Wednesday, 22 November 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 22 November 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۲  ؍ نومبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸

 ریاستی کا بینہ کے کل ممبئی میں منعقدہ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیئے گئے ۔ ریاستی خزا نے سے خریدی گئی توّرکو دال میں تبدیلی کر کے اُسے راشن کی دوکانوں پر فروخت کرنے کو کا بینہ نے منظوری دیدی یہ دال راشن دوکانوں پر 55؍ روپئے فی کلو کے نرخ پر دستیاب ہو گی۔
 بجلی تقسیم کاری نظام کی تجدید اور استحکام کے لیے نافذ العمل مہا وِترّن کمپنی کی بنیادی اسکیم میںریاستی حکو مت نے مارچ 2019؁ تک توسیع کر دی ہے  اِس اسکیم کے تحت صارفین کی ضروریات کی تکمیل کے لیے بجلی کی یقینی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ تمام زمروں کے صا رفین کو اُن کی ضرورت کے مطا بق نئے بجلی کنکشن دینے کے لیے 2013؁ سے2017؁ کے در میان اِنفرا 2-؍ روبہ عمل ہے اور اِس اسکیم کا 90؍ فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
****************************
 مرکزی حکو مت کی ما ئوں اور اُن کے نوزائیدہ بچوں کی اموات پر قا بو پا نے کے لیے ما تّر وندنا یو جنا پر ریاست میں بھی عمل کر نے کو ریاستی کا بینہ نے کل منعقدہ اجلاس میں منظوری دیدی۔ اِس اسکیم کے لیے ریا ستی حکو مت 40؍ فیصد فنڈ مہیا کر ے گی۔ حا ملہ خواتین اور زچہ کو مقوی غذا فراہم کر نے اور زچگی سے پہلے اور زچگی کے بعد خواتین کو اُن کے روز گار کی فکر سے آزاد کر نے کے لیے مرکزی حکو مت نے گذشتہ یکم جنوری سے ملک بھر میں یہ اسکیم شروع کی ہے۔
****************************
 پا ور لوم صنعت کو فروغ دینے کی غرض سے پاور لوم کے لیے بینکوں یا ما لیاتی اِدا روں سے حاصل کر د ہ قر ض کے شرح سود میں
5؍ فیصد رعا یت دینے کا فیصلہ کل مجلس وزراء نے کیا اِس فیصلے کا فائدہ ریاست کے85؍ فیصد پا ور لوم مالکان کو ہو گا۔ اِس کے لیے 2 ؍ کروڑ71؍ لاکھ روپئے مختص کیئے گئے ہیں۔
 رواں تعلیمی سال کے پہلے حصّے میں طلباء کی ٹیوشن اور امتحا نی فیس کے لیے دی جانے والی رقم کو 50؍ سے بڑھا کر60؍ فیصد کر دیاگیا ہے یہ رقم طلباء کے بینک کھاتوں میں براہ راست جمع کر دی جائے گی۔
****************************
 وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا ہے کہ ریاست کی5؍ یو نیور سٹیوں کے بڑے منصوبوں کو حتمی منظوری دیدی گئی ہے۔ کل ممبئی میں ریاستی اعلیٰ تعلیم و تر قی کمیشن کے اجلاس سے وزیر اعلیٰ خطاب کر رہے تھے۔ اِن یو نیور سٹیوں میں اورنگ آباد کی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی، پو نا کی سا وِترّی بائی پھُلے یو نیور سٹی،ممبئی یو نیور سٹی، گوڑ وا نا یو نیور سٹی ،گڈ چِرولی اور شیوا جی یو نیور سٹی کو لہا پور شا مل ہے۔ اِن یو نیور سٹیوں کی جانب سے پیش کر دہ منصو بوں میں نئے کالجوں نئے نصاب اور نئے مضا مین کے
 آ غاز کی سِفا رش کی گئی تھی۔
****************************
 پار لیما نی امور کے مرکزی وزیر اننت کمار نے کہا ہے کہ پار لیمنٹ کا سر مائی اجلاس آئندہ ماہ منعقد ہو گا۔سر مائی اجلاس طلب کرنے میں تاخیرپر کانگریس کی جا نب سے کی گئی تنقید پر ردّ عمل دیتے ہوئے اننت کمار نے اپنے ایک ٹو ئیٹ میں کہا کہ کانگریس پارٹی کے دور اقتدار میں بھی اجلاس دِسمبّر میں منعقد ہو چکا ہے۔کانگریس صدر سو نیا گاندھی نے حکو مت پر الزام عائد کیا تھا کہ حکو مت غیر معقول وجو ہات کی بنیاد پر پارلیمنٹ کے سر مائی اجلاس میں تاخیر کر رہی ہے۔
  کل نئی میں کانگریس کے قائد غلام نبی آ ٓزاد نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ حکو مت اِن مو ضو عات سے پہلو تہی کر رہی ہے جو حزب اختلاف اٹھا نا چا ہتی ہے اُنھوں نے کہا چند  ریاستی اسمبلیوں کے انتخا بات کے با عث حکو مت نے پارلیمانی اجلاس بلا نے میں تاخیر کی ہے۔
****************************
 مرکزی حکو مت پارلیمنٹ کے سر مائی اجلاس میں مسلمانوں میں تین طلا ق کو مکمل طور پر ختم کر ا نے کے لیے ایک بِل پیش کر نے پر غور کر رہی ہے۔ کیو نکہ عدالت عظمیٰ کی جانب سے ایک ہی نشست میں تین طلاق دینے پر پا بندی عائد کیئے جا نے کے باوجود یہ طریقہ کار اب بھی جا ری ہے۔ خبر رساں اِدارے پی ٹی آئی نے خبر دی ہے کہ اِس خصو ص میں ایک منا سب قا نون تجویز کر نے یا سزا کی موجودہ دفعات کو سخت کر نے کے لیے ایک وزا رتی کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔گذشتہ اگست میں سُپریم کورٹ نے ایک ہی نشست میں تین طلاق دیئے جانے کے طریقہ کار کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔
****************************
 محکمۂ زراعت کی جانب سے کسا نوں کے لیے معلنہ کرشی سنجیو نی یو جنا کا از سر نو جائزہ لینے کا مطا لبہ ریاستی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد دھننجئے مُنڈے نے کیا ہے ۔ اِس سلسلے میں اُنھوں نے کل ممبئی میں وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس سے ملا قات کی اور اُنھیں ایک محضر پیش کیا۔ اُنھوں نے الزام عائد کیا کہ اِس اسکیم کے پر دے میں حکو مت کسا نوں سے چھ ہزار پانچ سو کروڑ روپئے کی غیر قا نو نی وصولی کر رہی ہے۔
****************************


No comments: