Tuesday, 28 November 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 28 November 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۸؍ نومبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 مرکزی حکو مت نے عدالت عظمیٰ کو آ گاہ کیا ہے کہ مختلف سما جی اسکیموں سے استفا دہ کے لیے آدھار نمبر منسلک کرنے کی مدت میں توسیع کر کے اُسے31؍ مارچ کرنے پر حکو مت غور کر رہی ہے۔ فی الحال یہ مدت 31؍ دسمبر تک ہے۔ اِس کے علا وہ مو بائیل نمبر سے آ دھار نمبر کو منسلک کرنے کی مدت 6؍ فر وری 2018؁ ہے۔ مفادعا مہ کی ایک عرضداشت میں در خواست گذا ر نے استدعا کی تھی کہ آدھار اسکیم پر عبو ری حکم التواء جاری کیا جائے۔ اِس پر عدالت نے وضا حت کی کہ اِس طرح کا حکم التواء جاری کرنے یا نہ کر نے کا فیصلہ آئینی بینچ ہی کریگی۔
****************************
 ریاستی قا نون ساز کونسل کی ایک نشست کے لیے ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پار ٹی کے ریاستی نائب صدر پر ساد لاڈ اور حزب اختلاف کی جانب سے دلیپ مانے نے کل اپنے کا غذات نامزدگی جمع کیے دلیپ مانے شو لا پور سے رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ نارائن را نے کے مستعفی ہو جانے کے بعد خا لی ہونے والی اِس نشست کے لیے آئندہ 7؍ دسمبر کو رائے دہی ہو گی۔
****************************
 گوّا کے پنجی میں جاری اِنڈین اِنٹر نیشنل فلم فیسٹیول IFFI آج اختتام پذیر ہورہا ہے۔ اِس فلم فیسٹیول میں آج ہندی فلموں کے مقبول ادا کار امیتابھ بچّن کو اُن کی ہندی فلموں کے لیے گرانقدر خد مات پر لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ اور پر سنیلِٹی آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔
****************************
 ڈاکٹر با با صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کی سینیٹ اور اکیڈ مِک کونسل کے انتخا بات میں رکن اسمبلی ستیش چو ہان کے وِدیا پیٹھ اُتکرش پینل نے 37؍ میں سے27؍ نشستوں پر کا میابی حاصل کی ہے۔ جبکہ وِدیا پیٹھ وِکاس منچ کے صرف7؍ اُمید وار کا میاب ہو ئے۔ اِن انتخا بات میں 3؍ آزاد امید وار بھی منتخب ہو ئے۔ ووٹوں کی گنتی پر تنا زعات کے با عث 5؍ نشستوں کے نتائج کا اعلان مو خر کر دیا گیا ہے۔
****************************
 اورنگ آ باد ضلع امدا با ہمی دودھ اُتپا دک سنگھ نے دودھ کی قیمت خرید میں فی لیٹر ایک روپیہ اضا فے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی اسپیکر اور اُتپا دک سنگھ کے چیئر مین ہری بھائو با گڑے نے اخباری نمائندوں کو بتا یا کہ بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اِس فیصلے کے بعد اب دودھ فروخت کنندگان کو 22؍ روپئے فی لیٹر کا نرخ دیا جائے گا۔ آئندہ یکم دسمبر سے اضا فہ شدہ قیمت سے دودھ خریدا جائے گا۔ اُنھوں نے بتا یا کہ اِس فیصلے کا کوئی بوجھ صا رفین پر نہیں پڑے گا۔
****************************
 ناندیڑ سے پور نا کے در میان ریل پٹریوں کی مر مت کے لیے جنوب وسطی ریلوے کی جانب سے آج سے آئندہ6؍ دسمبر تک روز آ نہ ڈھائی گھنٹے کا بلاک لیا جائے گا۔ ریلوے ذرائع نے بتا یا کہ یہ بلاک روز آ نہ صبح گیا رہ بجکر 50؍ منٹ سے دوپہر دو بجکر 20؍ منٹ تک جاری رہے گا۔
****************************
 ریاست میں معا شر تی روابط کی بگڑتی صورتحال اور اِس کے با عث ایک دوسرے کو شک کی نظر سے دیکھنے کے رویّے پر بز رگ صحا فی پر وین بردار پور کر نے افسوس کا اِظہار کیا ہے۔ وہ کل بیڑ ضلع کے امبّا جو گائی میں منعقدہ یشونت رائو چو ہان میمو ریل کانفرنس کی اختتا می تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اپنی تقریرمیں اُنھوں نے آنجہا نی یشونت رائو چوہان کی ریاست کے لیے خد مات کا بھی ذکر کیا۔
****************************
 حکو مت کی جانب سے ’’یوم آئین‘‘ 26؍ نومبر کی بجائے 27؍نومبر کو منا ئے جانے سے متعلق حکم نا مہ جا ری کیئے جانے کے فیصلے کے خلاف کل ناندیڑ میں کانگریس پارٹی نے مذمتی مظا ہرے کیئے اِس مظا ہرے میں حکو مت کے جاری کر دہ حکم نا مہ کو نذر آتش کر دیا گیا۔
 دریں اثناء کل یوم دستور کی منا سبت سے ممبئی کے رابطہ وزیر سُبھاش دیسائی نے منترا لیہ میں آئین کے مقا صد پڑھ کر سنائے ۔ اِسکے علا وہ اورنگ آ باد ،بیڑ اور جالنہ کے ضلع کلکٹر دفا تر میں بھی آئین کے مقا صد پڑھ کر سنائے گئے۔
****************************
 راشٹر وادی کانگریس کی جانب سے حکومت کے خلاف کل اورنگ آ باد میں ڈیویژنل کمشنر دفتر پر احتجا جی جلو س نکا لا گیا۔ قا نون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے قائد دھننجئے مُنڈے کی زیر قیادت پارٹی نمائندوں نے اپنے مطالبات پر مبنی ایک محضر ڈیویژنل کمشنر پُرشوتّم بھاپکر کو پیش کیا۔ دھننجئے مُنڈے کی قیادت میں جالنہ ضلع کے بھو کر دن میں بھی سب ڈیویژنل دفتر پر ہلاّ بول آندو لن کیا گیا۔ کسا نوں کے قرضہ جات مکمل طور پر معا ف کیئے جانے کے مطالبے پر نکا لے گئے اِس جلوس میں بڑے پیما نے پر کسا نوں نے شر کت کی۔
****************************
 جالنہ شہر میں عبا دتگا ہوں کے غیر قا نو نی تجا وزات ہٹا نے کی مہم کا کل آغاز ہوا۔ اِس مہم میں شہر کی 109؍ مختلف عبا دتگا ہوں اور مذہبی مقا مات پر موجود تجاوزات اور غیر قا نو نی تعمیرات ہٹائی جائینگی۔
****************************
 بھارت اور سری لنکا کے ما بین جاری سیریز کے دوسرے کر کٹ ٹیسٹ میچ میں بھا رت نے ایک اِننگ اور239؍ رنوں سے فتح حاصل کی۔ ناگپور میں کھیلے گئے اِس ٹیسٹ میچ میں کل سری لنکا کی پوری ٹیم دوسری اِننگ میں 166؍ رن بناکر آئوٹ ہو گئی۔
****************************
 

No comments: