کے ہیلمیٹ سے ٹکرا کر اچھلتی ہے تو کیچ آئوٹ ،اسٹمپ آئوٹ او ر  رن آئوٹ ممکن ہو گا۔
****************************

No comments: