Friday, 20 October 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 20  October  2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ  :  20؍ اکتوبر  ۲۰۱۷ئ؁
وَقت  :  صبح  ۴۰: ۸  -  ۴۵ :۸
***********************
 رِیاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن ایس ٹی ملازمین کی ہڑتال کاکوئی بھی حل نکل نہیںسکا۔اس لئے آج چوتھے دن بھی یہ ہڑتال جاری رہے گی۔اس کی وضاحت ایس ٹی ملازمین تنظیم نے کی۔سرکاری انتظامیہ اورملازمین تنظیم کے درمیان اب تک بات چیت کے 13؍ رائونڈ ہوگئے۔ اس موقع پرانتظامیہ نے 35؍فیصد اضافہ دینے کوقبول کرلیا۔تاہم تنظیم نے اس اضافے کونامنظورکردیا۔اب ہڑتال واپس لینے کے بعد ہی گفت وشنید ہوگی۔ایسا رول انتظامیہ نے اختیارکیاہے۔ملازمین ہڑتال واپس لے کرفوراً کام پرواپس آئیں۔ ایسی اپیل وزیرٹرانسپورٹ دیواکررائوتے نے کی۔لیکن ملازمین تنظیم اپنے مطالبات پر قائم ہے۔عین دیوالی کے موقع پراس ہڑتال کی وجہہ سے ایس ۔ٹی کارپوریشن کومعاشی دھکّا لگاہے۔دیوالی کی وجہہ سے آمدنی میںاضافہ ہوتاہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 کل تمام ملک میں روشنی کاتہواردیپاولی جوش وخروش سے منایاگیا۔کل مکانوں ، دکانوں اوردفاترمیںلکشمی پوجاکی گئی۔اس کے بعد پٹاخوں کی آتش بازی کی گئی۔ رات دیرگئے آتش بازی کاسلسلہ جاری تھا۔تاہم اس سال پٹاخوں کی آتش بازی کاتناسب کم نظرآیا۔کئی خاندانوں نے آلودگی سے پاک دیپاولی منائیں۔دیہی علاقوں میںجوش وخروش سے دیوالی منانے کی اطلاع ہمارے نمائندوں نے دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 وزیراعظم نریندرمودی نے کل کشمیرمیںہندوستانی فوج اوربارڈرسیکوریٹی فورس کے فوجیوں کے ساتھ دیوالی منائی۔تقریباً اُنہوں نے دوسے تین گھنٹوں کاوقت فوجیوں کے ساتھ گذارا۔وزیراعظم نے مسلسل چوتھے سال دیپاولی فوجیوں کے ساتھ منائی۔اس موقع پروزیراعظم نے فوجی نوجوانوں کومٹھائی تقسیم کی اور دیوالی کی مبارکبادپیش کی۔فوجی سربراہ جنرل بپن رائوت اس موقع پرموجودتھے۔وزیردفاع نرملاسیتارمن نے کل نیکوبارمیں فضائیہ کے افسران کے ساتھ دیوالی منائی اور اُن کے ساتھ مختلف موضوعات پربا ت چیت کی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 رِیاست میںحال ہی میںہوئے دومرحلوں میںگرام پنچایت کے انتخابات میںبھارتیہ جنتاپارٹی نے سب سے زیادہ نشستوں پرکامیابی حاصل کرکے اکثریت حاصل کرنے کادعویٰ ریاستی صدررائو صاحب دانوے نے کیاہے۔وہ کل اورنگ آباد میںصحافیوں سے مخاطب تھے۔مرکزی اورریاستی حکومتوں کی جانب سے عمل درآمدکئے گئے مختلف عوامی فلاحی اسکیموں کافائدہ سماج کے آخری فردتک پہنچانے میںحکومت کامیاب رہی ہے۔ اس لئے یہ کامیابی حاصل ہوئی۔یہ بات دانوے نے کہی۔ایس ٹی کارپوریشن کے تنظیم کے ساتھ وزیراعلیٰ بات چیت کررہے ہیں۔جلدہی اس مسئلے کاحل نکالاجائے گا۔ایساتیقن اُنہوںنے ظاہرکیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ریاستی حکومت نے دی گئی قرض معافی قلیل اراضی والے اور فصل قرض لینے والے کسانوں کے لئے سود مندہے۔طویل مدّت کے قرضداروں کو اس قرض معاشی کافائدہ حاصل نہیںہوگا۔اس کے لئے طویل اوربڑے قرضوں کواداکرنے کے لئے آئندہ دس سال کی مدّت میںاضافہ کیا اورفوراً سود معاف کیاجائے۔ایسامطالبہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدررکن پارلیمنٹ شردپوارنے کیاہے۔وہ شولاپورمیںایک پروگرام سے مخاطب تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 جالنہ شہرکے بس اسٹینڈ سے قریب راستے پرچاردکانیں آگ لگنے کی وجہہ سے جل کرخاکسترہوگئیں۔جالنہ نگرپالیکاکے آتش فرودستے کی مسلسل سات گھنٹوں کی کوشش کے بعد اس آگ پرقابوپایاگیا۔ہمارے نمائندے نے جالنہ سے اس کی اطلاع دی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 وزیراعظم نریندرمودی اس مہینے کی 29؍ تاریخ کوآکاشوانی پرمن کی بات پروگرام میںملک اوربیرون ملک لوگوں کے سامنے اپنے خیالات پیش کریںگے۔یہ ماہانہ ریڈیو پروگرام کا37؍واں نشریہ ہوگا۔مودی نے لوگوں سے کہا کہ وہ نریندرمودی ایپ اورMy Gov Open Forum پراپنی رائے، خیالات اورتجویزیں بھیجیں۔آپ ہندی یاانگریزی میںوزیراعظم کے لیے اپنے پیغام ٹول فری نمبرپرریکارڈ بھی کراسکتے ہیں۔
 نمبر اس طرح ہے: ایک آٹھ صفرصفر۔ایک ایک۔سات آٹھ صفرصفر
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 اسکولی تعلیمی محکمہ کے سرل اس کمپیوٹر ویب سائٹ پرمعلومات درج کرنے کی آخری تاریخ 16؍اکتوبر سے بڑھاکر23؍ اکتوبر کردی گئی ہے۔ اسکولی تعلیمی محکمہ کی جانب سے اس کی اطلاع دی گئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 

No comments:

Text-आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर - दिनांक 02.10.2025 रोजीचे सायंकाळी 06.10 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

  Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date – 02 October 2025 Time 18.10 to 18.20 Language Marathi आकाशवाणी छत्...