Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 27 October 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۷ ؍اکتوبر .۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
وزیر اعظم نریندر مودی نے کل کہا ہے کہ صار فین کے تحفظ کے لیے ایک نیا قا نون زیر غور ہے تا کہ گمراہ کن اشتہا رات کا خاتمہ کیا جا سکے اور اِس بات کو یقینی بنا یا جا سکے۔ صارفین کے تحفظ کے موقع پر نئی دِلّی میں ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے اُنہوں نے کہا ہے کہ حکو مت صا رفین کے مفا دات کے تحفظ کے تئیں پُر عزم ہے اور وہ صا رفین کے لیے ایک نئے ایکٹ کو وضع کر رہی ہے۔ اُنہوں نے بتا یا کہ نئے قا نون میں2015 میں صارفین کے تحفظ سے متعلق اقوام متحدہ کے نظر ثا نی شدہ رہنما خطو ط کو شامل کیا جا ئے گا مودی نے کہا کہ صارفین کے تحفظ کی مرکزی اتھا ریٹی قائم کی جا ئے گی جسے فوری تدا رک کی کا روائی کے خصو صی اختیا رات دیئے جائیں گے۔
****************************
اتحاد ہی بھارت کی شنا خت ہے ۔یہ بات مرکزی مملکتی وزیر برائے داخلہ Kiren Rijijuنے کہی ہے۔ آکاشوانی کو دیئے گئے اِنٹر ویو سے وہ مخا طب تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ سر دار ولبھ بھائی پٹیل کی جینتی کے موقع پر 31؍ اکتو بر کو ایکتا دوڑ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ تمام ملک میں اِ س پر عمل در آ مد کیا جائے گا۔ اِس سلسلے میں ریاست میں بھی ایکتا دوڑ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جا لنہ میں مضمون نویسی کے مقا بلے کا انعقاد کیا گیا۔ اِسکی اطلاع Deputy Superintendent of Police رویندر نِکالجے نے دی ۔
****************************
آدھار نمبر نہ ہونے پر مستحقین کے نام فہرست سے خارج نہ کر یں۔ ایسی واضح ہدا یت مرکزی حکو مت نے ریاستی حکو متوں کو دی ہے۔ راشن کارڈ کو آ دھار نمبر سے منسلک نہ کر نے کی وجہ سے راشن کی دُکان پر اناج دینے سے انکار کر نے پر جھار کھنڈ میں ایک 11؍ سال کی لڑ کی کی مُبینہ موت کے پس منظر میں یہ ہدا یت دی گئی۔ تمام مستحقین کو راشن کی دُکانوں سے اناج دیا جائے یہ بات مرکزی حکو مت نے کہی۔
****************************
اورنگ آ باد ضلع کے تاریخی غار ہائے اجنٹہ کی تر قی کے لیے Yatra Online Pvt.Ltdاِس کمپنی کو منتحب کیا گیا ہے۔ مرکزی سیا حتی وزا رت کی ایک اسکیم کے تحت ملک کے14؍ یاد گاری مقا مات کے تحفظ اور تر قی کے لیے 7؍ کمپنیوں کو منتخب کیا گیا۔ کل نئی دِلّی میں سیا حت کے ضمن میں منعقدہ ایک کانفرنس کی اختتامی تقریب میں اِسکا اعلان کیا گیا۔
****************************
بیڑ شہر میں 50؍ اور100؍ روپیوں کے جعلی نوٹ تیار کرنے والے سید شُکور شبیر کو حراست میں لیا گیا ہے۔ شہر کے گاندھی نگر علاقے میں سید شُکورشبیر نقلی نوٹیں تیار کر تا ہے اِسکی اطلاع مدھیہ پر دیش پولس کو ملی تھی اِس بنیاد پر مدھیہ پر دیش پولس نے بیڑ پولس کی مدد سے شکُور شبیر کے مکان پر چھا پہ مارکر جعلی نوٹیں ضبط کیں۔ پولس ذرائع نے اِسکی اطلاع دی۔
****************************
جالنہ ضلع کے گھن سائو نگی تعلقے میں دوسرے مر حلے کے 8؍ گرام پنچا یتوں کے لیے آج رائے دہی ہو رہی ہے۔ سر پنچ کے 7؍ نشستوں کے لیے
18؍ اور اراکین کے24؍ نشستوں کے لیے 112؍ امید وار انتخا بی دوڑ میں شامل ہیں۔ گاڑے سا ور گائوں گرام پنچا یت کے سر پنچ کا انتخا ب بلا مقا بلہ ہو گیا ۔ 21؍ مراکز پر ہونے والی اِس رائے دہی کے لیے 84؍ افسران اور ملازمین کا تقرر کیا گیا ہے۔
****************************
بیڑ ضلع کے ہر ایک گرام پنچا یت کی تر قی کا خا کہ تیار کیا جا رہا ہے۔ اِن گرام پنچا یتوں کو زیادہ سے زیادہ فنڈ فراہم کیا جا رہاہے۔ یہ بات ضلع کی رابطہ وزیر پنکجا مُنڈے نے کہی ۔ پانگری میں Vaidyanathامداد ِ با ہمی شکر کا رخا نے کے 18؍ویں کشید ہنگام کا آ غاز رابطہ وزیر مُنڈے کے ہاتھوں عمل میں آ یا اِس موقع پر وہ مخا طب تھیں۔ نو منتخبہ سر پنچ اِسی طرح اراکین اِس فنڈ کا بہترین استعمال کر کے اپنے دیہات کی تر قی کریں ایسی اپیل پنکجہ مُنڈے نے کی۔
****************************
جالنہ ضلع کے عنبڑ تعلقے میں روہیلہ گڑ میں دیسی شراب کی دُکا نیں بند کر نے کے لیے کل گرام سبھا لے کر رائے دہی کی گئی۔ اِس موقع پر ایک ہزار464؍ میں سے842؍ خواتین نے دیشی شراب کی دُکا نیں بند کر نے کے لیے رائے دہی کی۔ اِ سکی وجہ سے اِس دیہات کی دیسی شراب کی دُکا نیں بند کی جائے گی۔ اِسکی اطلاع ریاستی پیدا واری ٹیکس محکمہ کی سُپرنٹنڈنٹ بھا گیہ شری جا دھو نے دی۔
****************************
جالنہ ضلع کے بھو کر دن میں شری رامیشور امداد ِ با ہمی شکرکا ر خا نے کے16؍ ویں کشید ہنگام کا آ غاز کل عمل میں آیا۔ بھو کر دن ،
جعفر آ باد تعلقوں میں بڑے پیما نے پر گنّے کی تخم ریزی کی گئی اِسکی اطلاع کار خا نے کے با نی صدر راکن پارلیمنٹ رائو صاحب دانوے نے دی۔ اِس موقع پر کار خا نے کے صدر وِجئے سنہ پر یہار سمیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور کسان مو جود تھے۔

No comments:
Post a Comment