Monday, 23 October 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 23 October 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۳  ؍اکتوبر  .۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸

 معاشی اصلا حات سے متعلق اہم فیصلے لینے کا عمل جا ری رہے گا۔ یہ بات وزیر اعظم نریندر مودی نے کہی ہے۔ وہ کل گجرات میں تر قیا تی منصوبوں کے افتتاح کے بعد جلسۂ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ اصلا حات کے ذریعے ملک کی معیشت کو مستحکم کیا جائے گا۔ جناب مو دی نے کہا کہ اُن کی حکو مت سر ما یہ کا ری میں اضا فے اور معا شی تر قی کے لیے تمام تر ضروری اقدا مات کر رہی ہے۔ اُنھوں نے جدید اصلا حات کے بعد ملک کی معیشت کو صحیح سمت میں گامزن قرار دیا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ کئی ما ہرین معا شیات نے متفقہ طور پر یہ بات تسلیم کی ہے کہ ملک کی معیشت کی بنیاد مضبوط ہے۔
****************************
 GST جس میں ایکسائز ڈیو ٹی ، سر وِس ٹیکس اور VATجیسے ایک در جن سے زائد مرکزی اور ریا ستی ٹیکس شامل ہیں اِسے استحکام حاصل کر نے تقریباً ایک سال کا وقت لگے گا۔ یہ بات مرکزی Revenue Secretary ہنس مُکھ ادھیانے کہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اشیاء اور خد مات ٹیکس کی شر حوں کا جائزہ لیتے وقت چھو ٹے اور اوسط در جے کے کا رو باریوں پر سے بوجھ کو کم کیے جانے کی ضرورت ہے جِس پر حکو مت مثبت انداز میں غور کر رہی ہے۔
****************************
 زہر خورد نی سے متا ثرہ کسا نوں کے معاملے میں وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے سخت نوٹس لیتے ہوئے غیر ذمہ دا رانہ طرز پر اور غیر قا نو نی طریقوں پر جراثم کش ادویات اور بیجوں کی فروخت کر نے والوں پر سخت کار وائی کر نے کا حکم دیا ہے۔ کل ایوت محل ضلع میں ضلع کلکٹر دفتر میں اِس ضمن میں منعقدہ ایک اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے یہ حکم دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ جراثم کش ادویات کے چھڑ کائوں کے دوران زہر کے اثرات سے کسا نوں کا متا ثرہ ہو نا اور اُن کی ہلا کتیں تشویشناک بات ہے اِن معاملات کے ذمہ دار افراد کو ریا ستی حکو مت مناسب سبق سکھا ئے گی یہ بات بھی وزیر اعلیٰ نے کہی ۔
****************************
 ریاست میں قرض فراہم کر نے والے مالی اداروں کے شرح سود اور ادائیگی سے متعلق پُر کشِش اِشتہا رات پر نظر رکھ کر خا طیوں کے خلاف مناسب کا روائی کے احکا مات محکمۂ داخلہ نے ریاستی پولس کو دیے ہیں۔ ریاست میں مالی اداروں کی جعلسازی سے عوام کی حفا ظت کے مد نظر پولس محکمۂ کو ہدا یت دی گئی ہے کہ وہ  بِنا کسی شکا یت کے بھی خاطی پائے جانے والے اداروں کے خلاف کار وائی کریں۔
****************************
 کسا نوں کے قرض معا فی کی رقو مات آج سے اُن کے بینک کھا توں میں جمع ہو نا شروع ہو گی۔ یہ بات وزیر امداد با ہمی سُبھاش دیشمکھ نے کہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بینکوں کو دیوالی کی تعطیلات ہونے کے با عث کسا نوں کے کھا توں میں رقو مات کی منتقلی میں دیر ہو ئی ہے۔
****************************
 اورنگ آباد میونسپل کار پو ریشن میں آئندہ ڈھائی برس کے لیے شیو سینا -بی جے پی اتحاد کا امید وار میئر رہے گا۔ یہ بات بی جے پی کی ریاستی اکائی کے صدر رائو صاحب دانوے اور  اورنگ آ باد کے رکن پارلیمنٹ چندر کانت کھیرے  نے ایک مشترکہ صحا فتی بیان میں کہی ۔ اُنہوں نے کہا کہ دو نوں جماعتیں اتحاد کے اصول و ضوا بط کا احترام کرے گی۔ اتحاد کے امید وار کی حیثیت سے اِس موقع پر شیو سینا کے نند کمار گھوڑیلے کے نام کا اعلان بھی کیا گیا۔
****************************
 بُدّھوں کی علیحدہ مذہبی شناخت قائم ہو نا ضروری ہے۔ یہ بات بھارتی بُدّھ مہا سبھا کے کار گذار صدر ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر کے پو تے بھیم رائو امبیڈ کر نے کہی ہے۔ وہ کل لا تور میں منعقدہ کل ہند بُدّھِسٹ کانفرنس میں اپنے خیا لات کا اظہار کر رہے تھے۔ اِس کانفرنس کا افتتاح جھار کھنڈ کے بھکشو ڈاکٹرK. Sangharakshita Mahathero  کے ہاتھوں عمل میں آ یا۔ کانفرنس کے افتتاح سے پہلے ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر چوک تا امبیڈکر پارک کے در میان ایک جلوس بھی نکا لا گیا تھا۔
****************************
 سرکا ری اسکیمات کے نفاذ کے لیے ضروری ہے کہ نو منتخبہ سر پنچ اِن اسکیمات کا بغور مطالعہ کرے۔ یہ بات رکن پا رلیمنٹ رائو صاحب دانوے نے کہی ہے۔ اورنگ آ باد ضلع میں حال ہی میں منتخب ہوئے سر پنچوں کا کل بی جے پی کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ جناب دانوے نے کہا کہ سر پنچوں کو چا ہیے کہ وہ اپنے فرائض سے بخو بی واقفیت حاصل کرے۔
****************************
 معروف فلم ڈائریکٹر رام مُکھر جی کا کل ممبئی میں انتقال ہو گیا ۔ وہ84؍ برس کے تھے۔ وہ گذشتہ کئی دنوں سے بلڈ پریشر کے عارضے کے شکار تھے۔ کل علی الصبح دوران علاج اُن کی موت ہو گئی۔ کل شام کو اُن کی آ خری رسو مات ادا کی گئی۔ ہم ہندوستانی ، لیڈر ، ایک بار مسکرا دو، راجا کی آئے گی با رات سمیت کئی ہندی اور بنگا لی فلموں کی مُکھر جی نے ہدا یتکاری کی تھی۔ وہ اداکارہ رانی مُکھر جی کے والد تھے۔
****************************
 بھا رت نے کل ڈھا کہ میں ایشیاء کپ ہاکی چمپئن شپ مقا بلے میں ملیشیا ء کو ایک کے مقا بلے 2؍ گول سے ہرا کر چمپئن شپ حاصل کرلی ہے۔ اِس ٹو رنامنٹ کی تاریخ میں بھارت کی یہ تیسری جیت ہے۔ مرکزی وزیر کھیل راجیہ وردھن سنگھ راٹھوڑ نے اِس جیت کے لیے بھا رتی ہا کی ٹیم کو مبا رکباد دی ہے ۔
****************************

No comments: