Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 22 October 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲ ؍اکتوبر ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
Date: 22 October 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۲ ؍اکتوبر ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
مہاراشٹر حکو مت نے پو لس خد مات کی جدید کا ری اور ضرورت کے وقت فوری پولس مدد دستیاب کر وانے کے مقصد کے تحت پولس انتظا میہ کو مزید مستحکم کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اِس فیصلے کے تحت سبھی ضلعوں کے پولس کنٹرول روم کی جدید کا ری کی جائے گی۔ اِس کام کے لیے 400؍ کروڑ رپئے مختص کیئے گئے ہیں۔ نئے منصو بے کے تحت کسی نا خوشگوار واقعے کے پیش آ نے کے بعد شہری علاقوں میں 8؍ منٹ میںاور دیہی علا قو ں میں 15؍ منٹ میں پولس کا جائے واقعے پر پہنچنا ممکن ہو سکے گا ساتھ ہی اِس طرح کا نظام مرتب کیا جائے گا جسکے تحت مو بائل فون پر شکا یت موصول ہونے پر بھی پولس اِتنے ہی وقت میں جا ئے واقعہ پر پہنچ سکے۔
****************************
مہا راشٹر کے سر کا ری میڈیکل کالجوں سےMBBSاور BDS جیسے میڈیکل کور سیز مکمل کر نے والے طلباء کو اب اُس وقت تک پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کور سیز میں داخلہ نہیں دیا جائے گا جب تک وہ دیہی علا قو ں کے سر کا ری اسپتالوں میں ایک سال تک کی لازمی خد مات انجام نہیں دیتے۔ ایسے طلباء پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کور سیز کے داخلہ جاتی امتحان میں بھی شر کت نہیں کر پائیں گے۔ حکو مت نے دور دراز کے دیہی اور قبائلی علاقوں میں سر کا ری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے یہ قدم اٹھا یا ہے۔ آ نے والے تعلیمی سال سے اِس فیصلے پر عمل آ وری ہو گی۔
****************************
بھا رتی ریزرو بینک نے واضح کیا ہے کہ بینک کھا تے داروں کو اپنے کھا توں کو آ دھار نمبرسے جوڑ نا لازمی ہے۔ اِس معاملے پر گذشتہ کئی دنوں سے ذرائع ابلاغ میں چل رہی خبروں کے تنا ظر میں ریزرو بینک نے یہ وضا حت کی ۔ ریزر وبینک نے کہا کہ بینک کھا توں کو
آ دھار نمبر سے جوڑ نا ضروری ہے اور اِس کے لیے متعلقہ بینک کسی ہدا یت کا انتظار کیئے بغیر اِس پر عمل آ وری کو یقینی بنائیں ۔ ریزر و بینک نے یہ بھی کہا کہ اِس سال ایک جون کو جاری کیئے گئے سر کاری Gazette میں بھی اِسے لا زمی قرار دیا جا چکا ہے۔
****************************
مہا راشٹر نو نِر مان سینا کے کار کنوں نے کل ممبئی میں ریلوے اِسٹیشنوں کے با ہر کا رو بار کر رہے پھیری والو ںکے خلاف احتجاج کر تے ہوئے اُنکے اسٹالس کی توڑ پھوڑ کی۔ MNS کا کہنا ہے کہ پار ٹی صدر راج ٹھا کرے نے اِن پھیری والو ںکو 15؍ دنو ںمیں ہٹا نے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکو مت کی جانب سے کوئی کار وائی نہ کیئے جا نے کے بعد اُسکے کار کنوں نے تھا نے ،کلیان ،وسئی اور دیگر ریلوے اسٹیشنوں کے باہر موجود پھیری والوں کے اسٹالس تباہ کر دیے۔ اِس بیچMNS کی اِس کا روائی پر Bharatiya Republican Party صدر اور سما جی انصاف کے مر کزی وزیر رام داس آٹھو لے نے سخت نا راضگی کا اظہار کیا۔ آٹھو لے نے حملہ آ وروں کے خلاف سخت کار وائی کر نے کا مطالبہ بھی کیا۔ ساتھ ہی آٹھو لے نے انتباہ دیا کہ غریب پھیری والوں کو تحفظ فراہم کر نے کے لیے اب بھیم سینِک اورRPI کے کار کن بھی سڑ کوں پر اُتر یں گے۔
دریں اثناء بھرن ممبئی میونسپل کار پو ریشن نے غیر قا نو نی طور پر کار و بار کر رہے پھیری والوں پر عائد کیئے جانے والے جر ما نے کی رقم میں دوگنا اضا فہ کر دیا ہے۔ کار پو ریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گذشتہ 18؍ تاریخ سے یہ فیصلہ نافذ العمل ہو چکا ہے ۔
****************************
سانگلی ضلعے میں کل علی الصبح پیش آئے ایک سڑک حادثے میں مر نے والوں کی تعداد 10؍ ہو گئی ہے۔ حادثے میں 13؍ افرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حا دثہ اُس وقت پیش آ یا جب تعمیرا تی ساز و سا مان لے جا رہا ایک ٹرک تاس گائوں -کوَٹھے راستے پر ’یوگے واڑی‘ گائوں کے قریب اُلٹ گیا۔ سارے مہلو کین مزدور تھے جو ٹرک میں مو جود تعمیرا تی ساز و سامان کے نیچے دب جا نے سے ہلاک ہو گئے ۔ کہا جا رہا ہے کہ ایس.ٹی .بسوں کی ہڑ تال کی وجہ سے یہ مزدور پیشہ افراد ٹرک سے سانگلی جا رہے تھے۔
****************************
بھائی بہن کے پیار کا تہوار بھائو بیچ کل جوش و خروش سے منا یا گیا۔ اِسکے ساتھ ہی گذشتہ5؍ دنوں سے جاری دیوالی تقریبات کا اختتام ہوا۔ خواتین کے ریاستی کمیشن کی صدر وِجیہ راہٹکر نے کل اورنگ آ باد کی ہر سول جیل میں قید یوں کے ساتھ دیوالی منائی۔ اِس موقع پر خواتین قید یوں اور اُنکے بچوں میں دیوالی کی مٹھائیاں اور نئے کپڑے تقسیم کیئے گئے۔
****************************
پولس شہید دِن کے موقع پر کل پولس شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اورنگ آ باد کے پولس کمشنر یٹ میں ریاستی قا نون ساز اسمبلی صدر ہری بھائو باگڑے نے پولس یاد گار ستون پر گلہائے عقیدت پیش کیئے۔ مراٹھواڑہ کے دیگر اضلاع جالنہ،بیڑ، لاتور، عثمان آ باد اور پر بھنی میں بھی خد مات انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے پولس اہلکا روں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
****************************
No comments:
Post a Comment