Wednesday, 25 October 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 25 October 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۵ ؍اکتوبر .۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 سر کار نے گیہوں کی کم از کم امدادی قیمت  میں110؍ روپئے اضا فہ کر کے اسے ایک ہزار735؍ روپئے فی کوئنٹل کر دیا ہے۔ اِسی طرح دالوں کی قیمت میں200؍ روپئے فی کوئنٹل کا اضا فہ کیا گیا ہے تا کہ اِن کی پیدا وار میں اضا فہ ہو سکے اور قیمتوں پر قا بو پا یا جا سکے۔ PTI نے سر کاری ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اقتصا دی امور کی کا بینی کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا، جس کی صدا رت وزیر اعظم نریندر مودی نے کی۔ میٹنگ میں2017-18؁ کی ربیع کی تمام فصلوں کے لیے MSP کو منظور دی گئی اِسی قیمت پر سر کا ر کسا نوں سے اناج خریدتی ہے۔ مسور اور چنے کی کا شت کی حوصلہ افزائی کے لیے اِن کی کم از کم امدادی قیمت میں200؍ روپئے فی کونئٹل کا اضا فہ کیا گیا ہے۔ اِس طرح چنا4؍ ہزار200؍ روپئے فی کونئٹل اور مسور4؍ ہزار150؍ روپئے فی کوئنٹل ہو گئی ہے۔
****************************
 ریاست کے نگر پریشدوں کی طرز پر نگر پنچا یتوں میں بھی صدور بلدیہ کے انتخا بات راست رائے دہی طریقہ کار سے لینے کے لیے ریاستی نگر پریشد، نگر پنچا یت اور صنعتی شہری قوا نین میں تر میم کر نے کے لیے حکم نا مہ آرڈیننس جاری کر نے کو کل کی کا بینی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔ اِس فیصلے کی وجہ سے نگر پریشد اور نگر پنچا یت والے شہروں میں صدور بلدیہ کے انتخا بات میں یکسا نیت پیدا ہو گی۔ اِس تر میم کی وجہ سے صدور بلدیہ اور نائب صدر بلدیہ کے عہدوں کی مدّت فی الحال کے ڈھائی سال کے بجائے 5؍ سال ہو گی۔
****************************
 ریاست کے راستوں اور پُلوں کی تعمیرات اور دیکھ بھال کے لیے تیار کیئے گئے منصو بے میں تر میم کر نے کو ریاستی کا بینہ نے منظوری دے دی۔ مہا راشٹر ایکسپریس ہائی وے پر عمل در آ مد فنڈ قائم کر نا اور دیگر کاموں کے لیے MSRDC کی کمپنی کے طور پر ناگپور-ممبئی سُپر کمیو نِکیشن ایکسپریس وے لِمیٹیڈ اِس نام سے خاص مقصدی گاڑیوں کی کمپنی قائم کر نے کو ریا ستی کا بینہ کی کل کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔
****************************
 مراٹھا سماج کے نو جوانوں کو قرض فرا ہم کر نے کے لیے انّا صاحب پاٹل معا شی تر قیا تی بورڈ کی جانب سے سود سہو لت اسکیم تیار کرنے کی ہدا یت محصول وزیر چندر کانت پاٹل نے دی ہے۔ مراٹھا مورچہ کے مطالبات کے ضمن میں قائم کی گئی کا بینی سب کمیٹی کی تیسری میٹنگ پاٹل کی صدا رت میں کل ممبئی میں ہو ئی۔ اِس موقع پر وہ مخا طب تھے۔
****************************
 اورنگ آ باد شہر کے ہر سول علا قے میں مندِر کے قریب رہنے والے دو معصوم بچّے تا لاب میں غرق ہو کر ہلاک ہو گئے۔ Anirudh اور Anuja Ballalمر نے والے بچوں کے نام ہیں۔
****************************
 سینئر کلا سیکل گلو کا رہ پدم وِبھو شن گِریجا دیوی قلبی حملے کے باعث کل شب کولکاتا کے اسپتال میں چل بسی۔ وہ88؍ برس کی تھیں۔ بنا رس اور سو نیا گھرا نوں سے گلو کا ری کی تعلیم حاصل کر نے والی گِریجا دیوی ٹھُمری گلو کا رہ کے طور پر پہچا نی جا تی تھی۔
****************************
 مانک چند صنعت کے چیف اور شِرور کے سا بق صدر بلدی صنعت کار رسِک لال دھا ریوال کل کینسر کی وجہ سے چل بسے ۔ وہ78؍ برس کے تھے۔ وہ21؍ سال شِرور کے صدر بلدی رہے ۔ مانک چند گُٹکا ،سُپا ری ، پینے کے پا نی وغیرہ کی صنعتیں اُنھوں نے شرو ع کی ۔
****************************
 اورنگ آباد شہر کی آ لو د گی نے خطرے کا نشان پار کر لیا ہے۔ فضاء میں دھول ، کا ر بن ڈائی آکسائیڈ اور سلفر ڈائی آکسائیڈ کے تنا سب میں اضا فہ ہونے کی وجہ سے فوراً  احتیا طی تدا بیر کرنے کی ہدا یت ریاستی آلود گی کنٹرول بورڈ نے میونسپل کار پو ریشن کو دی ہے۔ اِس سلسلے میں ایکشن پلان تیار کر کے کنٹرول بورڈ کو پیش کیا گیا ہے۔ اِسکی اطلاع میونسپل کمشنرD M Mugalikar نے دی۔
****************************
 بھارت اور نیوزی لینڈ کے در میان جا ری 3؍ ایکروزہ کر کٹ مقا بلوں کی سیریز کا دوسرا مقا بلہ آج پو نا میں کھیلا جائے گا۔ دو پہر دیڑھ بجے سے مقا بلے کا آ غاز ہو گا۔ گذشتہ اتوار کا پہلا ایک روزہ مقا بلہ جیت کر نیوزی لینڈ نے سیریز میں 0-1؍ سے سبقت حاصل کر لی ہے۔
 بھارت کو آج کا مقا بلہ جیتنا ضروری ہے۔
****************************
 دسویں اور با رہویں امتحا نات کے لیے آ دھار نمبر ضروری کر دیئے گئے ہیں۔ آدھار نمبر کے بغیر اب کوئی بھی طالب علم امتحان نہیں دے سکے گا۔ اِسکی اطلاع ثا نوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ذرائع نے دی۔
****************************
 ناسک ضلع میں دا بھا ڑی-مالیگائوں سڑک پر ٹریکٹر کی ٹرالی ایک بندھا رے میں گر نے کی وجہ سے ہوئے حادثے میں کھیت میں کام کر نے والی 6؍ خواتین مزدور ہلاک ہو گئی۔ اور13؍ خواتین زخمی ہو گئی۔ کل شام کھیت مزدو ری کا کام مکمل کر کے یہ خواتین گھر واپس جا رہی تھیں اُس وقت یہ حادثہ پیش آ یا۔
****************************
 لاتور شہر کے راستوں کی تر میم کے کاموں کا کل سے آ غاز ہو ا۔ شہر کے شیوا جی چوک میں میئر سُریش پوار اور ڈِپٹی میئر دیوی داس کاڑے کی مو جود گی میں اِن کاموں کی شروعات کی گئی۔ شہر کے گڑہیں بند کر نے کے لیے مختلف سما جی تنظیموں نے میونسپل کار پو ریشن کو میمو رینڈم پیش کیے تھے۔
****************************

No comments: