Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 30 September 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 30 ؍ ستمبر .۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
ممبئی میںپربھادیوی اورپریل اِن دو ریلوے اسٹیشنوں کوجوڑنے والے پیدل پُل پرہوئی بھگدڑ میں22؍ افرادہلاک اور40 ؍ سے زیادہ افرادزخمی ہوگئے۔کل صبح تقریباً پونے گیارہ بجے یہ حادثہ پیش آیا۔مہلوکین میںجملہ 14؍مرداورآٹھ خواتین شامل ہیں۔ تقریباً 39؍ زخمیوں کاپریل میں کیم اسپتال میںعلاج جاری ہے۔ریلوے وَزیرپیوش گوئیل نے کل ممبئی کااپنامجوّزہ دورہ منسوخ کرکے کیم اسپتال جاکرزخمیوں کی عیادت کی اورحالات کا جائزہ لیا۔ریلوے محکمہ کی جانب سے اِس سانحہ میںمرنے والوں کے لواحقین کودس لاکھ روپئے اوررِیاستی حکومت کی جانب سے پانچ لاکھ روپیوں کی اِمدادکااعلان کیاگیاہے۔
شدید زخمیوں کوایک لاکھ روپئے اورمعمولی زخمیوں کوفی کس 50؍ ہزارروپیوں کی مدد ظاہرکی گئی ہے۔صدرِجمہوریہ رام ناتھ کوویند، وزیراعظم نریندرمودی،وزیراعلیٰ دِیویندرپھڑنویس ، کانگریس رِیاستی صدر رُکن پارلیمنٹ اشوک چوہان نے اس سانحہ پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔اس حادثے کی ریاستی حکومت اورریلوے محکمہ کی جانب سے جانچ کی جائے گی۔یہ بات وزیراعلیٰ نے کہی۔اسپتال میںزخمیوں سے ملاقات کرنے کے بعد وہ صحافیوں سے مخاطب تھے۔اس حادثے کے لئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کااشارہ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مستقبل میںایسے حادثات نہ ہو اس کے لئے ریلوے انتظامیہ کومختلف احتیاطی اسکیموں میں مکمل مدد کی جائے گی۔
******************************
ریلوے وِزارت کوسب سے زیادہ محصول دینے والی ممبئی عظمیٰ ریلوے خدمات کوعلیحدہ کیاجائے اورریلوے انتظامیہ تحفّط کے لئے کوکڑکر کمیٹی کی سفارشات پرفوراً عمل درآمدکریں۔ایسا مطالبہ شیوسینا نے کیاہے۔شیوسینا چیف اُدھوٹھاکرے نے جمعہ کی صبح کیم اسپتال جاکرزخمیوں سے پوچھ تاچھ کی۔ بعدازاں اُنہوں نے یہ مطالبہ کیا۔اس حادثے کی عدالتی جانچ کرکے خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کامطالبہ کانگریس ریاستی صدر رکن پارلیمنٹ اشوک چوہان نے کیاہے۔ممبئی کے شہریوں کوبلٹ ٹرین کی نہیں بلکہ محفوظ لوکل سفر کی ضرورت ہے۔یہ بات چوہان نے کہی۔
******************************
قانون ساز کونسل میںحزبِ مخالف رہنمادھننجے منڈے نے کہا کہ یہ سانحہ حکومت کی لاپرواہی کی وجہہ سے ہواہے۔خاطیوں کے خلاف حقوقِ انسانی کی خلاف ورزی کاجرم داخل کیاجائے۔اس حادثے میںمرنے والوں کے وارثوں کوریلوے میںنوکری دی جائے۔اسی طرح بلٹ ٹرین کے لئے ریاستی حکومت جوپانچ ہزارکروڑ روپئے خرچ کرنے والی ہے اسے فوراً ممبئی ریلوے کی ترمیم کے لئے استعمال کیاجائے۔ایسامطالبہ منڈے نے کیا۔
******************************
گرام پنچایت کومضبوط کرنے والے 73؍ویں اور74؍ویں ترمیمی آئین کو25؍ سال مکمل ہورہے ہیں۔اس کے پس منظر میںریاست کے تمام گرام پنچایتوں میںیکم اکتوبرکوہونے والے خواتین اجلاس میں جنس تشخیص حمل کے خلاف حلف دلایاجائے گا۔ریاستی خواتین کمیشن کی صدر وجیاراہٹکر نے اس کی اطلاع دی۔وہ کل اورنگ آبادمیںصحافتی کانفرنس سے مخاطب تھیں۔
******************************
’’سوچھ بھارت‘‘ مہم کے تحت ریاست مہاراشٹر نے ملک میںبہترین کارکردگی انجام دی ہے۔سن 2018 تک کھلے میدان میں رفع حاجت سے نجات دِلانے کے لئے گائوں ۔گائوں سوچھتا کاپیغام پہنچائیں ۔ایسی اپیل پانی فراہمی اورصفائی وَزیرببن رائو لونیکر نے کی ہے۔وہ کل امرائوتی ڈیویژن کی جائزہ میٹنگ سے مخاطب تھے۔
وجئے دشمی یعنی دسہرہ کاتہوارآج منایاجارہاہے۔گورنر سی وِدھیا ساگررائو نے اسی طرح وَزیراعلیٰ دِیویندرپھڑنویس نے ریاستی عوام کودسہرے کی مبارکبادپیش کی ہے۔اس تہوارکی وجہہ سے بھائی چارگی میںاضافہ ہویہ بات گورنرنے اپنے تہنیتی پیغام میںکہی۔
******************************
جلگائوں میںبزرگ صحافی وِدھیادھرپانٹ کل چل بسے۔وہ 75؍برس کے تھے۔آج صبح ان کے جسدِ خاکی پرجلگائوں میںآخری رسومات ادا کی جارہی ہے۔
******************************
یکم اکتوبر‘اختیاری بلڈڈونیشن دِن کے طورپرمنایاجاتاہے۔خون کے عطیات کے سلسلے میںبڑے پیمانے پرعوامی بیداری پیداکرنے کے نظریے سے یکم اکتوبرسے 15؍اکتوبرکے درمیان اورنگ آبادکے گورنمنٹ میڈیکل کالج اوراسپتال (گھاٹی) کے ڈیویژنل بلڈبینک کی جانب سے عوامی بیداری کے لئے مختلف پروگرامس کااہتمام کیاگیاہے۔اسپتال کے ڈین ڈاکٹر کانن یڑیکر نے کل صحافتی کانفرنس میں اس کی اطلاع دی۔ اسی بیچ گھاٹی اسپتال کااوپی ڈی آج دسہرے کی تعطیل کی وجہہ سے بندرہے گا۔تاہم کل اتوارکواوپی ڈی جاری رہے گا۔
******************************
دہم چکرپرورتن دن آج منایاجارہاہے۔اس سلسلے میںمختلف مقامات پرمختلف پروگرامس کااہتمام کیاگیاہے۔بھارت رتن ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکریادگاری کمیٹی کی جانب سے ناگپورمیںدیکشابھومی پراہم تقریب کااہتمام کیاگیاہے۔

No comments:
Post a Comment