Saturday, 25 November 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 25 November 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۵؍ نومبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
ٖٓ پارلیمنٹ کا سر مائی اجلاس آئندہ 15؍ دِسمبّر سے شروع ہو گا۔ پارلیمانی اُمور کے مرکزی وزیر اننت کمار نے کل نئی دہلی میں اخبا ری نمائندوں کوبتا یا کہ یہ اجلاس 5؍ جنوری تک جاری رہے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ گجرات میں ریاستی اسمبلی انتخا بات کے با عث پارلیمنٹ کا یہ سر مائی اجلاس تا خیر سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
****************************
 ملک کے تمام بجلی صا رفین کو 24؍ گھنٹے بجلی کی فراہمی کو ریاستوں کے محکمۂ توا نائی کے لیے لازمی قرار دیا جائے گا۔ کل نئی دہلی میں منعقدہ ایک پرو گرام میں جدید اور غیر روایتی توا نائی کے وزیر آر کے سنگھ نے کہا کہ محکمۂ توا نائی کے پاس وافر مقدار میں بجلی موجود ہے اِس لیے اِس خصوص میں عنقریب ایک حکم نا مہ جاری کیا جائے گا۔ اُنھوں نے بتا یا کہ بجلی کی فراہمی کے طریقۂ کار میں بھی مرکز  ریاستوں سے تعائون کرے گا۔
****************************
 ممبئی عدالت عالیہ کی اورنگ آ باد بینچ نے ریاست کے بقائے مویشیان اور ڈیری ڈیو لپمنٹ کے مملکتی وزیر ارجُن کھوتکر کی اسمبلی رکنیت کالعدم قرار دیدی ہے۔2014؁ کے اسمبلی انتخا بات میں ارجُن کھو تکر نے جالنہ اسمبلی حلقے سے الیکشن لڑا تھا۔ سابق رکن اسمبلی کیلاش گورنٹیال نے عدالت عالیہ میں ایک عرضداشت داخل کر کے شکا یت کی تھی کہ کھوتکر نے پر چہ نامزدگی داخل کر نے کا مقررہ وقت ختم ہو نے کے بعد اپنے کاغذات داخل کیے تھے۔ اِس عرضداشت پر کل ہوئی سماعت کے دوران عدالت نے کھوتکر کی اسمبلی رکنیت کالعدم قرار دینے کے احکا مات جاری کیئے۔ تاہم عدالت نے اپنے فیصلے کو30؍ دن کے لیے ملتوی رکھا ہے۔ مملکتی وزیر ارجُن کھوتکر نے کہا ہے کہ وہ اِس فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کریں گے۔2014؁ کے اسمبلی انتخا بات میں جالنہ حلقے سے ارجُن کھوتکر نے محض296؍ ووٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔
****************************
 شیو سینا کے سر براہ اُدّھو ڈھا کرے نے دیگر ریا ستوں کی طرح مہا راشٹر میں ماد ری زبان کو لازمی قرار نہ دیئے جانے پر اظہار تا سف کیا ہے۔ کل کو لہا پور میں صحیفہ نگاروں سے گفتگو کر تے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ مراٹھی کے استعمال کے لیے کسی قسم کی کوئی سختی نہیں کرتے۔ ٹھا کرے نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ حاصل کرنا اُن کا مقصد نہیں ہے بلکہ وہ ریاست کی عوام کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
****************************
 وزیر ما حو لیات رام داس کدم نے کہا ہے کہ پلاسٹک کے استعمال پر پا بندی کی حوصلہ افزائی کر نے والے دیہا توں کے لیے خصو صی انعا مات کا اعلان کیا جائے گا اور گرام پنچا یتوں کو ڈیویژنل سطح پر5؍ لاکھ روپئے کا انعام دیا جائے گا۔ کل ناسک میں اِنسداد آلو دگی محکمے کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ پلاسٹِک کے استعمال پر پا بندی کو یقینی بنا نے کے لیے سخت قوانین وضع کیئے جائیں گے۔
****************************
 مریضوں کو نسخہ تجویز کر تے وقت دوائوں کے کمر شل برانڈ یڈ نام کے ساتھ ہی ادویات کے جنریک نام بھی تحریر کرنا ڈاکروں کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مہا راشٹر میڈیکل کونسل کی ویب سائیٹ پر اِس خصوص میں ہدا یات جاری کی گئی ہیں۔مہا راشٹر میڈیکل کونسل کے منیجر ڈاکٹر دلیپ وانگے نے کہا ہے کہ تمام رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنرز کو چاہیے کہ وہ اپنے نسخوں میں ادویات کے جنریک نام بڑے اور واضح حروف میں تحریر کریں۔
****************************
 کسان تنظیموں کی سو کا نو کمیٹی نے گنّے کو ساڑھے تین ہزار روپئے فی کونئٹل کا نرخ دیئے جانے سمیت دیگر مطالبات کے لیے
4؍ دِسمّبر سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑ تال کرنے کا اِشا رہ دیا ہے۔ کل احمد نگر میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کمیٹی کے کنوینر اجیت نولے نے یہ اعلان کیا۔
****************************
 ریاست میں بیت الخلاء کی تعمیر میں ناندیڑ ضلع پہلے مقا م پر ہے ۔ گذشتہ 7؍ ماہ میں ضلع میں ایک لاکھ 24؍ ہزار بیت الخلاء تعمیر کیئے گئے ۔ ناندیڑ ضلع پریشدکے سی ای او اشوک شِنگا رے نے یہ اطلاع دی ۔
****************************
 ڈاکٹربابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کی سینیٹ اور اکیڈ مِک کونسل کے انتخا بات کے لیے کل 4؍ اضلاع کے20؍ مراکز پر تقریباً97؍ فیصد ووٹنگ ہوئی۔ اِن انتخا بات کے ووٹوں کی گنتی کل اتوار کو ہو گی اور نتائج کا اعلان بھی کل ہی کیا جائے گا۔
****************************
 بھارت کی ما یہ ناز بیڈ مِنٹن کھلاڑی پی وی سندھو ہانگ کانگ سُپر سیریز بیڈ مِنٹن ٹور نا منٹ کے سیمی فائنل میں داخل ہو گئی ہیں۔ کل کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں اُنھوں نے جا پان کی اکا نے یا ما گو چی کو12-21؍ اور19-21؍ سے راست سیٹوں میں شکست دی۔
****************************
 بھارت اور سری لنکا کے ما بین رواں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دِن کل کھیل کے اختتام تک بھارت نے ایک وِکٹ پر 11؍ رن بنا لیے تھے۔ اِس سے قبل سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اِننگ میں 205؍ رن بنا کر آئوٹ ہو گئی۔
****************************

No comments: