Wednesday, 29 November 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 29 November 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۹  ؍ نومبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 احتجا جی مظاہروں اور ریلیوں کے در میان سر کا ری املاک کی توڑ پھوڑ اور نقصان پر سپریم کورٹ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عدالت عالیہ نے اِس طرح کے واقعات سے نمٹنے اور اِن واقعات کے لیے ذمہ دار افراد کا تعین اور نقصان بھر پائی کے حصول کے لیے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر نگرانی علاقوں میں عدالتوں کے قیام کی ہدا یت دی ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ اِن واقعات کے ذمہ دار افراد کے خلاف قا نو نی کار وائی کو ممکن بنا نے کے لیے متعلقہ ہائی کورٹ کی نگرا نی میں ایک یا اُس سے زا ئد ضلع ججوں کی ایک کمیٹی بھی قائم کی جائے۔
****************************
 آئندہ 11؍ دسمبر سے ریاستی اسمبلی کا سر مائی اجلاس ناگپور میں شروع ہو گا۔ یہ بات پارلیمانی امور کے وزیر گریش با پٹ نے کل ممبئی میں کہی۔ 22؍ دسمبر تک یہ اجلاس جاری رہے گا۔
****************************
 ریاستی کا بینہ نے جنگلا تی زر اعت مہم کی شروعات کا فیصلہ کیا ہے۔ زرعی پیدا وار کے ساتھ ساتھ در ختوں کی تعداد میں بھی جنگلا تی زراعت کے ذریعہ اضا فہ ہو گا۔ ریاستی کا بینہ کے کل ہوئے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ کا بینہ نے کاشتکا روں کو 24؍ گھنٹے 3-Phaseبجلی کی فراہمی کے لیے مہا وِترن کو امداد فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اِس کے علا وہ بہترین ITI کالجس کو ایوارڈ دیئے جانے کا فیصلہ بھی کل کا بینی اجلاس میں کیا گیا۔
****************************
 بھارت کا 48؍ واں بین الاقوا می فلم میلہ کل شام گوا کے پنا جی میں ختم ہو گیا۔ اختتا می تقریب بمبو لم کے شیا ما پر ساد مکھر جی اسٹیڈیم میں منعقد ہو ئی۔ اِس موقع پر معروف ادا کار امیتابھ بچّن کو2017؁ کی فلمی شخصیت کا ایوارڈ دیا گیا۔ مرکزی وزیر برائے اطلا عات و نشر یات اسمر تی ایرانی سمیت کئی نامور شخصیات اِس موقع پر موجود تھیں۔ فرانس کی فلم 120 Beats per Minute؍ کو بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا جس کے ہدا یت کار رابن کامپو لو ہے۔ بہترین ہدا یت کار کا ایوارڈ چین کے ووین قو لوکو اُن کی فلم Angels Wear Whiteکے لیے دیا گیا۔
 ملیا لم فلم ٹیک آف جیو ری کی طرف سے خصو صی ایوارڈ دیا گیا جبکہ فلم کی ادا کارہ پا ر وتی کو بہترین ادا کارہ کا اعزاز دیا گیا۔
120 Beats per Minute؍ میں بہترین ادا کا ری کے لیے نا ہول پیرز بسکایارٹ کو بہترین ادا کار کا ایوارڈ دیا گیا۔ منوج کدم کے مراٹھی فلم Kshitij  کو ICFI Unisco Gandhi   ایوارڈ دیا گیا۔
****************************
 علیحدہ ریاست مراٹھواڑہ کے قیام کی کانگریس مخا لفت کرے گی۔ یہ بات کانگریس کی ریاستی اکائی کے صدر رکن پارلیمنٹ اشوک چو ہان نے کہی ہے۔ آئندہ12؍ دسمبر کو ناگپور میں سر مائی اجلاس کے موقع پر کُل جما عتی مورچے کی تیاری کے سلسلے میں اورنگ آ باد میں منعقدہ ڈویژنل اجلاس کے بعد جناب چو ہان نے ایک پریس کانفرنس سے مخا طبت میں یہ بات کہی ۔ اُنہوں نے کہا کہ متحدہ مہاراشٹر ہی کانگریس کا موقف ہے۔ اُنہوں نے حکو مت پر نکتہ چینی کر تے ہوئے کہا کہ متحدہ محاذ حکو مت کے دور میں جن لو گوں کو سر کا ری اسکیمات سے فائدے ملے تھے اُن کے نام اور تصا ویر کا حکو مت غلط استعمال کر رہی ہے۔
****************************
 ریاستی حکو مت کی جانب سے دیا جانے والا اِس سال کا تما شہ سمرادنی وِٹھا بائی نا رائن گائونکر لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ معروف کلا کار مد ھوکر نیراڑے کو دیا جا ئے گا۔ وزیر ثقا فت وِنود تائو ڑے نے کل اِس ایوارڈ کا اعلان کیا۔ تما شو ں کے میدان میں گرانقدر خد مات انجام دینے والے افراد کو ہر سال حکو مت کی جانب سے یہ ایوارڈ دیا جا تا ہے۔ پانچ لاکھ روپئے نقد ، سپاس نا مہ اور مو مینٹو پر یہ ایوارڈ مشتمل ہے۔
****************************
 لاتور ضلع میں کل علی الصبح ایک سڑک حادثے میں سات افراد ہلاک ہو گئے جبکہ14؍ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ لاتور -ناندیڑ شاہراہ پر کولپا نا می قصبے سے قریب ناندیڑ کی جانب جا رہی تیز رفتار جیپ کا ٹائر پھٹ جانے کے با عث یہ جیپ سڑک کے کنا رے کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی اِس کے بعد یہ جیپ نا ندیڑ سے آ رہی ایک دوسری جیپ سے بھی ٹکرا ئی۔
 پولس ذرائعوں سے موصولہ اطلاع میں کہا گیا ہے کہ جیپ ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی چلا تے ہوئے سڑک پر دیگر گاڑیوں سے آ گے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا  جس کے سبب یہ حادثہ پیش آ یا۔
****************************
 مکمل قرض معا فی اور سات بارہ کو رہ کیئے جانے کے مطالبات کی یکسوئی کے لیے کل ہنگو لی ضلع کے بسمت تحصیل دفتر کے رو برو نیشنلِسٹ کانگریس پارٹی کی جانب سے ہلّہ بول مورچہ نکا لا گیا۔ سابقہ وزیر جئے پر کاش دانڈیگائونکر کی قیادت میں نکا لے گئے اِس مورچے کے اختتام پر تحصیلدار کو ایک مطالباتی محضر بھی دیا گیا۔
****************************
 جسٹس برج گو پال لو یا کی مشکوک موت کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ بائیں بازوں کی جماعتیں کر رہی ہیں۔ کل اورنگ آ باد میں سبھاش لومٹے کی صدا رت میں ہوئے ایک اجلاس میں صدر جمہوریہ کو ڈویژنل کمشنر کی معرفت اور چیف جسٹس آف اِنڈیا کو بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آ باد بینچ کے ذریعے مطالباتی محضر روانہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
****************************

No comments: