Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 28 October 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۸ ؍اکتوبر ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
ریاست میں یکم نو مبر سے امداد یافتہ کھا دوں کی پوائنٹ آف سیلPOSمشینوں کے ذریعے فروخت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
وزیر زراعت پانڈو رنگ پھُنڈکر نے کل یہ اطلاع دی۔ اِن کھا دوں کی خرید کے لیے کسا نوں کو آپنا آدھار نمبر دینا لازمی ہو گا۔ آج سے 30؍ تاریخ تک ریاست کے لائسنس یافتہ کھاد فروخت کنند گان کے پاس موجود ذخیرے کی تفصیلات تیار کر کے اُس کا اندراج POS سے منسلک کمپیوٹرائزڈ سِسٹم میں کر نا ہو گا۔ وزیر موصوف نے بتا یا کہ جو کھاد POS کے ذریعے فروخت ہو گی صرف اُس پر ہی سبسیڈی جاری کی جائے گی۔
ریاست میں سالا نہ60؍ لاکھ میٹرک ٹن امداد یافتہ کھاد فروخت ہو تی ہے۔ جس میں خریف کی فصلوں کے لیے33؍ لا کھ میٹرک ٹن او ر ربیع ہنگام کے لیے27؍ لاکھ میٹرک ٹن کھاد یں کسا نوں کو دی جا تی ہیں۔
****************************
وزیر اغذیہ و شہری رسد گِریش باپٹ نے کہا ہے کہ راشن دوکاندار عوامی نظام تقسیم کا مرکز و محور ہو تے ہیں۔ کل بلڈھا نہ ضلع کے شیگائوں میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ مستقبل میں عوامی نظام تقسیم کو کمپیو ٹرائز ڈ کر کے انا ج E-Passمشینوںکے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔ جس سے راشن دوکانوں پر ہو رہی کا لا بازا ری پر مکمل طور پر قا بو پا یا جا سکے گا۔
****************************
چھتر پتی شیوا جی مہا راج شیتکری سنمان یو جنا کے تحت شو لا پور ضلع کے28؍ کسا نوں کے بینک کھا توں میں تقریباً17؍ لاکھ روپئے قرض معا فی کی مدمیں جمع کر وائے گئے ہیں۔ اِن تمام کسا نو ں کو گذشتہ ہفتے قرض معا فی کے صدا قت نا مے ارسال کیے گئے تھے۔
دریں اثناء سر کا ری ذرائع نے بتا یا ہے کہ کسا نوں کے قر ضہ جات کی معا فی کے لیے تیار کیے گئے ویپ پورٹل میں
کچھ تکنیکی دشواریاں آرہی ہیں اِن دشوا ریوں کو دور کر نے کے بعد باقی ماندہ کسا نوں کے کھا توں میں قرض معا فی کی رقم جمع کر وائی جائے گی۔
****************************
ممتاز عالم دین اور مسلم پر سنل لاء بورڈ کے تر جمان مو لا نا سجاد نعما نی نے کہا ہے کہ ملک کے مسلمانوں میں سیا سی شعور کی کمی کے با عث سیا سی جماعتیں اُن کا استحصال کر تی رہی ہیں۔ تا ہم اب مسلمانوں کی سیا سی بیدا ری کے سبب مستقبل کا منظر نا مہ تبدیل ہو گا۔ پا پو لر فرنٹ آف اِنڈ یا کی جانب سے کل شام اورنگ آباد کے عام خاص میدان میں ایک جلسۂ عام سے خطاب کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو منفی رویہ کو چھوڑ کر مثبت فکر اختیار کر تے ہوئے ملک کے ہر مظلوم طبقے کے لیے آ واز بلند کر نا ہو گی۔
اِس جلسے سے خطاب کر تے ہوئے مسلم پر سنل لاء بورڈ کے قو می سیکریٹری مو لا نا محمد عمرین رحما نی نے کہا کہ مسلمان اپنے ملک سے محبت کو اپنا ایمانی فریضہ سمجھتے ہیں اِسلیے اُنھیں اپنی حب الوطنی کے لیے کسی کے صدا قت نا مے سے غرض نہیں ہو نا چا ہیے۔
****************************
بڑی راجہ شیتکری سنگھٹنا کے کا رکنوں نے اِس کشید ہنگام میں پہلی قسط 3؍ ہزار روپئے ادا کیئے جا نے کے مطالبے پر کل پنڈھر پور میں امداد با ہمی کے وزیر سبھاش دیشمکھ کی گاڑی کو روک کر احتجاج کیا۔ کل شری وِٹھل امداد با ہمی شکر کار خا نے کے کشید ہنگام کے افتتاح کے لیے سبھاش دیشمکھ پہنچے تھے کہ اُن کی گاڑی کے سامنے سڑک پر تنظیم کے کار کن لیٹ گئے ۔ ہما رے نا مہ نگار نے بتا یا ہے کہ پولس نے مظا ہرہ کر نے والے
10؍ کار کنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
****************************
دیہی تر قیات کی وزیر پنکجا منڈے نے کہا ہے کہ دیہی علا قوں میں تر قیا تی کا موں کے لیے بڑے پیما نے پر فنڈز جاری کیے جائیں گے۔ وہ کل بیڑ ضلع کے گوٹے گائوں میں ضلع کے نو منتخبہ سر پنچوں کے استقبال کے لیے منعقدہ جلسے سے خطاب کر رہیں تھیں۔ اُنھوں نے کہا کہ نئے تر قیا تی کاموں کے لیے بڑے پیما نے پر فنڈز جا ری کر کے نو منتخبہ سر پنچوں کو طا قت دی جائے گی۔
****************************
پو نا کے بھانڈار کر ریسرچ سینٹر پر حملے کے معا ملے میں سمبھا جی بریگیڈ کے68؍ کار کنوں کو پو نا کے اضا فی ضلع سیشن جج نے کل باعزت بر ی کر دیا۔ امریکی مصنف جیمس لین کی کتاب’’شیواجی ہندو کنگ اِن اسلا مک اِنڈیا ‘‘ کے لیے غلط معلو مات فراہم کر نے کا الزام عائد کر تے ہوئے 5؍ جنوری2004ء کو تقریبادیڑھ سو کار کنوں نے اِس ریسرچ سینٹر پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی تھی۔
اِس سلسلے میں72؍ کار کنوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جن میں4؍ افراد کی مقدمہ شروع ہونے سے قبل ہی موت واقع ہو گئی تھی۔ اضا فی سیشن جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ حملہ حقیقتاً کس نے کیا یہ ثا بت کر نے میں سر کا ری وکیل نا کام ر ہے ہیں اِس لیے اِن تمام ملزمین کو با عزت بری کر دیا گیا۔

No comments:
Post a Comment