Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 27 November 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: 27؍ نومبر ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
کل ملک بھرمیں 68؍واں یوم ِآئین منایاگیا۔صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے اس موقع پرمنعقدہ ایک پروگرام میںاپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون جہاں عوام کواستحکام عطاکرتاہے وہی عوام قانون کومضبوط کرتے ہیں۔ صدرِجمہوریہ نے عدالتوں میںزیرالتواء مقدمات کی بڑی تعدادکاذکرکرتے ہوئے کہا کہ ملک میںانصاف کے حصول کاعمل سہل کیاجاناضروری ہے۔
وزیراعظم نریندرمودی نے یوم آئین کی مناسبت سے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ملک میںلوک سبھا اورودھان سبھا انتخابات کا ایک ساتھ انعقادوقت کی ضرورت ہے۔مودی نے کہا کہ ان انتخابات کے ایک ساتھ انعقاد سے کروڑوں روپیوں کی بچت ہوگی۔
کل یوم آئین کے موقع پرورلی C Face تاچتیہ بھومی تک ایک احترام آئین دوڑکاانعقادکیاگیاتھا۔ وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس ،مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف رام داس آٹھولے، مہاراشٹر کے وزیرسماجی انصاف راج کماربڈولے وغیرہ اس موقع پر موجودتھے۔ مراٹھواڑہ میں بھی کل یومِ آئین کی مناسبت سے مختلف تقاریر منعقد کی گئی تھی۔کل جالنہ میں ایک مہاریلی نکالی گئی۔نوتن وساہت میں موجو د ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے مجسّمے سے شروع ہوئی ریلی کااختتام سنودھان چوک پرہوا۔ جس میںکثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
****************************
کل وَزیراعظم نریندرمودی نے اپنے ماہانہ سلسلہ وارریڈیو پروگرام من کی بات کے ذریعہ عوام سے رابطہ کیا۔وزیراعظم نے اس موقع پر آئین ساز کمیٹی کے صدرڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر کے ساتھ ساتھ کمیٹی کے رکن سردارولبھ بھائی پٹیل کوخراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم نے کل ممبئی دہشت گردانہ حملے کے 9؍سال مکمل ہونے پراس حملے میںشہید ہونے والے افراد کوبھی یادکیا۔اسی طرح وزیراعظم نے آئندہ 4؍دسمبر کوانڈین نیوی ڈے کی مبارکباد بھی دی۔اسی کے ساتھ ساتھ مودی نے Armed Forces Flag Day اورعید میلادالنبی کی بھی عوام کومبارکباددی۔
****************************
دہشت گردی کوشکست دینے کے لئے عوام بھی کمربستہ ہوجائیں۔یہ بات وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہرفرد سلامتی دستوں کی آنکھ اورکان بن جائے توملک کی سلامتی کے لئے کوئی خطرہ نہیںرہے گا۔26/11 دہشت گردانہ حملے میںشہید ہونے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کل ممبئی میںوزیراعلیٰ نے یہ بات کہی۔ انہوںنے مزید کہا کہ اس حملے کے بعدمرکزی اورریاستی حکومتوں نے پولس اور فوج کومزید مستحکم کرنے کے لئے بھرپوراقدامات کئے ہیں۔
****************************
سابق وزیراعلیٰ نارائن رانے کے اسمبلی کے ایوان بالا کی رکنیت سے مستعفی ہوجانے کے بعد ، اس نشست سے کانگریس نے شولاپور کے سابق رکن اسمبلی دلیپ مانے کواپناامیدوارنامزدکیاہے۔وہ آج اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریںگے۔آئندہ 7؍دسمبر کواس نشست کے لئے چنائو ہوگا۔
****************************
اس سال کاگان سمرادنی لتامنگیشکرلائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ معروف گلوکارہ پشپاپگدھرے کودیاگیاہے۔سینئر موسیقاراتم سنگھ کے ہاتھوں انہیں یہ ایوارڈ دیاگیا۔وزیرثقافت ونودتائوڑے ،رکن اسمبلی ہیمنت ٹاکلے سمیت کئی نامورشخصیت اس تقریب میںموجودتھیں۔
****************************
ڈاکٹرباباصاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے سینٹ انتخابات کے نتائج کااعلان کردیاگیا۔ کالجس کے مینجمنٹ کے امیدواروں میں سے کپل آکات، گونددیشمکھ، بھائوصاحب راجڑے اورسنجے نمباڑکرمنتخب ہوئے ہیں۔ پرنسپل امیدواروں میں سے ڈاکٹر بھارت کھنڈارے ، ڈاکٹر علی ذاکر عباس علی،ڈاکٹر جے سنگھ دیشمکھ، ڈاکٹرکملاکرکانبڑے، ڈاکٹر شیوداس شرساٹھ، ڈاکٹر پراپتی دیشمکھ منتخب ہوئے ہیں۔جبکہ پروفیسر وں میں سے ڈاکٹر رام چوہان ،ڈاکٹر ستیش دانڈگے اور ڈاکٹر اسمیتا اوچارمنتخب ہوئے ہیں۔ کل 24؍ نشستوں میںسے 17؍نشستوں پراُتکرش پینل، 4؍نشستوں پر یونیورسٹی وکاس پینل اورتین نشستوں پرآزادامیدوارکامیاب ہوئے ہیں۔
****************************
جالنہ ضلع کے جعفرآبادتعلقے کے موضع کالے گائوں کے ضلع پریشد اسکول میںبغیر بستے کے اسکول اس منصوبے پرعمل درآمد کیاگیا۔ اس کے تحت کل اسکول کے سبھی طلبہ کوکھیت میں لے جایاگیا۔اس موقع پرطلبہ کوجدید زراعت اورباغاتی کی معلومات دی گئی۔ضلع کے سبھی اسکولوں میں ہرمہینے کے آخری سنیچر کوبغیر بستے کے اسکول کے منصوبے پرعمل کیاجاتاہے۔

No comments:
Post a Comment