Tuesday, 21 November 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 21 November 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۱  ؍ نومبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸

 مراٹھواڑہ کی تر قی سے متعلق معا ملات کا وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس سے کل ممبئی میں جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے گذشتہ سال اورنگ آ بادمیں منعقدہ کا بینی اجلاس کے فیصلوں کے تنا ظر میں کیئے گئے کاموں پر حکا م سے تبا دلۂ خیال کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ علاقے کے کئی التواء کے شکار سینچائی پر وجیکٹس کا  کا م جاری ہے۔ بقیہ کا موں کو مقررہ معیاد میں مکمل کر نے کی ہدا یت بھی وزیر اعلیٰ نے دی ہے ۔ نِمن دودّھنا اور ناندور مدھمیشور پروجکٹس پر گذشتہ سال بھر میں686؍ کروڑ روپئے خرچ کیئے گئے۔ یہ بات بھی وزیر اعلیٰ نے کہی ہے۔ اورنگ آباد ،جالنہ، بیڑ،پر بھنی اور عثمان آباد میں جلد ہی
Family Courtشروع کی جائے گی نیز اورنگ آ باد کے گو پی ناتھ منڈے گرامین وِکاس سنستھا کو تین کروڑروپیوں کے فنڈ کے فراہمی کی بات بھی جناب پھڑ نویس نے کہی ہے
****************************
 ملک کے تقریباً180؍ کسان تنظیموں نے کل راجدھا نی دِلّی میں کسا نوں کے مسائل کی یکسوئی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مختلف ریاستوں کے کسان قائدین نے اِس مظا ہرے میں شر کت کی۔اکھیل بھا رتیہ شیتکری سنگھرش سمیتی کی جانب سے پارلیمنٹ کے سامنے شیتکری مُکتی سانسد منعقدکیا گیا تھا۔ کسانوں کی قر ض سے نجات کے لیے ایک علیحدہ نظام کا قیا م ،زرعی پیدا وارکی منا سب امدادی قیمت اور کُل پیدا وار پر کم از کم 50؍ فیصد نفع کو ممکن بنا نے کے لیے اقدا مات کا مظا ہرین نے مطالبہ کیا ہے۔
****************************
 بھارت کا 48؍ واں بین الاقوا می فلمی میلہ کل سے گوا میں شروع ہو اہے۔ بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے ہاتھوں اِس میلہ کا افتتاح عمل میں آ یا ۔ اطلا عات ونشر یات کی وزیر اِسمر تی ایرانی اور گوا کے وزیر اعلیٰ منو ہر پریکر سمیت فلم اِنڈسٹری کی کئی اہم شخصیات اِس موقع پر موجود تھیں۔ اِس موقع پر اپنے خیا لات کا اظہار کر تے ہوئے محتر مہ ایرانی نے کہا کہ بھا رت تقریبات ، میلوں اور نئی توا نا ئی کا ملک ہے۔ بھا رت کا بین الاقوا می فلمی میلہ اِن کی نمائند گی کر تا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ حکو مت کی کوشش رہی ہے کہ دنیا بھر کے فلم سازوں کو اِس میلے میں مد عو کیا جائے۔
****************************
 ہندی فلم پد ما وتی سے قابل اعتراض منا ظر کو علیحدہ کر نے کے مطا لبہ پر مبنی ایک عرضی کو کل سُپریم کورٹ نے مسترد کر دیا۔ فلم سینسر بورڈ نے ابھی تک اِس فلم کو سر  ٹیفکیٹ نہیں دیا ہے۔ عدالت عالیہ کسی بھی آئنی ادا رے کے کام میں رکا وٹ نہیں ڈالتی یہ بات جسٹس دیپک مشرا کی بینچ نے کہی ہے۔
****************************
 کانگریس کے نئے صدر کے انتخا ب کے پرو گرام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ 4؍ دسمبر تک امید وار کا غذات نامزد کی داخل کر یںگے۔ کل نئی دِلّی میں کانگریس کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد یہ اطلاع دی گئی۔ 11؍ دسمبر تک نامزد گیاں واپس لی جا سکتی ہیں۔ 16؍ دِسمبر کو رائے دہی ہو گئی جبکہ 19؍ دسمبر کو ووٹوں کی گنتی عمل میں آ ئے گی۔
****************************
 دیہی علا قوں کی تر قی اور شہروں کی طرح بنیادی سہو لیات کی فراہمی کے لیے قو می رُربن مہم پر مؤثر عمل در آ مد کی ہدا یت وزیر دیہی تر قیات پنکجا منڈے نے متعلقہ حکام کو دی ہے۔ اورنگ آ باد ،جالنہ اور بیڑ میں شاما پر ساد مکھر جی رُربن مہم کے تحت جا ری کاموں کا محتر مہ مُنڈے نے کل منترا لیہ میں جائزہ لیا ۔ اُنھوں نے کہا کہ بیڑ ضلع میں اِس پرو گرام پر اطمینان بخش عمل در آ مد کیا جا رہا ہے۔
****************************
 سابق مرکزی وزیر پر یہ رنجن داس مُنشی کا کل نئی دِلّی میں انتقال ہو گیا۔ وہ72؍ برس کے تھے۔ جناب مُنشی2008؁ سے کو ما میں تھے۔ وہ ڈاکٹر منمو ہن سنگھ کی وزا رت عظمیٰ کے پہلے دور میں کا بینی امور اور اطلا عات و نشر یات کے وزیر رہ چکے ہیں۔ مُنشی فٹبال فیڈریشن کے بھی صدر رہ چکے ہیں۔ اُن کے انتقال پر صدر جمہو ریہ رام نا تھ کووِند ، وزیر اعظم نریندر مودی، سا بقہ صدر جمہوریہ پر نب مکھر جی ،مرکزی وزیر برائے اطلا عات و نشر یات اِسمر تی ایرانی کانگریس صدر سو نیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی نے غم کا اظہار کیا ہے۔
****************************
 پو نے ضلع کے تعلقہ اِندا پور کے موضع آ کولے میں نیر ا  اور بھیما ندیوں کو جوڑ نے کے لیے جاری کام کے دوران سُرنگ میں سے او پر آ تے وقت کرین ٹو ٹ جانے کے سبب پیش آئے حاد ثے میں8؍ مزدور ہلاک ہو گئے۔ کل شام 6؍ بجے یہ حا دثہ پیش آ یا۔
****************************
 پالی ٹیکنیک سال سوّم کے امتحا نات میں واٹس ایپ کے ذریعے نقل کا معاملہ کل اورنگ آ باد میں اُجا گر ہوا۔ سِوِل اِنجینئر نگ ڈِپلو مہ کا کل پیپر شروع ہو نے کے صرف نصف گھنٹے بعد لیک ہو گیا۔ معاملے کی اطلاع ملنے پر پولس نے کالج کے با ہر ایک گاڑی میں بیٹھ کر واٹس ایپ کے ذریعے جوا بات بھیجنے والے تین افراد کو گر فتار کر لیا ہے۔
****************************
 بھارت اور سری لنکا کے در میان پہلا کر کٹ ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا۔ بھارت کی جانب سے دیئے گے231؍ رنوں کے ہدف کے جواب میں سری لنکا سات وِکٹ کے نقصان پر صرف75؍ رن بنا سکا۔ خراب روشنی کے باعث کولکا تا کے ایڈن گارڈن میں جاری میچ کو در میان ہی میں ردّکر نا پڑا۔
****************************

No comments: