Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 26 October 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۶ ؍اکتوبر۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
مرکز نے سُپریم کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ سر کار کی مختلف اسکیموں سے فائدہ اُٹھا نے کی خا طرآدھار کو لاز می طور پر جوڑ نے کے لیے وقت کی حد بڑھا کر اگلے سال31؍ مارچ کی جائے گی۔اٹار نی جنرل کے۔کے۔ وینو گو پال نے چیف جسٹِس دیپک مِشرا کی سر براہی واہی بینچ کو بتا یا کہ وقت کی حد میں اِس توسیع کا اطلاق صرف اُن لو گوں پر ہو گا جن کے پا س آدھار نہیں ہے اور وہ اِس کے لیے اپنا اندراج کر وا نا چاہتے ہیں۔
اُنھوں نے عدالت کو مطلع کیا کہ اُن لو گوں کے خلاف ڈرا نے دھمکا نے کی کوئی کار وائی نہیں کی جائے گی جن کے پاس آدھار نہیں ہے لیکن وہ اِسکے لیے اندراج کر وانے کے خواہشمند ہیں۔اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے لو گوں کو اگلے سال31؍ مارچ تک بہبود کی سماجی اسکیموں کے فائدوں سے محروم نہیں رکھا جائے گا۔عدالت کو دیئے گئے ایک نوٹ میں سر کار نے کہا کہ جن لو گوں کے پاس آ دھار نمبر نہیں ہے اُنھیں اپنے آدھار کوSIM Card،بینک کھا تے، PAN Card اور دیگر اسکیموں کے ساتھ جو ڑ نا ہو گا۔
ٹیلی مواصلات کے محکمہ نے مو بائل نمبر کے ساتھ آدھار کو منسلک کر نے کے عمل کو آ سان بنا نے کے لیے کل نئے ضابطے جاری کیے ہیں۔
اِن ضابطوں کے مطا بق رجسٹرڈ موبائل نمبر کو آدھار سے منسلک کر نے کے لیے3؍ نئے طریقے ہوں گے اِن میں One Time Passward یعنی OTP کا طریقہ Appپر مبنی طریقہ اور IVRS سہو لت شامل ہے۔صارفین ان نئے طریقوں سے ٹیلی مواصلات کی کمپنیوں کے اسٹورس پر گئے بغیر موبائل نمبر کو آ دھار سے منسلک کر سکیں گے۔
****************************
بھارت ما لا منصو بے کے تحت ملک بھر میں44؍ نئی اقتصا دی راہدا ریاں تعمیر کی جائیں گی جن میں سے 12؍راہدا ریاں مہا راشٹر سے ہو کر گذریں گی۔ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر نتن گڈ کری نے کل نئی دِلّی میں اخبا ری نمائندوں کو یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے کہا کہ بھارت ما لا منصو بے کے تحت مجمو عی طور پر 56؍ ہزار400؍ کلو میٹر طویل شاہراہیں بنائی جائیں گی جن میں26؍ ہزار200؍ کلو میٹر کے راستے اقتصا دی راہدا ریاں ہو گی۔ مہا راشٹر سے گذر نے والی بارہ اقتصا دی راہدا ریاں ممبئی ،تھانے، نا سک ،اورنگ آ باد ،امرا وتی ، جالنہ ،ناگپور، رتنا گِری، دھولیہ،پو نے ، شو لا پور، جلگائوں،لاتور، ناندیڑ، ایوت محل اور وردھا اِن 16؍ضلعوں سے گذریں گی۔
****************************
مہا راشٹر کے ریاستی حکو مت کے مختلف محکموں ، اعلیٰ عہدیداروں اور ریاستی سطح کے بینکروں کی کمیٹی کی ایک میٹنگ میں کسا نوں کے قرض کی معا فی کی اسکیم پر عمل در آمد کو تیز کر نے اور آج سے رقم تقسیم کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ رقم براہ راست کسا نوں کے بینک کھاتوں میں جمع کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 4؍ ہزار کروڑ روپئے تقسیم کیئے جائیں گے۔کل ممبئی میں منعقدہ میٹنگ کی صدا رت وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کی۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ قرض کی معا فی کے لیے حقدار کوئی بھی کسان اسکیم سے باہر نہ رہے۔ اِس میٹنگ میں ریاست کے تمام بینکروں کے نمائندوں نے شر کت کی جبکہ ضلع سطح کے بینکر ویڈیو کانفرنسِنگ کے ذریعے اِس میٹنگ میں شر یک ہوئے۔
****************************
گذشتہ سال بھا رت کی جا نب سے کی گئی surgical strikeکی کار وائی کے بعد کنٹرول لائن پار کر کے پا کستان میں چلے گئے بھارتی فوج کے جوان چندو بابو لال کو فوجی عدالت نے قصور وار قرار دیتے ہوئے3؍ مہینوں کی قید کی سزا سنائی ہے۔ راشٹریہ رائفلز کے سپا ہی چندو گذشتہ سال غلطی سے اُس وقت پا کستان میں داخل ہو گئے تھے جب وہ سر حد پر گشت کر رہے تھے۔ اِسکے بعد پا کستانی فوج نے اُنھیں گرفتار کر لیا تھا بعد میں جنوری میں چندو کو بھار تی فوج کے حوالے کیا گیا۔ چندو بابو لال کا تعلق مہا راشٹر کے ضلعے دھولیہ سے ہے۔ فوجی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف وہ اعلیٰ عدالت میں اپیل کر سکتے ہیں۔
****************************
انتخا بی کمیشن نے کل گجرات اسمبلی کے لیے رائے دہی کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ 182؍ سیٹوں پر مشتمل گجرات اسمبلی کے انتخا بات 9؍ اور14؍ دسمبر کو 2؍ مر حلوں میں ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر اے۔کے۔ جیو تی نے یہ اعلان کیا۔ اُنھوں نے بتا یا کہ پہلے مر حلے میں
89 ؍ سیٹوں کے لیے اور دوسرے مر حلے میں93؍ سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ تمام رائے دہی مراکز پرVVPAT مشینیں
استعمال کی جائینگی جن میں سے ووٹ دینے کے بعد پر چی بھی نکلے گی۔ نتائج کااعلان ہما چل پر دیش کے نتیجوں کے ساتھ18؍ دسمبر کو ہو گا۔
****************************
اورنگ آباد میونسپل کار پو ریشن کے میئر کے عہدے کے لیے شیو سینا کی جانب سے نند کمار گھوڑیلے نے جبکہ ڈِپٹی میئر کے عہدے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وِجئے اوتاڑے نے کل اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے۔ دوسری جانب میئر کے عہدے کے لیے کا نگریس سے ایوب خان نے اور ڈِپٹی میئر کے عہدے کے لیے افسر خان نے کا غذات نامزدگی داخل کیے۔ MIM نے بھی میئر اور ڈِپٹی میئر کے عہدوں کے لیے دعویداری پیش کی ہے ۔MIM کی جانب سے میئر کے لیے عبدل نائکواڑے نے جبکہ ڈپٹی میئر کے لیے سنگیتا واگھو لے نے اپنی اپنی درخواستیں پیش کیں ہیں۔ میئر اور ڈِپٹی میئر کے عہدوں کے لیے 29؍ اکتو بر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
****************************
بھا رت میں ز رعی شعبے کو کئی چیلنجوں کا سامنا ہے اور مستقبل میں حیا تیا تی تیکنا لو جی ، زرعی تیکنا لو جی ، خلائی تیکنا لو جی اور انفارمیشن تیکنا لو جی کے تا ل میل سے بھا رتی زرعی شعبے کو در پیش مسائل سے نمٹا جا سکتا ہے ۔ بھارتی خلائی تحقیق کے ادارے ISRO کے صدر اے۔ایس۔کِرن کمار نے اِس خیال کا اظہار کیا۔ کِرن کمار احمد نگر ضلعے کے راہو ری میں مہاتما پھُلے زرعی یو نیور سٹی کے32؍ ویں تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
****************************
بھارت نے کل نیوزی لینڈ کے خلاف پو نے میں کھیلا گیا دوسرا ایک روزہ بین لاقوا می کر کٹ مقا بلہ 6؍ وکٹ سے جیت لیا۔ پہلے بلّے بازی کر تے ہوئے نیوزی لینڈ نے بھا رت کو 231؍ رنوں کا نشا نہ دیا جسے بھارت نے46؍ اووروں میں 4؍ وکٹ کھو کر حاصل کر لیا۔

No comments:
Post a Comment