Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 21 October 2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : 21؍ اکتوبر ۲۰۱۷ئ
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
ممبئی عدالت عالیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے بعد اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ملازمین کی ہڑتال درمیانی شب سے ختم کردی گئی۔ اس ہڑتال کے خلاف مفادعامہ کی ایک عرضداشت پرسماعت کے دوران عدالت عالیہ نے ہڑتال کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے ایس ٹی ملازمین کوفوری خدمات پررجوع ہونے کاحکم دیاتھا۔عدالت نے ریاستی حکومت کوہدایت کی تھی کہ آئندہ 22؍ دسمبر تک ان ملازمین کی تنخواہوں میںاضافے کافیصلہ کرکے عدالت کورپورٹ پیش کرے۔اس فیصلے کے پیش نظرکل ایس ٹی ملازمین کی مختلف تنظیموں نے ایک بیان جاری کرکے ہڑتال ختم کرنے کااعلان کیا۔
ممبئی عدالت عالیہ نے ہڑتالی ملازمین کے مطالبات سے متعلق پرسوں پیرتک ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے اور اس کمیٹی کی تفصیلات ملازمین کی تنظیموں کوتحریری طورپرارسال کرنے کاحکم بھی دیاتھا۔اس کمیٹی میںمحکمہ ٹرانسپورٹ اورمالیات کے سیکریٹری ، ٹرانسپورٹ کمشنر،اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ڈپٹی چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر شامل ہوںگے۔یہ کمیٹی ملازمین تنظیموں سے گفت وشنید کرے گی۔بعدازاں 15؍ نومبر تک تنخواہوں میںعبوری اضافے اور22؍ دِسمبر تک مکمل اِضافے کافیصلہ کیاجائے گا۔اس کی اطلاع رِیاستی حکومت عدالت کودے گی۔
دریںاثناء رِیاست میںمسافروں کی آمدورفت میںسہولت کے لئے محکمہ داخلہ نے حکمنامہ جاری کرکے خانگی مسافر برداربسوں، اسکولی بس ، کمپنی ملازمین کی بسوں اوردیگر گاڑیوں کے ذریعے مسافربرداری کی اجازت دی تھی۔تاہم اب ہڑتال ختم ہونے کے بعد یہ اجازت منسوخ کردی گئی ہے۔ایس ٹی ملازمین کی جانب سے عین دیوالی کے موقع پرہڑتال کئے جانے کے باعث اپنے اپنے آبائی گائوں جانے والے افراد کوشدید مشکلات سے دوچارہوناپڑا۔ لیکن آج علی الصبح ہی ایس ٹی بسیں سڑکوں پرنظرآئیں۔اورنگ آباد بس اسٹینڈ سے پونا۔جلگائوں اوراندوراوردیگر مقامات کے لئے بسیں روانہ ہوئیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مرکزی حکومت نے عوامی شعبے کی تمام بینکوں اورخانگی شعبے کی تین بینکوں کومختلف چھوٹی بچت اسکیموں کے تحت ڈپازٹ قبول کرنے کی اجازت دے دی ہے۔خانگی شعبے کی بینکوں میںآئی سی آئی سی آئی،ایچ ڈی ایف سی اور ایکسس بینک کویہ اجازت دی گئی ہے۔عوامی شعبے کی بینکوں کواب تک صرف پراویڈنٹ فنڈ،کسان وکاس پتر2014، سوکنیا یوجنا، بزرگ شہریوں کی اسکیم اوربچت یوجنا2004؍ کے تحت ڈپازٹ قبول کرنے کی اجازت تھی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
رِیاستی حکومت نے نکسلائٹس کی خودسپردگی کوآسان بنانے کی پالیسی میںدو برس کی توسیع کردی ہے۔اعلیٰ پولس افسران نے دعویٰ کیاہے کہ نکسلائٹس کے خلاف یہ پالیسی نہایت موثر ثابت ہوئی ہے۔جس کے بعد محکمہ داخلہ نے اس پالیسی میں20؍ اگست 2019 تک توسیع کافیصلہ کیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
کسانوں کے قرضہ جات کی معافی سے متعلق سوکانوکمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ریاستی حکومت کے خلاف جعلسازی کامقدمہ درج کیاجائے۔کمیٹی کے رکن راجو دیسلے کی زیرقیادت کل ناسک کے سرکارواڑہ پولس اسٹیشن میں اس سلسلے میںایک میمورنڈم جمع کروایاگیا۔جس میںکہاگیا ہے کہ حکومت نے تمام کسانوں کے قرض معاف کرنے کااعلان کیاتھا۔لیکن اب وہ اس کے لئے ٹال مٹول کررہی ہے۔اس لئے حکومت کے خلاف فریب دہی کامقدمہ درج کیا جائے۔اورنگ آبادضلع کے لاثوراسٹیشن میںبھی سی پی آئی کی جانب سے کسانوں کاایک جلوس نکال کرحکومت کے خلاف جعلسازی کامقد مہ درج کرنے کا میمورنڈم پیش کیاگیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
دِیوالی کے باعث مسافروں کی تعداد میںاضافے کے پیش نظر جنوب وسطی ریلوے کے ناندیڑڈیویژن سے ایک خصوصی ٹرین ناندیڑ ،ممبئی ، ناندیڑ کے چلائی جائے گی۔یہ ٹرین کل ناندیڑ سے دوپہر ڈھائی بجے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 4؍بجے ممبئی پہنچے گی۔واپسی کے سفرمیںیہ 23؍اکتوبرکوشام پانچ بجے ممبئی سے ناندیڑ کے لئے روانہ ہوگی۔یہ ٹرین منماڑ،اورنگ آباد، جالنہ اورپربھنی اسٹیشنو ں رکے گی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ڈِنمارک اوپن بیڈمنٹن چمپئن شپ میں بھارت کے کدمبی شریکانت سیمی فائنل میںداخل ہوگئے ہیں۔ کل ہوئے مقابلے میں شریکانت نے عالمی نمبرایک ڈِنمارک کے وکٹر ایکسیل سن کو21-14، 22-20 اور21-7 سے شکست دی۔خواتین مقابلوں میںسائنانہوال جاپان کی کھلاڑی ایکانے یاماکو کے ہاتھوں شکست سے دوچارہونے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہرہوگئیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بنگلہ دیش کے ڈھاکہ میںکھیلے جارہے دسویں ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ میںتیسرے اورآخری سوپرفوربیچ میںبھارت کامقابل روایتی حریف پاکستان کے ساتھ ہوگا۔بھارت کی ٹیم 4؍ نشانات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میںپہلے نمبر پراورپاکستان کی ٹیم ایک پوائنٹ لے کرچوتھے نمبرپرہے۔

No comments:
Post a Comment