Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 24 October 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴ ؍اکتوبر .۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
وزیر حمل و نقل و بقائے آب نِتن گڈ کری نے کہا ہے کہ کسا نوں کی خود کشیوں کے مسئلے کے مکمل تدا رک کے لیے ریاست کے زیر آبپا شی رقے کو بڑھا نا ضروری ہے۔ ناندیڑ ضلع کے ماہور میں67؍ کلو میٹر طویل فور ٹریک سڑک اور مختلف تعمیری کا موں کا سنگ بنیاد کل وزیر موصوف نے رکھا۔ اِس موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ فی الحال ریاست کا صرف15؍ فیصد رقبہ زیر آبپاشی ہے اور اِسے40؍ فیصد تک بڑھا نے کی کوشش کی جائے گی۔
****************************
وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ سا بق مرکزی وزیر زراعت اور راشٹر وادی کانگریس کے صدر شرد پوار’’دِلدار سیا سی حریف‘‘ہیں۔
وہ کل امرا وتی میں شرد پوار کے عام شہری استقبا لیے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے بتا یا کہ کسا نوں کی قرض معا فی کے معا ملے میں شرد پوار نے ریاستی حکو مت کو معقول مشورے دیئے۔
اِس سے قبل ناگپور طیرانگاہ پر صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہوئے شرد پوار نے کہا کہ ریا ستی حکو مت نے قرض معا فی کے فیصلے میں منا سب منصو بہ بندی نہیں کی اور جن کسا نوں نے قرض حاصل کیا ہی نہیں اُنھیں بھی قرض معا ف کیے جانے کے خطوط موصول ہو رہے ہیں۔ اُنھوں نے انتباہ دیا کہ کسا نوں کی قرض معا فی کے سلسلے میں منصو بہ بندی کے فقدان اور دیگر خا میوں کو ریا ستی حکو مت اندرون 15؍ یوم دور نہیں کر تی تو آئندہ کے لائحے عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
****************************
ریاستی حکو مت نے2018 میں 13؍ کروڑ درخت لگا نے کا ہدف مقررکیا ہے۔ جس میں سے ساڑھے گیارہ کروڑ درخت محکمۂ جنگلات کے تحت اور بقیہ ڈھا ئی کروڑ دیگر محکمہ جات کی معرفت لگوائے جائیں گے۔ کل محکمہ جنگلات سمیت اِن تمام محکموں کو اضلاع جاتی اہداف کی تفصیل روانہ کی گئی جِس میں اورنگ آباد ضلع میں13؍ لاکھ 4؍ ہزار865؍ درخت لگا ئے جائیں گے۔
****************************
عدالت عالیہ کے جا ری کر دہ احکا مات کے مطا بق اِسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کا رپو ریشن ملازمین کی تنخواہوں میں اضا فے کے معاملے میں ریاستی حکو مت نے ایک اعلیٰ اختیاری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اِس کمیٹی میں محکمہ حمل و نقل کے چیف سیکریٹری ،محکمۂ مالیات کے چیف سیکریٹری ، ایس ٹی کار پوریشن کے نائب چیئر من اور مینیجنگ ڈائریکٹر ، ٹرانسپورٹ کمشنر اور لیبر کمشنر شامل ہیں۔ عدالت عالیہ کی ہدا یت کے مطا بق یہ کمیٹی15؍ نومبرتک ایس ٹی ملازمین کی تنخواہوں میں عبو ری اضا فے پر فیصلہ کرے گی اور22؍ دسمبر تک قطعی اضا فے کی تفصیلات پیش کرے گی۔
****************************
سینما گھروں میں فلم شروع ہو نے سے قبل قو می ترا نہ گانے کو لازمی قرار دینے سے متعلق گذشتہ برس دسمبر میں دیئے گئے فیصلے پر از سر نو غور کر نے کا اشا رہ کل عدالت عظمیٰ نے دیا ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں انگریزی لفظ Shallنکال کر اُس کی بجائے لفظ May
کا استعمال کر نے کا اشارہ دیا۔ اِس کے بعد سینما گھروں میں راشٹریہ گیت پڑھنا لازمی نہیں ہو گا۔ تا ہم چیف جسٹس دیپک مِشرا کی زیر قیادت بینچ نے کہا ہے کہ اِس خصوص میں قطعی فیصلہ مرکزی حکو مت کو کرنا ہو گا۔
****************************
کسا نوں کے مختلف مطالبات کی تکمیل کے لیے راشٹر یہ وادی کانگریس پار ٹی کی جانب سے کل بیڑ میں ضلع کلکٹر دفترپر ایک جلو س نکا لا گیا۔ قا نون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے قائد دھننجئے مُنڈے کی زیر قیا دت اِس جلوس میں سابق وزیر پر کاش سوڑنکے اور دیگر پارٹی رہنمائوں نے شِر کت کی۔ اِس موقع پر دھننجئے مُنڈے نے کہا کہ اگر ریا ستی حکو مت اندرون ایک ماہ کسا نوں کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کر تی تو یہ تحریک مزید تیز کی جائے گی۔
****************************
بیڑ ضلع پریشد کے راشٹروادی کانگریس کے 6؍ اراکین کو نا اہل قرار دیئے جانے کے فیصلے پر گرام وِکاس محکمے نے عبوری حکم التواء جاری کر دیا ہے۔ اِس خصوص میں گرام وِکاس محکمہ کے سیکریٹری آر۔ایم۔گینگ جے نے ڈویژنل کمشنر اور بیڑ کے ضلع کلکٹر کو مکتوب ارسال کیے۔
ضلع پریشد صدر اور نائب صدر کے انتخا ب میں پارٹی خطوط سے انحراف کر نے پر ضلع کلکٹر ایم۔ڈی۔ سنگھ نے NCP کے اِن 6؍ اراکین کو
نا اہل قرار دیا تھا۔
****************************
نیوزی لینڈ کے خلافT-20؍ میچوں کی سیریز کے لیے بھار تی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کل ممبئی میں BCCI کی ایک اخباری کانفرنس میں اِس سیریز کے لیے کھلا ڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ ٹیم میں حیدر آ باد کے ہونہار نو جوان گیند باز محمد سراج اور ممبئی کے بلّے باز Shreyas Iyer کو شامل کیا گیا ہے۔

No comments:
Post a Comment