Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad
Date: 24 November 2017
Time: 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۴؍ نومبر ۲۰۱۷ء
وقت : صبح ۴۰-۸ سے ۴۵-۸
ریاست میںگُڑی پاڑ وا سے پلاسٹِک کے استعمال پر مکمل امتناع عائد کر دیا جائے گا۔ اِس امتناع کے مر حلہ وار نفاذ کے لیے آئندہ ماہ سے سبھی سر کا ری دفا تِر میں پلا سٹِک کی بو تلوں کا استعمال بند کر دیا جائے گا۔ یہ بات وزیر ماحولیات رام داس کدم نے کہی ہے۔ وہ کل اورنگ آ باد میں پلاسٹِک پر امتناع کے قا نون پر عمل در آ مد کے لیے ممکنہ اقدا مات سے متعلق بات کر رہے تھے۔ جناب کدم نے حکام سے اپیل کی کہ وہ پلا سٹِک کے استعمال کے مضر اثرات سے متعلق سما جی بیدا ری کا کام کریں۔
****************************
ملک میں پیاز کی قلت کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے پیاز کی در آ مدی قیمت فی ٹن ساڑھے آٹھ سو ڈالرس مقرر کی گئی ہے ۔ مرکزی وزیر برائے خوراک و تحفظ صا رفین رام وِلاس پاسوان نے ایک ٹوئیٹر پیغام میں یہ بات کہی ہے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ 12؍ ہزار ٹن پیا ز کی خریدی کے احکا مات قو می زر عی مارکٹ فیڈریشن کو دیئے گئے ہیںنیز 2؍ ہزار ٹن پیاز بر آ مد بھی کی جائے گی۔
****************************
بینک چیک بُکس کی منسوخی کی کوئی بھی تجویز حکو مت کے زیر غور نہیںہے۔ وزارت خزا نہ کی جانب سے یہ وضا حت کی گئی ہے ۔ مرکزی حکو مت ڈیجیٹال لین دین کو فروغ دینے کے لیے آئندہ چیک بُکس کو منسوخ کر دینگی اِس طرح کی خبریں میڈیاں میں آ نے کے پس منظر میں وزا رت نے یہ وضا حتی بیان جاری کیا ہے۔
****************************
کسا نوں کی قرض معا فی اور زر عی پیدا وار کو امدادی قیمت دیئے جانے کے مطالبات کی یکسو ئی کے لیے آئندہ12؍ دسمبر کو ناگپور میں اسمبلی کے سر مائی اجلاس کے موقع پر احتجاجی مظا ہرے کیئے جائینگے۔ یہ بات اسمبلی کے ایوان با لا کہ ڈِپٹی چیئر مین مانک رائو ٹھا کرے نے کل نا سک میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ حکو مت کی غلط پا لیسیوں کے سبب ریاست کا کسان پریشان ہے ۔ اِسی پس منظر میں اِن مظا ہروں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ مظا ہرین کی قیا دت کانگریس کے ریا ستی صدر اشوک چو ہان کرینگے۔
****************************
ریاست کی22؍ ہزار کلو میٹر طویل قو می شاہراہوں کی تعمیر اور مرمت کے لیے ایک لاکھ چھ ہزار کروڑ روپیوں کے فنڈ کو منظوری دی گئی ہے۔ آئندہ دو بر سوں میں ریاست میں38؍ ہزار500؍ کلو میٹر طویل راستوں کی تعمیر کی جائے گی۔ یہ بات ریاست کے تعمیرات عامّہ کے وزیر چندر کانت پاٹل نے کل لاتور میں ایک جائزہ اجلاس کے دوران کہی۔ جناب پاٹل نے حکام کو راستوں کی معیاری تعمیر کو یقینی بنا نے کے لیے اقدا مات کی ہدیت دی ہے ۔ کل عثمان آ باد میں بھی پا ٹل نے محکمہ ٔ تعمیرات عامہ کی کار کر دگی کا جائزہ لیا ۔
****************************
تین سے پانچ ہزار روپئے بھر نے کے بعد کسان وزیر اعلیٰ کر شی سنجیو نی اسکیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔ یہ بات وزیر توا نائی چندر شیکھر با ون کُڑے نے کہی ہے۔ کسان آئندہ30؍ نومبر تک اِس اسکیم سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اِسی طرح جن کسا نوں کو بجلی بل میں درستی کر وانی ہو وہ یکم دسمبر تا 30؍ دسمبر کے در میان اپنے بلوں میں درستی بھی کر وا سکیںگے۔ یہ بات بھی جناب باون کُڑے نے کہی ہے۔
****************************
انِکیت کو تھڑے نا می نو جوان کی پولس حراست میں قتل کے پس منظر میں سانگلی کے پولس سُپرنٹنڈنٹ دتّاتّرے شِندے اور شہر کی ڈپٹی سُپرنٹنڈنٹ دیپالی کاڑے کے تبا دلے کر دیئے گئے ہیں شندے کو ناگپور کے ریاستی ریزرو پولس فورس جبکہ کاڑے کا شو لاپور تبا دلہ کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ7؍ نومبر کو سانگلی پولس نے انِکیت کو گرفتار کیا تھا۔ زیر حرا ست اِسے زدو کوب کیئے جانے کے با عث اُس کی موت واقع ہو گئی تھی۔ پولس نے اُس کی نعش کو جلاکر ثبوت ختم کر نے کی کوشش کی تھی۔
****************************
جالنہ تعلقے کے کڑو نچی ،نندا پور، پان شیندرا ،نوَہا اور تھار اِن قصبات میں تقریباً800؍ زر عی تا لاب بنا ئے گئے ہیں۔ اِسی طرح بڑے پیما نے پر آ ب رسانی کے کام بھی کیئے گئے ہیں۔ لہٰذ ا اِن قصبات کی زمینات ناگپور-ممبئی سمرُدّھی شاہراہ کے لیے حاصل کرنے کے لیے حکو مت کسا نوں کو با غاتی زمین کی قیمت ادا کرے۔ جا لنہ ضلع کی کسان حق کمیٹی نے وزیر اعلیٰ سے یہ مطالبہ کیا ہے۔ کمیٹی کے اراکین نے رکن پارلیمنٹ رائو صاحب دانوے کی موجود گی میں وزیر اعلیٰ کو اِس مطالبہ پر مبنی میمو رینڈم دیا۔
****************************
ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یو نیور سٹی کے سینٹ ممبران کے انتخا ب کے لیے آج رائے دہی جا ری ہے۔ 18؍ مراکز پر آج صبح8؍ بجے سے رائے دہی شروع ہو چکی ہے۔
****************************
ہانگ کانگ سُپر سیریز بیڈ مِنٹن ٹور نا منٹ میں بھارتی کھلا ڑی پی وی سندھو خواتین سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہو نچ گئی ہے۔ اُنہوں نے جا پان کی کھلاڑی اوہو ری کو 14-21،17-21؍ سے ہرا یا۔ اِسی طرح سائنا نہوال اور مردوں کے سنگلز میں ایچ ایس پرنوئے
ہار گئے ہیں۔

No comments:
Post a Comment