Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 26 November 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 26 ؍ نومبر ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
رِیاست کے بڑے تعلیمی اداروں کوثانوی اسکولی امتحانات کے لئے خودمختاری دینے کاخیال حکومت کررہی ہے۔یہ بات تعلیمی وَزیروِنودتائوڑے نے کہی۔کل ناسک میںسوسال مکمل کرنے والے تعلیمی اِداروں سے ربط قائم کرنے کے لئے ایک کانفرنس کااہتمام کیاگیاتھا۔اس موقع پروہ مخاطب تھے۔اساتذہ کے عہدوں کے لئے سینٹرل بھرتی کے طریقہ کارپرعمل درآمدکرتے ہوئے تعلیمی اِداروں کوانٹرویولینے کااختیاردیاجائے گا۔یہ بات کہتے ہوئے تائوڑے نے کہا کہ اساتذہ کاغیرتعلیمی کاموں کابوجھ کم کرنے کے لئے تعلیمی محکمہ کوشش کررہاہے۔رِیاست میںجلدہی سو انٹرنیشنل اسکولس شروع کئے جائیںگے۔آئندہ سال نندوربارمیںپہلا بین الاقوامی اسکول شروع کیاجائے گا۔اس کی اطلاع تائوڑے نے دی۔
اسی بیچ ناسک میںبال بھارتی گولڈن جبلی فیسٹیول کاکل تائوڑے کی موجودگی میںاختتام عمل میںآیا۔بال بھارتی کے تمام ملازمین کوایک ماہ کی تنخواہ اورسبکدوش ملازمین کوایک ماہ کی پنشن اورایک ہزارروپیوں کااضافہ کیاجائے گا۔اس کااعلان وَزیرموصوف نے کیا۔
****************************
دسویں جماعت کے طلباء وطالبات کوفن اورشفافیت شعبے کے عوامی فن کے ذریعے سے دئیے جانے والے نشانات میںتخفیف کرنے کافیصلہ رِیاستی حکومت نے لیاہے۔اس کے تحت اب ڈرائنگ ، فن مصوری کے لئے 25؍نشانات کے بجائے 15 نشانات دئیے جائیںگے۔ اسی کے ساتھ اضافی نشانات حاصل کرنے کے لئے جماعت گیارہویں میںداخلے کے لئے دوفیصد نشستیں مختص رکھنے کے اصول کوبھی حکومت نے مستردکردیاہے۔ عوامی فن کے لئے پانچ اوردس نشانات دئیے جائیں گے۔اس فیصلے پر2018 کے ثانوی اسکولی امتحانات سے عمل درآمدکیاجائے گا۔
****************************
رِیاست کے 15؍لاکھ 42؍ہزارکِسانوں کے قرض کھاتوں میںقرض معافی کے چھ ہزارپانچ سوکروڑروپئے جمع کردئیے گئے ہیں۔ یہ بات وزیراعلیٰ دِیویندرپھڑنویس نے کہی۔کولہاپورمیںایک پروگرام سے وہ کل مخاطب تھے۔اس کے بعد دس لاکھ کاکام آئندہ دس سے پندرہ یوم میںمکمل کیا جائے گا۔ایساتیقن اُنہوںنے ظاہرکیا۔رِیاست کے کِسانوں کے لئے دی گئی قرض معافی کوآدھارکی بنیادپرشفافیت کے ساتھ کرنے پروزیراعلیٰ نے زوردیا۔
****************************
وَزیراعظم نریندرمودی آج صبح11؍بجے آکاشوانی کے ’’من کی بات‘‘ پروگرام میں ملک وبیرون ملک میںعوام سے اپنے خیالات کااظہار کریں گے۔ماہانہ ریڈیو پروگرام کایہ 38؍واں ایڈیشن ہوگا۔یہ پروگرام آکاشوانی اوردوردرشن کے تمام نیٹ ورک پرنشرکیاجائے گا۔نشرئیے کے فوراً بعد علاقائی زبانوں میںبھی اس پروگرام کونشر کیاجائے گا۔پروگرام کاعلاقائی زبان میں ترجمہ رات 8بجے بھی دوبارہ نشر کیاجائے گا۔
****************************
یوم آئین آج منایاجارہاہے۔ملک کے تمام یونیورسٹیوں میںیہ دن منایاایسے احکام یونیورسٹی گرانٹ کمیشن نے دئیے ہیں۔ کمیشن نے اس سلسلے میںمکتوب جاری کرکے کہا کہ آئین کے ضمن میںمختلف پروگرامس کااہتمام کیاجائے ۔
****************************
بیڈمنٹن میں ریواولمپک میںچاندی کاتمغہ جیتنے والی پی وی سندھو کل ہانگ کانگ اوپن سپرسیریزٹورنامنٹ کے عورتوں کے سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ کل شام سیمی فائنل میںانہوںنے تھائی لینڈ کی سابق عالمی چمپئن رتچانوک انتانون کواکیس ، سترہ، اکیس، سترہ، سے ہرایا۔اب فائنل مقابلے میں سندھو کامقابلہ چائنیز تائی پی کی Tai Tzu Ying سے ہوگا۔
****************************
بھارت اورسری لنکا کے درمیان ناگپورمیں جاری دوسرے کرکٹ ٹیسٹ مقابلے میںکل دوسرے دن بھارت کے مرلی وجئے اورچتیشور پجارا کے سنچریوں کی بنیادپر 262؍ رنزہوگئے۔وجئے نے 128؍ رنزبنائے۔پجارا121؍ اوروِراٹ کوہلی 54؍ رنزپرکھیل رہے ہیں۔ پہلی اننگز میں بھارت نے 107؍رنزکی سبقت حاصل کی ہے۔
****************************
جنوبی وسطی ریلوے کی جانب سے ناندیڑ ۔پورنا کے درمیان ریلوے لائن کی ترمیم کے لئے پرسوں 28؍نومبر سے دس دسمبر تک ہرروز ڈھائی گھنٹے بلاک کیاجائے گا۔صبح گیارہ بج کر50؍منٹ سے دوپہر دوبج کر20؍منٹ تک یہ بلاک کیاجائے گا۔اس کی وجہہ سے ناندیڑ ۔اورنگ آباد یہ ریلوے گاڑی یکم ڈسمبر کومنسوخ کردی گئی ہے۔
کاچی گوڑہ ۔منماڑ ایکسپریس سمیت چند ریلوے گاڑیاں جزوی طورپرمنسوخ کی گئی ہیں۔30؍نومبراورچاردسمبر کوتمام گاڑیاں مجوزہ وقت کے مطابق چلیںگی۔

No comments:
Post a Comment