Friday, 20 April 2018

Regional Urdu Text Bulletin, Aurangabad.
Date: 20 April 2018
Time 8:40 to 8:45 am
آکاشوانی اَورنگ آباد
علاقائی خبریں
تاریخ: ۲۰  ؍ اپریل ۲۰۱۸
وَقت: صبح ۴۰:۸۔ ۴۵:۸
 ناندیڑ، پر بھنی، جالنہ اور بیڑ اضلاع میں10؍ہزار934؍ کروڑ روپئے کے صر فے سے ہونے والی سڑکوں کی تعمیر اور دیگر کاموں کا  ای-بھو می پو جن کل وزیر اعلیٰ دیویندر پھر نویس کے ہاتھوں عمل میں آ یا۔ مرکزی وزیر حمل و نقل نتن گڈ کری نے اِس پرو گرام کی صدا رت کی۔ ناندیڑ ضلع کے لو ہا میں منعقدہ پرو گرام میں اوَسا  تا  چا کور55؍ کلو میٹر ،چا کور  تا  لو ہا114؍ کلو میٹر اور لو ہا  تا  وارے گائوں187؍ کلو میٹر طویل راستوں کو
فور ٹریک میں تبدیل کرنے سمیت دیگر سڑکوں کی تعمیر نو کا  ای-بھو می پو جن کل کیا گیا ۔ مجمو عی طور پر ان کاموں پر5؍ہزار343؍ کروڑ روپئے کی لا گت آئے گی۔
***** ***** *****
 پر بھنی میں66؍ سڑ کوں کے کاموں کا  ای-بھو می پو جن وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس اور مرکزی وزیر نتن گڈ کری نے کیا۔
 اِ ن کاموں پر 2؍ہزار196؍ کروڑ 36؍ لاکھ روپئے خرچ ہوں گے۔ اِس پرو گرام سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے کہا کہ سما دھان کیمپ کی معرفت ضلع کے دو لاکھ افراد نے مختلف اسکیموں سے استفا دہ کیا ہے۔
 مرکزی وزیر حمل و نقل نتن گڈ کری نے اعلان کیا کہ مراٹھواڑہ کی سڑ کوں کی تعمیر کے لیے ایک لاکھ کروڑ روپئے مختص کیئے گئے ہیں۔
 بیڑضلع کے امبّا جو گائی میں بھی مختلف شاہراہوں کی تعمیر کا بھو می پو جن پھڑ نویس اور گڈ کری نے کیا۔ اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑ نویس نے اعلان کیا کہ کسا نوں کو قر ض معا فی کے بعد اب 2019؁ تک 10؍ لاکھ بے گھر افراد کو مکان دینے کے لیے حکو مت کو شاں ہیں۔
***** ***** *****
 مہاراشٹر پر دیش کانگریس کمیٹی کے صدر اشوک چو ہان نے کہا ہے کہ آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخا بات کے لیے کانگریس اور راشٹر وا دی کانگریس کے ما بین انتخا بی اتحاد کے لیے گفت و شنید آخری مرا حل میں ہے اور اِس سلسلے میں عنقریب حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ کانگریس کے مِشن2019؁ کے تحت کل ناندیڑ میں کانگریس کے مراٹھواڑہ سطح کے پار ٹی عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا۔ اِس اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے اشوک چو ہان نے بی جے پی پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ بی جے پی کو شکست دینے کے لیے سیکو لر جماعتوں کو متحد ہو نا چا ہیے۔ وزیر اعلیٰ دیویندر پھر نویس کے ریاست کو کھلے میدان میں رفع حا جت سے پاک قرار دینے کے دعوے کو اشوک چو ہان نے گمراہ کن قرار دیا۔
***** ***** *****
 شیو سینا سربراہ اُدّھو ٹھا کرے نے اِس بات کا اعا دہ کیا ہے کہ آئندہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخا بات شیو سینا تنہا لڑیگی۔
 مراٹھواڑہ ،احمد نگر اور شو لا پور اضلاع کے لوک سبھا حلقوں سے تعلق رکھنے والے شیو سینا عہدیدا روں کا اجلاس کل سے اورنگ آ باد میں شروع ہوا  اِس اجلاس میں شر کت کے بعد صحیفہ نگاروں سے گفتگو کر تے ہوئے اُدّھو ٹھا کرے نے کہا کہ شیو سینا کا موقف ہے کہ روا یات کے مطا بق اسمبلی کا سر مائی اجلاس ناگپور میں اور مانسون اجلاس ممبئی میں ہی منعقد کیا جائے اور کابینہ کا اجلاس اورنگ آ باد میں ہو۔
***** ***** *****
 عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ آنجہا نی جسٹِس برِج گو پال لو یا کی موت کی سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کر نے کی ضرورت نہیں ہے اور اِس سلسلے میں داخل کر دہ تمام در خو استیں خارج کر دی۔ کل سما عت کے دوران عدالت نے کہا کہ اِس خصو ص میں4؍ ججوں کے فیصلے پر کسی قسم کے شکو ک و شبہا ت کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور اِس سلسلے میں پولس کی جانچ اطمینان بخش تھی۔
 گجرات میں سہراب الدین قتل کیس کی سما عت کر نے والے جسٹِس لو یا کی یکم دسمبر2014؁ کو ناگپور میں اچا نک موت واقع ہو گئی تھی جس پر جسٹِس لو یا کے افراد خاندان نے شکو ک و شبہا ت کا اظہار کیا تھا۔اِس معاملے کی سی بی آئی کے ذریعے تحقیقات کر وائے جانے کے مطالبے پر مبنی
4؍ در خواستیں عدالت عظمیٰ میں داخل کی گئی تھیںجنھیں کل عدالت نے مسترد کر دیا۔
***** ***** *****
 شیو سینا سر براہ اُدّھو ٹھا کرے نے کہا ہے کہ اورنگ آ باد شہر کا کچرا  اندرون 10؍ یوم ہٹا یا جائے ۔
 مراٹھواڑہ کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے اُدّھو ٹھا کرے نے کل اورنگ آ باد کے میئر نند کمار گھوڑیلے اور میو نسپل کار پو ریشن کے دیگر عہدیدا ران کے ساتھ ملا قات کے دوران یہ ہدا یت کی۔ اُنھوں نے کہا کہ کچرے کو ٹھکا نے لگا نے کی ذمہ دا ری میونسپل کار پو ریشن کی ہے اور اِس موضوع پر کوئی بھی سیا ست نہ کریں۔
 دریں اثناء اورنگ آ باد میونسپل کار پو ریشن کی حدود میں واقع ہوٹل اور فنکش ہالز کی جانب سے کچرے کو صحیح طریقے سے ضائع کر تے ہیں یا نہیں اِس کا جائزہ لینے کے لیے محکمۂ اغذیہ و ادو یات کی ایک ٹیم آج مختلف علاقوں کا معائنہ کریگی۔محکمے کے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اِس جانچ میں اپنے فرائض سے کو تا ہی کر تے پائے جانے والے ہو ٹل مالکان اور فنکشن ہالز کے خلاف سخت قا نو نی کار وائی کی جائے گی۔
***** ***** *****

No comments: