Thursday, 23 November 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 23 November 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۲۳ ؍ نومبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 15؍ ویں مالی کمیشن کے قیام کو مرکزی کا بینہ نے منظوری دیدی ہے۔ مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی نے کل نئی دِلّی میں کا بینی اجلاس کے بعد صحیفہ نگا روں سے بات چیت کے دوران یہ بات کہی۔ اُنھوں کہا کہ یہ کمیشن ملک بھر میں ٹیکس کے ذریعے آمد نی کے حصول اور اُس کی ریا ستوں میں تقسیم سے متعلق سفا رشات پیش کرے گا۔ ملک کے115؍ پسماندہ اضلاع میں مہیلا شکتی کیندر کے قیام کی تجویز کوبھی کل کا بینہ نے منظوری دی ہے۔ اِن مراکز کے ذریعے دیہی علاقوں کی خواتین کو روز گار پر مبنی فنون سکھائے جائینگے نیز اُنھیں کمپیو ٹر کی تعلیم بھی دی جا ئے گی۔
****************************
 پیاز کی قیمت پر قا بو رکھنے اور وافر مقدار میں پیاز کی بازار میں دستیابی کو یقینی بنا نے کے لیے حکو مت نے قو می زر عی مار کیٹِنگ فیڈریشن اور ایگریکلچر اِنڈسٹریل کائونسل کو12؍ ہزار ٹن پیاز کی خریدی کے اختیا رات دیئے ہیں۔ تغذیہ اور تحفظ صا رفین کے مرکزی وزیر رام وِلاس پاسوان نے کل نئی دِلّی میں صحیفہ نگاروں سے بات چیت کے دوران یہ بات کہی۔ پیاز کی بر آ مد پر قا بو پا نے کے لیے وزا رت کامرس سے در خواست کی گئی ہے کہ وہ پیاز کی کم از کم بر آ مد ی قیمت طئے کریں ۔یہ بات بھی جناب پاسوان نے کہی ہے۔
****************************
 کسانوں کی قر ض معا فی میں دیر ہو رہی ہے اِس کے با وجود مستحق کسانوں کو قرض معا فی کا فائدہ ضرور ملے گا۔ یہ بات ریاست کے وزیر تغذیہ و عوا می رسد گِریش با پٹ نے کہی ہے۔ وہ کل اورنگ آ باد میں اخبا رنویسوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ قحط زدہ 13؍ اضلاع میں کسا نوں کے لیے جاری فوڈ سیکو ریٹی اسکیم کا جائزہ لے کر اُسے مر حلہ وار بند کیا جا ئے گا۔
****************************
 سو یا بین کو آئندہ مہینے تک بہتر قیمت ملے گی۔ یہ بات ریاست کے زرعی قدر کمیشن کے صدر پا شاہ پٹیل نے کہی ہے۔ وہ کل لاتور ضلع کے تعلقہ اُدگیر میں مراٹھواڑہ جنتا وِکاس پریشد کی جانب سے منعقدہ ایک پرو گرام میں اپنے خیا لات کا اظہار کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ آئندہ جنوری تک
سو یا بین کی قیمت 3200؍روپئے فی کوئنٹل تک پہنچ جائے گی۔
****************************
 مراٹھواڑہ سمیت ریا ست کے کچھ مقا مات سے کل بے مو سمی بارش کی اطلا عیں موصول ہوئیں ہیں۔ پو نہ،ستا را، مالیگائوں اور رسوڑ میں کل دو پہر کو زور دار بارش ہوئی۔
 مراٹھواڑہ کے لاتور ضلع کے سبھی تعلقوں میں کل زور دار بارش ہوئی۔ دیو نی تعلقے میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہو ئی۔ سید پور میں بجلی گر نے کے سبب پیش آئے حادثے میں ایک شخص ہلا ک ہو گیا۔ بیڑ ضلع کے مختلف مقا مات پر بھی بجلی کی گرج اور چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
 اورنگ آباد ضلع کے سلوڑ تعلقے میں بھی کل تیز بارش ہوئی۔ بازار میں کسا نوں کی کپاس بھیگ گئی اور مکہ اور سو یا بین کی فصلو ں کا بھی نقصان ہوا ہے۔ عثمان آباد شہر اور مضا فات سے بھی کل شام کو بارش ہونے کی اطلا ع موصول ہوئی ہے۔
 دریں اثناء محکمۂ موسمیات نے آئندہ 24؍ گھنٹوں میں وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ کے کچھ مقا مات پر بجلی کی گرج اور چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔
****************************
 احمد نگرضلع کے کو پر ڈی عصمت دری اور قتل کے معاملے کے مجر مین کو آئندہ 29؍ نومبر کو سزاء سنائی جائے گی۔ خصو صی سر کا ری وکیل اُجول نِکّم نے عدالت سے در خواست کی کہ مجر مین نے نہا یت گھنائو نا جرم کیا ہے لہٰذا  اُنہیں سزائے موت سے کم سزا نہ دی جائے ۔ جبکہ ایک مجرم سنتوش بھواڑ کے وکیل با لا صاحب کھوپڑے نے عدالت سے استدعاکی ہے کہ اُنکے مؤکل کے خلاف ٹھوس ثبوت نہیں ہے لہٰذا اُسے بری کیا جائے۔
****************************
 مراٹھواڑہ کی سڑ کوں کے گڑھے جلد ہی بھر دیئے جائینگے۔ یہ بات ریاست کی وزیر دیہی تر قیات پنکجا مُنڈے نے کہی ہے۔ وہ کل پر بھنی ضلع کے مقام سون پیٹھ میں وسنت رائو نائک کلچرل ہال کو عوام کے نام موسوم کیئے جانے کی تقریب سے مخا طب تھیں۔ اُنھوںنے کہا کہ مراٹھواڑہ کی تر قی ہماری ذمہ داری ہے جسے ہم بخو بی نبھائینگے۔اُنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صاف صفائی کو یقینی بنا نے کے لیے تعائون کرے۔
****************************
 ریاست کی32؍ ہزار کلو میٹر کی سڑ کوں پر کے گڑھے بھرنے کا  کام آئندہ15؍ دِسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔ تعمیرات عامّہ کے وزیر چندر کانت پاٹل نے یہ تیقن دیا ہے۔ وہ کل بیڑ میں روڈ  ڈیو لپمنٹ کار پو ریشن کے جائزہ اجلاس سے مخا طب تھے۔
 ناندیڑ میں کار پو ریشن کی میٹنگ میں جناب پاٹل نے افسران اور ملازمین کو ہدایت دی کہ علاقے کے راستوں کے کام معینہ مدت میں مکمل کر یں۔
****************************
 اِنٹر نیٹ کے ذریعے بہت سی معلو مات بہ آ سا نی دستیاب ہو سکتی ہے۔ اِس کے با وجود کتا بیں پڑھنے کی عا دت کو بر قرار رکھنا چا ہیے۔ یہ بات ناندیڑ کے رکن اسمبلی ہیمنت پاٹل نے کہی ہے۔کل ناندیڑ میں ناندیڑ کتاب میلہ 2017؁ کا افتتاح جناب پاٹل کے ہا تھوں عمل میں آ یا۔
****************************
 

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...