Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad, Date: 01.03.2018 ,Time:8.40-8.45 am
Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date - 01 March 2018
Time 8.40am to 8.45am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ : یکم؍مارچ ۲۰۱۸
وَقت : صبح ۴۰: ۸ - ۴۵ :۸
***********************
مرکزی کابینہ نے انسانی اسمگلنگ مخالف بل کے مسودے کو منظوری دیدی۔ نئی دلّی میں کل منعقدہ کابینی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ اس کے مطابق انسانی اسمگلنگ کے جرم کا بار بار ارتکاب کرنے والوں کو عمر قید ہوسکتی ہے۔ اس طرح کے جرائم کی تفتیش کرنے کیلئے آزادانہ سیل قائم کرنے کے مقصد سے نِربھیا فنڈ سے رقم فراہم کی جائیگی۔ اس کے علاوہ انسانی اسمگلنگ جیسے جرم کی جانچ‘ قومی تفتیشی ایجنسی NIA کے سپرد کرنے کی گنجائش بھی کل منظور کیے گئے مسودے میں موجود ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
اپوزیشن اراکینِ اسمبلی کی جانب سے بھیما کورے گائوں معاملے پر ہوئی ہنگامہ آرائی اور شور و غل کی وجہ سے ریاستی قانون ساز اسمبلی کی کاروائی کل دن بھر کیلئے ملتوی کرنی پڑی۔
اپوزیشن جماعتوں کا الزام تھا کہ پونے ضلعے کے بھیما کورے گائوں میں ہوئے فسادات کی سرپرستی ریاستی حکومت کررہی تھی جو انتہائی سنگین باب ہے۔ حزبِ مخالف رہنمائوں نے بھیما کورے گائوں واقعے کیلئے مبینہ طور پر ذمہ دار سنبھاجی بھڑے اور ملند ایکبوٹے کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن اراکین اس بات پر ہنگامہ آرائی کرتے رہے جسے کے بعد ایوان کی کاروائی 20/ منٹ کیلئے ملتوی کی گئی۔
اس بیچ مملکتی وزیرِ داخلہ رنجیت پاٹل نے کل قانون ساز کونسل کو بتایا کہ ذات پنچایتوں کے قوانین کے مطابق کنوارے پن کی جانچ کرنے کے بارے میں تشہیر کرنے والے شخص پر بھی کیس درج کیا جائیگا۔ شیوسینا کی رہنما نیلم گورہے نے کنوارے پن کی جانچ اور اس طرح کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذات پنچایتوں پر سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
دوسری جانب قانون ساز کونسل میں بھی کپاس کی فصل کے نقصان سے متاثرہ کسانوں کو نقصان بھرپائی دینے کے معاملے پر کل خوب ہنگامہ آرائی ہوئی۔ اپوزیشن جماعتیں تحریکِ التواء پیش کرکے اس معاملے پر بحث کے مطالبے پر اڑی رہیں، لیکن مطالبہ قبول نہ ہونے پر اُنھوں نے شور و غل شروع کردیا۔ اس کے بعد ایوان کا کام کاج صبح کے سیشن میں تین بار ملتوی کیا گیا۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مہاراشٹر حکومت کی چھترپتی شیواجی مہاراج شیتکری سنمان یوجنا کے تحت قرض معافی کیلئے درخواستیں پیش کرنے سے محروم رہے کسان آج سے ایک بار پھر قرض معافی کی آن لائن درخواستیں پیش کرسکتے ہیں۔ آن لائن درخواستیں 31/ مارچ تک پیش کی جاسکتی ہیں۔
سرکاری حکمنامے میں کہا گیا ہیکہ جو کسان اس سے پہلے قرض معافی کی درخواست دائر کرچکے ہیں وہ دوبارہ درخواست پیش کرنے کے اہل نہیں ہیں۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاستی حکومت کے ملازمین کے مہنگائی بھتے میں تین فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس بارے میں سرکاری حکمنامہ کل جاری کردیا گیا۔
چھٹے پے کمیشن کے ترمیم شدہ تنخواہوں کے ڈھانچے کے مطابق گریڈ پے پر مہنگائی بھتے کی شرح کو 136/ فیصد سے بڑھا کر 139/ فیصد کردیا گیا ہے۔ ایک فروری سے یہ اضافی رقم نقد کی شکل میں دی جائیگی۔ جبکہ ایک جولائی 2017 سے 31/ جنوری 2018 یعنی سات مہینوں کے واجب الادا ایئریرس (Arrears)کے بارے میں الگ سے فیصلہ لیا جائیگا۔ سرکاری حکمنامہ میں یہ بات کہی گئی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ریاستی تعلیمی بورڈ کے دسویں جماعت کے امتحانات کی آج سے شروعات ہورہی ہے۔ امتحانات 24/ مارچ تک جاری رہیں گے۔ بورڈ کی صدر شکنتلا کالے نے کل پونے میں اخباری نمائندوں کو یہ اطلاع دی۔ اُنھوں نے بتایا کہ بارہویں جماعت کے امتحانات کی طرز پر دسویں جماعت کے طلباء کیلئے بھی ساڑھے دس بجے تک امتحانی مرکز پر پہنچنا لازمی ہے۔ دسویں جماعت کیلئے کُل سترہ لاکھ 51/ ہزار 353/طلباء امتحان میں شرکت کررہے ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ گذشتہ سال کی نسبت اس سال طلباء کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شری دیوی کی آخری رسومات کل ممبئی کے ولے پارلے شمشان بھومی میں ادا کردی گئیں۔ اُن کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔اس موقعے پر فلمی دنیا کے کئی فنکاروں سمیت شری دیوی کے ہزاروں مداح اپنی چہیتی اداکارہ کے آخری دیدار کیلئے کثیر تعداد میں موجود تھے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
ممبئی ہائیکورٹ کی اورنگ آباد بینچ نے ریاست کے چیف سیکریٹری کو حکم دیا ہیکہ وہ اورنگ آباد شہر کے کچرے کو ٹھکانے لگانے سے متعلق ریاستی حکومت کے مؤقف کو حلف نامہ داخل کرکے واضح کریں۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ وہ کچرے کے انتظام کے بارے میں منصوبہ بندی کریں۔ نارے گائوں میں واقع کچرا ڈپو کے معاملے میں داخل کردہ مفادِ عامہ کی عرضی پر سماعت کے دوران کل عدالت نے یہ احکامات جاری کیے۔
دریں اثناء کچرے کو ٹھکانے لگانے سے متعلق منگل کے روز ہوئی سماعت کے دوران جن مقامات کی تجویز میونسپل کارپوریشن نے پیش کی تھی‘ اُن جگہوں کے معائنے کی رپورٹ کل میونسپل کمشنر‘ ضلع کلکٹر اور پولس کمشنر نے کل عدالت میں پیش کی۔ انتظامیہ کا موقف تھا کہ ان نئے مقامات پر کچرا ڈپو قائم کرنے کا کام اتنی جلدی نہیں ہوسکتا ہے اس لیے نارے گائوں میں کچرا ڈالنے کی مدت میں تین مہینوں کی توسیع دی جائے۔ معاملے کی اگلی سماعت پیر کے روز ہوگی۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
جالنہ ضلعے کے عنبڑ تعلقے کے پاتھر والا بُدرُک میں ایک گنّے کے ٹرک کے اُلٹ جانے سے پیش آئے حادثے میں دو بچوں کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ کل شام پیش آیا۔
یہ ٹرک گوندی سے سمرتھ امدادِ باہمی شکر کارخانے کی جانب جارہا تھا۔ ڈرائیور کے ٹرک سے کنٹرول کھو دینے کو حادثے کی وجہ بتایا جارہا ہے۔
<<>><<>><<>><<>><<>><<>>
مقررہ وقت پر بجلی بل کی رقم ادا کرنے والے صارفین کو غیر مسدود بجلی فراہم کرنے کی ہدایت اورنگ آباد کے رُکنِ پارلیمنٹ چندر کانت کھیرے نے دی ہے۔
کھیرے نے کل بجلی کاری کی ضلعی کمیٹی کی میٹنگ میں مہاوترن کمپنی کو یہ ہدایت دی۔ کھیرے نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں میں واجب الادا رقم وصول کرکے صارفین کی بجلی فراہمی دوبارہ شروع کی جائے۔

No comments:
Post a Comment