Thursday, 30 November 2017

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 30 November 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ:  ۳۰ ؍ نومبر  ۲۰۱۷؁ء
وقت : صبح  ۴۰-۸ سے  ۴۵-۸
 احمد نگر ضلع کے کو پر ڈی میں ایک کمسن اسکو لی طالبہ کے ساتھ زیادتی اور بعد میں اُسے قتل کیئے جانے کی واردات کے مجرم تین افراد کو احمد نگر ڈِسٹرکٹ سیشن کورٹ نے سزائے موت دیدی ہے۔ گذشتہ 18؍ تاریخ کو سما عت کے بعد جِتیندر شِندے ،سنتوش بھواڑ اور نتشن بھئے لو مے کو عدالت نے زیاد تی اور قتل کے ارتکا ب کا مجرم قرار دیا تھا۔ گذشتہ برس13؍ جولائی کو پیش آئی اِس واردات کے بعد سے ریاست بھر میں احتجاجی مظا ہرے اور جلوس نکالے جا رہے تھے جس میں خا طیوں کو کیفر کر دار تک پہنچا نے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
 عدالتی فیصلے پر ردّ عمل ظا ہر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہاکہ اِس فیصلے سے معا شرے میں مو جود مجرما نہ ذہنیت پر ضرب لگے گی اور عدالت پر عوام کے اعتماد میں مزید اضا فہ ہو گا نیز عدالت کی جانب سے مجرموں کو دی گئی سخت ترین سزا سے خواتین کے خلاف مظالم پر قا بو پا نے میں مدد ملے گی ۔
 بی جے پی کے ریاستی صدر رائو صاحب دانوے نے اِس فیصلے پر تبصرہ کر تے ہوئے کہا کہ مستقبل میں اِس طرح کے واقعات سے بچنے کے لیے عدالتی فیصلے سے معقول پیغام جرائم پیشہ افراد کو گیا ہے۔
 ریاستی خواتین کمیشن کی سر براہ وِجیہ راہٹکر نے اپنے خیا لات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ کو پر ڈی مقد مہ فاسٹ ٹریک عدالت میں چلا کر ریاستی حکو مت نے متا ثرہ لڑ کی اوراُس کے خاندان کو انصاف دلا نے میں مدد کی ہے۔ اُنھوں نے اعتماد ظا ہر کیا کہ مجر موں کی سزائے موت کو عدالت عالیہ میں بھی بر قرار رکھنے کے لیے ریاستی حکو مت ہر ممکنہ کوشش کریگی۔
 مہا راشٹر پر دیش کانگریس کمیٹی کے صدر اشوک چو ہا ن نے اِس عدالتی فیصلے کو ملک کے نظام عدل پر اعتماد کو تقویت دینے والا قرار دیا۔ اُنھوں نے کہا کہ نِر بھیا معاملے کے بعد کانگریس حکو مت کی جانب سے کی گئی قا نو نی ترامیم کے باعث کو پر ڈی مقدمے کو فاسٹ ٹریک عدالت میں سنا کر مجر موں کو پھا نسی کی سزا ممکن ہو ئی۔
 قا نون ساز کونسل میں حزب اختلاف کے قائد دھننجئے مُنڈے نے عدالت کے فیصلے کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اِس سے متا ثرہ لڑ کی کے خاندان کو کسی در جے میں انصاف ملنے کا اطمینان ہو گا۔
****************************
 راشٹر وادی کانگریس پار ٹی آئندہ12؍ دسمبر کو ریاستی اسمبلی کے سر مائی اجلاس پر مور چہ نکال کر اجلاس کے کام کاج کو روکنے کی کوشش کریگی۔ پارٹی ذرائع نے بتا یا کہ این سی پی صدر  رکن پار لیمنٹ شرد پوار کی زیر قیا دت یہ مظا ہرہ کیا جائے گا۔
 ریاستی اسمبلی کا سر مائی اجلاس 11؍ دسمبر تا22؍ دسمبر ناگپور میں منعقد ہو رہا ہے۔ اِس اجلاس میں13؍ بل اور 11؍ آرڈیننس  نیز
قا نون ساز کونسل میں زیر التواء 5؍ بل بھی ایوان میں پیش کیئے جائینگے۔ پارلیما نی امور کے وزیر گریش با پٹ نے کل اخبا ری نمائندوں کو یہ اطلاع دی۔
****************************
 جن لوک پال اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے بزرگ سما جی کار کن انناہزارے ،یوم شہدا یعنی 23؍ مارچ سے نئی دہلی میں تحریک چلائیںگے۔ کل احمد نگر کے رالے گن سِدھی میں منعقد ایک اجلاس کے بعد اننا ہزارے نے صحا فیوں کویہ اطلاع دی۔
****************************
 ریاست میں ماش، مونگ اور سو یا بین کی خرید کے لیے قائم کر دہ165؍ مراکز پر گریڈنگ مشین فوری نصب کرنے کے احکا مات وزیر تجا رت سُبھاش دیشمکھ نے دیئے ہیں۔ کل ممبئی میں منعقدہ ایک اجلاس کے بعد اُنھوں نے حکم جاری کیا کہ کسا نوںکی اشیاء خرید نے کے بعد اُنھیں چیک نہ دیتے ہوئے آر ٹی جی ایس کے ذریعے اُن کی رقو مات  بینک کھاتوں میںراست جمع کی جائے ۔
****************************
 ریاست کی10؍ بھو وِکاس بینکوں کی املاک فروخت کرنے کے عمل کا آ غاز کرنے کی ہدا یت ریاستی حکو مت نے دی ہے۔ کل ممبئی میں کا بینی کمیٹی کے اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد حکم جا ری کیا گیا کہ املاک کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے ملا زمین کی واجب الادا تنخواہیں اور وظائف ادا کیئے جائیں۔
****************************
 ریاستی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے2018؁ میں مجوزہ دسویں اور بارہویں کے امتحا نات کا ٹائم ٹیبل کل جا ری کر دیا ہے۔ بارہویں کے امتحا نات 21؍ فروری سے20؍ مارچ کے دوران اور میٹرک کے امتحا نات یکم مارچ سے 24؍ مارچ کے دوران ہوںگے۔ یہ ٹائم ٹیبل بورڈ کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔
****************************
 اورنگ آباد میونسپل کار پو ریشن میں لاڈ کمیٹی کی سفارشات کے تحت 188؍ ملازمین کی بھر تی کے عمل میں 8؍ افسران کو بد عنوا نی کا مرتکب پا یا گیا۔ اِن افسران کے خلاف کار وائی کیئے جانے کے احکا مات وزیر اعلیٰ دفتر سے میونسپل کمشنر کو ارسال کیئے گئے ۔ اورنگ آباد میونسپل کا ر پو ریشن میں2010؁ سے 2015؁ کے دوران یہ بھر تی ہوئی تھی۔ اِن بھر تیوں میں بد عنوا نی کی شکایت پر تُکا رام مونڈھے کو تحقیقات پر ما مور کیا گیا تھا۔ اِس سلسلے میں مو نڈھے کی تحقیقاتی رپورٹ پر یہ احکا مات جاری کیئے گئے۔
****************************

No comments:

Text - آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر‘علاقائی اُردو خبریں: بتاریخ: 15 اگست 2025‘ وقت: صبح 06:50 تا 07:00

  Regional Urdu Text Bulletin, Chhatrapati Sambhajinagar Date: 15 August-2025 Time: 09:00-09:10 am آکاشوانی چھترپتی سمبھاجی نگر علاقائی خبری...