Thursday, 19 October 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 19  October  2017
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ  :  19؍ اکتوبر  ۲۰۱۷ئ؁
وَقت  :  صبح  ۴۰: ۸  -  ۴۵ :۸
***********************
چھترپتی شیواجی مہاراج کروشی سمّان یوجنا کے تحت سبھی مستحق کسانوں کے قرض معاف کئے جائیںگے۔وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے یہ تیقن دیاہے۔ کل ممبئی میںکسانوں کوقرض معافی سرٹیفکیٹ کی تقسیم کی تقریب سے مخاطبت میںانہوںنے یہ بات کہی۔وزیراعلیٰ نے اپنی مخاطبت میںکہا کہ قرض معافی کی آن لائن درخواست دہی پرچوطرفہ تنقید یںہوئیں۔تاہم حقیقی مستحقین کوفائدہ پہونچانے کے لئے حکومت نے اسی طرزپرعمل کیا۔انہوںنے مزیدکہا کہ سبھی مستحق کسانوں کے قرض معافی کے لئے 34؍ہزارکروڑروپئے مختص کئے گئے ہیں۔جس میںسے پہلے مرحلے میں4؍ہزارکروڑروپئے 8؍لاکھ 40؍ ہزار کسانوں کے کھاتوں میںجمع کروائے گئے ہیں۔
ریاست سمیت مراٹھواڑہ میںبھی کل سے کسانوں میں قرض معافی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جارہے ہیں۔اورنگ آباد میں رابطہ وزیررام داس کدم،جالنہ میںرابطہ وزیر ببن رائولونیکر،ناندیڑارجن کھوتکر، لاتور سنبھاجی پاٹل نیلنگیکر اورعثمان آبادمیںرابطہ وزیرمہادیوجان کرکے ہاتھوں جن کسانوں کے قرض معاف کئے گئے انہیں قرض معافی سرٹیفکیٹ دئیے گئے۔
 کسانوں کی قرض معافی کی براہ راست شروعات پربی جے پی کی ریاستی اکائی کے صدررائوصاحب دانوے وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس کومبارکباد دی ہے۔انہوںنے کہا کہ نہایت ہی شفاف طرزپراس اسکیم پرعمل درآمدکے لئے وہ وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس ،وزیرمحصول چندرکانت پاٹل،وزیرمالیات سدھیرمنگنٹی وار،وزیرزراعت پانڈورنگ پھنڈکراوروزیرامدادباہمی سبھاش دیشمکھ سمیت پوری کابینہ کومبارکبادپیش کرتے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے ہڑتال پرگئے ہوئے ملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی کاانتباہ دئیے جانے کے باوجودملازمین کی یونین نے ہڑتال جاری رکھنے کافیصلہ کیاہے۔کارپوریشن نے سبھی ملازمین کوکل شام 5؍بجے تک کام پررجوع ہوجانے کے احکامات دئیے تھے۔حکومت نے ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کوعوام کے لئے ضروری خدمت کادرجہ دے رکھاہے۔کارپوریشن کے تقریباً ایک لاکھ ملازمین ہڑتال پرگئے ہوئے ہیں۔ جس کے باعث دیوالی کے موقع پراپنے اپنے گائوں جانے والے مسافروں کوپریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔مسافروں کوسہولت کی خاطر خانگی بسوں اوراسکول بسوں کومسافربرداری کی اجازت دی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 کارپوریشن کے اعلیٰ افسران اورملازمین یونین کے قائدین کاکل ایک اجلاس ہوا۔تاہم اس اجلاس میںکوئی ٹھوس فیصلہ نہیں ہوسکا۔ دریںاثناء ایس ٹی ملازمین کی ہڑتال کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میںدوعرضیاں بھی داخل کی گئی ہیںجن کی سماعت پرسوں جمعہ کوہوگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 آج ملک بھرمیںدیوالی روایتی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے۔صدرِجمہوریہ رام ناتھ کووند، نائب صدرایم وینکیانائیڈونے عوام کواس تہوار کے لئے نیک خواہشات پیش کی ہے۔صدرجمہوریہ نے اس تہوارکواندھیروں پراجالوں کی جیت سے تعبیرکیاہے۔نائب صدرنے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ یہ تہوارسماج میںاپنائیت کوفروغ دیتاہے۔وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے بھی اس موقع پرعوام کومبارکباددی ہے۔انہوںنے کہاکہ میںدعاگو ہوں کہ ہمیں اس موقع پرمسرتوں کے ساتھ ساتھ خوشحالی بھی نصیب ہو۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 وزیراعظم نریندرمودی آئندہ 29؍ اکتوبر کواپنے ماہانہ سلسلہ وارپروگرام من کی بات کے ذریعے عوام سے رابطہ کرے گے۔یہ ان کا37؍واں عوامی رابطہ پروگرام ہوگا۔عوام آئندہ 25؍اکتوبرتک اپنے مشہورے اورتجاویز9800997800 اس نمبرپریاپھرmygov اوپن فورم پردرج کرواسکتے ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 ریاست میںکپاس کی خریدی شروع کی جاچکی ہے۔یہ بات وزیراعلیٰ دیویندرپھڑنویس نے کہی ہے۔انہوںنے کہا کہ کسان پہلے خریدی مراکز پراپنے آدھارکارڈ کااندراج کروائیں اس کے بعد انہیں فروخت کے لئے کپاس لانے کاوقت دیاجائے گا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 بحرِ بنگال میںہواکاکم دبائو کاپٹہّ تیارہواہے۔جس کے باعث مراٹھواڑہ میںآئندہ دوچاردنوں میںطوفانی ہوائوں کے ساتھ زورداربارش کی پیش قیاسی محکمہ موسمیات نے کی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
 اورنگ آباد کاگورنمنٹ میڈیکل کالج ہاسپٹل گھاٹی کاباہری مریضوں کاشعبہ اوپی ڈی آج اورکل دیوالی کے تہوار کی چھٹی کے باعث بند رہے گا۔ تاہم پرسوں 20 اور21 تاریخ کوسرکاری تعطیل اوراتوارکے باوجوداوپی ڈی کھلی رہے گی۔گھاٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں یہ بات کہی گئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>

No comments:

आकाशवाणी छत्रपती संभाजीनगर – दिनांक 01.10.2026 रोजीचे सकाळी 11.00 वाजेचे मराठी बातमीपत्र

Regional Marathi Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date 01 October 2026 Time 11.00 to 11.05 AM Language Marathi आकाशवाणी छत्र...